🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
102. بَابُ الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ .
آدمی، اس کے ساتھ ہو گا، جس سے وہ محبت رکھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18019
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْعَبْدُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بندہ اُس کے ساتھ ہو گا جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18019]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (336/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14194»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18020
وَعَنْ عَلِيٍّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ كَيْسَانَ الْمُلَائِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آدمی اُس کے ساتھ ہو گا، جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن کیسان ملائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18020]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3596)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18021
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ هُنَّ حَقٌّ لَا يَجْعَلُ اللَّهُ مَنْ لَهُ سَهْمٌ فِي الْإِسْلَامِ كَمَنْ لَا سَهْمَ لَهُ، وَلَا يَتَوَلَّى اللَّهَ عَبْدٌ فَيُوَلِّيهِ غَيْرُهُ، وَلَا يُحِبُّ رَجُلٌ قَوْمًا إِلَّا حُشِرَ مَعَهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مَيْمُونٍ الْخَيَّاطِ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں جو حق ہیں، اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو جس کا اسلام میں کوئی حصہ ہو، اسے اس کی مانند نہیں بنایا، جس کا اسلام میں کوئی حصہ نہ ہو، اور جب بندہ اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے غیر کے سپرد نہیں کرتا، اور جب آدمی کسی قوم سے محبت رکھتا ہے، تو اس کا حشر ان کے ساتھ ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن میمون خیاط کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18021]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (874)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6446، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 841، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6603»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18022
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْخٌ كَبِيرٌ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ:" مَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟". فَقَالَ: لَا. وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَثِيرَ صَلَاةٍ وَلَا صِيَامٍ إِلَّا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ:" فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ". قَالَ: فَوَثَبَ الشَّيْخُ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعَوْهُ فَعَسَى أَنْ يَكُونَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". وَصَبَّ عَلَى بَوْلِهِ مَاءً. قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ". فَقَطْ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَمْعَانُ الْمَالِكِيُّ، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ ایک عمر رسیدہ شخص تھا، اس نے دریافت کیا: اے سیدنا محمد! قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ اس نے جواب دیا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں نے نماز روزے کی شکل میں اس کے لئے کوئی زیادہ تیاری نہیں کی ہے، البتہ یہ ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو تم اُس کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت رکھتے ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر وہ شخص اُٹھ کر گیا اور مسجد (کے کونے میں) پیشاب کرنے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے کرنے دو! ہو سکتا ہے یہ اہل جنت میں سے ہو۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) پھر اس کے پیشاب پر پانی بہا دیا گیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:“”“”صحیح“”“”میں اس روایت میں سے صرف یہ حصہ مذکور ہے: ”آدمی اس کے ساتھ ہو گا، جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سمعان مالکی ہے اور وہ مجہول ہے، امام ابوزرعہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18022]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3595)، أخرجه مسند البزار برقم: 1753»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18023
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَيْضًا قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنِّي لَأُحِبُّكَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - وَاللَّهِ، إِنِّي لَأُحِبُّكَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ هَذَا الْحَالِفُ عَلَى مَا حَلَفَ؟". فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" انْطَلِقْ ; فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ، وَعَلَيْكَ مَا اكْتَسَبْتَ، وَلَكَ مَا احْتَسَبْتَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! میں آپ سے محبت رکھتا ہوں، راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے اس نے تین مرتبہ یہ کلمات کہے، اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت رکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ حلف اٹھانے والا شخص کون ہے؟ جو ایک بات پر حلف اٹھا رہا ہے، اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم جاؤ! تم اس کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت رکھتے ہو، جو تم نے (گناہ) کمایا ہے اس کا وبال تم پر ہو گا اور (جس نیکی کے حوالے سے) تم نے ثواب کی امید رکھی تھی اس کا اجر تمہیں ملے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18023]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3593)، أخرجه مسند البزار برقم: 1950»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18024
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَهُ عَنِ السَّاعَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟". فَقَالَ: حُبُّ اللَّهِ [ عَزَّ وَجَلَّ ] وَرَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّادٍ، أَوِ ابْنُ عُبَادَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَحَدِيثُ بَقِيَّةَ رِجَالُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے آپ سے قیامت کے بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ اس نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول سے محبت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر تم اس کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت رکھتے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عباد، یا شاید ابن عبادہ ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اور اس روایت کے بقیہ رجال کی حدیث حسن ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18024]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (107) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3282)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3282، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 107»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18025
وَعَنْ أَبِي سَرِيحَةَ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ السَّاعَةِ، فَقَالَ:" مَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟". فَقَالَ: مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرًا، إِلَّا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ. قَالَ:" فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَنْصَارِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوسریحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ اس نے عرض کی: میں نے اس کے لئے بڑی تیاری نہیں کی، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اس کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت رکھتے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم انصاری ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18025]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3061»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18026
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ - يَعْنِي الْخَطْمِيَّ - قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى السَّاعَةُ؟ فَلَمْ يُجِبْهُ حَتَّى صَلَّى، ثُمَّ دَعَا فَوَجَدَهُ فِي دَارٍ مِنْ دُورِ الْأَنْصَارِ فَقَالَ لَهُ:" لِمَ سَأَلْتَ عَنِ السَّاعَةِ؟". قَالَ: أَحْبَبْتُ أَنْ أَعْلَمَ مَتَى هِيَ. قَالَ:" مَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟". قَالَ: مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرَ صَلَاةٍ، وَلَا صِيَامٍ، وَلَا صَدَقَةٍ، وَلَكِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ:" فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ كَيْسَانَ الْمُلَائِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن یزید خطمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرم نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ جب آپ نے نماز ادا کر لی تو آپ نے اسے بلایا آپ نے اسے انصار کے گھرانوں میں سے ایک گھرانے میں پایا، آپ نے اس سے فرمایا: تم نے قیامت کے بارے میں کیوں سوال کیا؟ اس نے جواب دیا: میں یہ چاہتا تھا کہ مجھے یہ پتا ہو کہ وہ کب آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ اس نے عرض کی: میں نے اس کے لئے نماز، روزے یا صدقے کی شکل میں زیادہ تیاری تو نہیں کی، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اس کے ساتھ ہو گے، جس سے تم محبت رکھتے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن کیسان ملائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18026]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18027
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ بْنِ قُدَامَةَ قَالَ: هَاجَرَ أَبِي صَفْوَانُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَايَعَهُ عَلَى الْإِسْلَامِ، فَمَدَّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ فَمَسَحَ عَلَيْهَا، فَقَالَ لَهُ صَفْوَانُ: إِنِّي أُحِبُّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مَيْمُونٍ الْمُرَائِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبدالرحمن بن صفوان بن قدامہ بیان کرتے ہیں: میرے والد سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت کی، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا، انہوں نے اپنا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر اپنا دست مبارک پھیرا، سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے محبت کرتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی اُس کے ساتھ ہو گا جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن میمون مرائی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18027]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (133) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7400)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7400، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2022، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 116»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18028
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنُ مُضَرِّسٍ الطَّائِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زَيْدِ بْنِ الْحُرَيْشِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عروہ بن مضرس طائی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آدمی اس کے ساتھ ہو گا، جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف زید بن حریش کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18028]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (59) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (154/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں