🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ تَكُنْ فِيهِ تَقْوَى تَحْجِزُهُ عَنِ الْمَحَارِمِ .
اس شخص کا بیان، جس میں تقویٰ موجود نہ ہو، جو اسے حرام چیزوں کے ارتکاب سے روک سکے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18039
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ لَمْ تَكُنْ فِيهِ وَاحِدَةٌ مِنْ ثَلَاثٍ فَلَا يَعْتَدُّ بِشَيْءٍ مِنْ عَمَلٍ: تَقْوَى تَحْجِزُهُ عَنَ الْمَحَارِمِ، أَوْ حِلْمٍ يَكُفُّ بِهِ السَّفِيهَ، أَوْ خُلُقٌ يَعِيشُ بِهِ فِي النَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ، قَالَ: أَبُو حَاتِمٍ يَكْتُبُ حَدِيثَهُ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص میں، تین میں سے کوئی ایک چیز نہ ہو، وہ عمل کے حوالے سے کوئی چیز شمار نہ کرے، ایسا تقومی جو اسے حرام چیزوں کے ارتکاب سے روک دے، ایسی بردباری جس کے ذریعے وہ کسی بے وقوف کا سامنا کر سکے یا وہ اخلاق، جن کے ذریعے وہ لوگوں کے ساتھ میل جول رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مسلم بن ہرمز ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا یہ قوی نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18039]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
106. بَابُ مَنْ تَفَرَّغَ لِلْعِبَادَةِ مَلَأَ اللَّهُ قَلْبَهُ غِنًى .
جو شخص عبادت کے لئے فراغت اختیار کرے، اللہ تعالیٰ اس کے دل کو غنا سے بھر دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18040
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَالَ رَبُّكُمْ: ابْنَ آدَمَ، تَفَرَّغْ لِعِبَادَتِي أَمْلَأْ قَلْبَكَ غِنًى، وَأَمْلَأْ يَدَيْكَ رِزْقًا، ابْنَ آدَمَ، لَا تُبَاعِدْ مِنِّي أَمْلَأْ قَلْبَكَ فَقْرًا، وَأَمْلَأْ يَدَيْكَ شُغْلًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَلَّامٌ الطَّوِيلُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا پروردگار فرماتا ہے: اے ابن آدم! میری عبادت کے لیے فراغت اختیار کر لو، میں تمہارے دل کو غنا سے بھر دوں گا، اور تمہارے دونوں ہاتھوں کو رزق سے بھر دوں گا، اے ابن آدم! تم مجھ سے دوری اختیار نہ کرنا، ورنہ میں تمہارے دل کو غربت سے بھر دوں گا اور تمہارے دونوں ہاتھوں کو مصروفیت سے بھر دوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلام طویل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18040]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (216/20)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7996»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
107. بَابُ الْحَيَاءِ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - .
اللہ تعالیٰ سے حیا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18041
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ وَالنَّاسُ حَوْلَهُ:" أَيُّهَا النَّاسُ، اسْتَحْيُوا مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَنَسْتَحْيِي مِنَ اللَّهِ تَعَالَى! فَقَالَ: مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مُسْتَحْيِيًا فَلَا يَبِيتَنَّ لَيْلَةً إِلَّا وَأَجَلُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَلْيَحْفَظِ الْبَطْنَ وَمَا وَعَى، وَالرَّأْسَ وَمَا حَوَى، وَلْيَذْكُرِ الْمَوْتَ وَالْبِلَى. وَلْيَتْرُكْ زِينَةَ الدُّنْيَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر ارشاد فرمایا، اس وقت آپ کے اردگرد لوگ موجود تھے: ”اے لوگو! اللہ تعالیٰ سے یوں حیاء کرو، جو حیاء کرنے کا حق ہے۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اللہ تعالیٰ سے حیاء کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جو شخص حیاء کرنے والا ہو، وہ رات نہ گزارے، مگر یہ کہ اس کی اجل اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ہو اور وہ پیٹ اور جو پیٹ کے اندر ہے اور سر اور جو سر میں ہے، اس کی حفاظت کرے اور وہ موت اور (اپنے جسم کے) بوسیدہ ہو جانے کو یاد کرے، اور دنیا کی زینت ترک کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18041]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7338»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18042
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْتَحْيُوا مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ، احْفَظُوا الرَّأْسَ وَمَا حَوَى، وَالْبَطْنَ وَمَا وَعَى، وَاذْكُرُوا الْمَوْتَ وَالْبِلَى، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ ثَوَابُهُ جَنَّةُ الْمَأْوَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حکم بن عمیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالی سے یوں حیاء کرو، جو حیاء کرنے کا حق ہے، سر اور جو اس میں ہے، پیٹ اور جو اس میں ہے، ان کی حفاظت کرو، موت اور بوسیدہ ہو جانے کو یاد رکھو، جو شخص ایسا کرے گا، اس کا ثواب جنت الماویٰ ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن ابراہیم قرشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18042]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3192)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3192»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18043
وَعَنْ أُمِّ الْوَلِيدِ بِنْتِ عُمَرَ قَالَتْ: اطَّلَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ عَشِيَّةٍ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَلَا تَسْتَحْيُونَ؟". قَالُوا: مِمَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" تَجْمَعُونَ مَا لَا تَأْكُلُونَ، وَتَبْنُونَ مَا لَا تُعَمِّرُونَ، وَتَأْمُلُونَ مَا لَا تُدْرِكُونَ. أَلَا تَسْتَحْيُونَ مِنْ ذَلِكَ؟". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیده ام ولید بنت عمر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک شام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے متوجہ ہو کر ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! کیا تم حیاء نہیں کرتے ہو؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کس سے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کو جمع کرتے ہو جو تم نے کھانا نہیں ہو گا، ایسی تعمیر کرتے ہو، جسے تم نے (ہمیشہ) آباد نہیں رکھنا، اس چیز کے بارے میں خواہش رکھتے ہو، جس تک تم نہیں پہنچ پاؤ گے، کیا تم اس سے حیاء نہیں کرتے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18043]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (172/25)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18044
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ الْأَزْدِيِّ: أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَوْصِنِي. قَالَ:" أُوصِيكَ أَنْ تَسْتَحْيِيَ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - كَمَا تَسْتَحْيِي مِنَ الرَّجُلِ الصَّالِحِ مِنْ قَوْمِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا سعید بن یزید ازدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی، آپ مجھے کوئی تلقین کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں یہ تلقین کرتا ہوں کہ تم اللہ تعالی سے یوں حیاء کرنا، جس طرح تم اپنی قوم کے کسی نیک شخص سے حیاء کرتے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی ہے، اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18044]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5539)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5539، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1099»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18045
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: [ لَقَدْ ] كَانَ أَحَدُنَا يَكُفُّ عَنِ الشَّيْءِ، وَهُوَ وَهِيَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ تَخَوُّفًا أَنْ يَنْزِلَ فِيهِ شَيْءٌ مِنَ الْقُرْآنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم میں سے کوئی ایک شخص (اپنی بیوی کے ساتھ) کسی چیز سے رک جاتا تھا حالانکہ وہ شخص اور اس کی بیوی ایک ہی کپڑے میں ہوتے تھے، وہ اس خوف کی وجہ سے رک جاتا تھا کہ کہیں اس کے بارے میں قرآن کا کوئی حکم نازل نہ ہو جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18045]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5985)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
108. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَسْتَحْيِ .
اس شخص کا بیان، جو حیاء نہیں کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18046
عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ يُقَالُ: إِنَّ مِمَّا أَدْرَكَ النَّاسُ مِنْ كَلَامِ النُّبُوَّةِ الْأُولَى: إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یہ بات کہی جاتی ہے: کہ لوگوں نے پہلی نبوت کے کلام میں سے جو چیز پائی ہے، اُن میں سے ایک بات یہ ہے: ”جب تم حیاء نہیں کرتے، تو پھر تم جو چاہو کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18046]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16641، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9396»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الطبرانی: لم يرو هذا الحديث عن مغيرة إلا جرير تفرد به إسماعيل بن عمرو
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18047
وَعَنْ شُوَيْفِعٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَمْ يَسْتَحْيِ بِمَا قَالَ أَوْ قِيلَ، فَهُوَ لِغَيْرِ رُشْدِهِ، وَلَدَتْهُ أُمُّهُ عَلَى غَيْرِ طُهْرٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا شویفع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس بارے میں حیاء نہیں کرتا، جو اس نے کہا: ہو، یا جو کہا: گیا ہو، تو وہ جائز نسب سے نہیں ہوتا، اور اس کی ماں نے اسے غیر طہر حالت میں جنم دیا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18047]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7236)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7236»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
109. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشُّكْرِ وَالصَّبْرِ .
شکر کرنے اور صبر کرنے کے بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18048
عَنْ سَخْبَرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أُعْطِيَ فَشَكَرَ، وَابْتُلِيَ فَصَبَرَ، وَظَلَمَ فَاسْتَغْفَرَ، وَظُلِمَ فَغَفَرَ". ثُمَّ سَكَتَ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لَهُ؟ قَالَ:" أُولَئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ، وَهُوَ مُهْتَدُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سخبرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو دیا جائے، تو وہ شکر کرے اور اگر آزمائش میں مبتلا کیا جائے تو وہ صبر کرے، اگر وہ ظلم کرے تو مغفرت طلب کرے اور اگر اس پر ظلم کیا جائے تو وہ معاف کر دے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کو کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں، جن کے لئے امن ہو گا اور یہ لوگ ہدایت یافتہ ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18048]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6613)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں