الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشُّكْرِ وَالصَّبْرِ .
شکر کرنے اور صبر کرنے کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 18049
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الصَّبْرُ وَالِاحْتِسَابُ هُنَّ عِتْقُ الرِّقَابَ، وَيُدْخِلُ اللَّهُ صَاحِبَهُنَّ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حکم بن عمیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صبر کرنا اور ثواب کی امید رکھنا، یہ گردنیں آزاد کرنا ہے اور یہ کام کرنے والوں کو اللہ تعالی کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن ابراہیم قرشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18049]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن ابراہیم قرشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18049]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3186)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3186»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 18050
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَرْبَعٌ لَا يُصَبْنَ إِلَّا بِعُجْبٍ: الصَّبْرُ، وَهُوَ أَوَّلُ الْعِبَادَةِ، وَالتَّوَاضُعُ، وَذِكْرُ اللَّهِ، وَقِلَّةُ الشَّيْءِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْعَوَّامُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ أَخْرَجَ لَهُ الْحَاكِمُ فِي الْمُسْتَدْرَكِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چار چیزیں ایسی ہیں، جو صرف حیرت انگیز ہونے کے طور پر ملتی ہیں، صبر، یہ عبادت کا آغاز ہے، تواضع، اللہ تعالیٰ کا ذکر اور چیز کا کم ہونا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عوام بن جویریہ ہے اور وہ ضعیف ہے، امام حاکم رحمہ اللہ نے اس کے حوالے سے ”مستدرک“ میں روایت نقل کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18050]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عوام بن جویریہ ہے اور وہ ضعیف ہے، امام حاکم رحمہ اللہ نے اس کے حوالے سے ”مستدرک“ میں روایت نقل کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18050]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (741)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7934، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 741»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
110. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّوَاضُعِ .
تواضع کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 18051
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَكُونُ زَاهِدًا حَتَّى تَكُونَ مُتَوَاضِعًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ: أَبُو يُوسُفَ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي التَّوَاضُعِ فِي كِتَابِ الْأَدَبِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي التَّوَاضُعِ فِي كِتَابِ الْأَدَبِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم اس وقت تک زاہد نہیں ہو سکتے، جب تک تم متواضع نہیں ہوتے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب ابویوسف ہے اور وہ کذاب ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: تواضع کے بارے میں کچھ احادیث کتاب الادب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18051]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب ابویوسف ہے اور وہ کذاب ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: تواضع کے بارے میں کچھ احادیث کتاب الادب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18051]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10048)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10048»
الحكم على الحديث:
إسنادہ یہ
111. بَابُ الْإِيثَارِ .
ایثار کا بیان
حدیث نمبر: 18052
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أَتَى عَلَيْنَا زَمَانٌ وَمَا يَرَى أَحَدٌ مِنَّا أَنَّهُ أَحَقُّ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ مِنْ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ، أَتَى عَلَيْنَا زَمَانٌ الدِّينَارُ وَالدِّرْهَمُ أَحَبُّ إِلَيْنَا مِنْ أَخِينَا الْمُسْلِمِ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَبَعْضُهَا حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم پر ایک ایسا زمانہ آیا تھا کہ ہم میں سے ہر ایک شخص یہ سمجھتا تھا کہ وہ دینار یا درہم کے بارے میں اپنے مسلمان بھائی سے زیادہ حق دار نہیں ہے اور اب ہم پر ایسا زمانہ آ گیا ہے، جس میں دینار اور درہم ہمارے نزدیک اپنے مسلمان بھائی سے زیادہ محبوب ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے بعض حسن ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18052]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے بعض حسن ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18052]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
112. بَابُ إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ تَعَالَى عَبْدًا حَمَاهُ الدُّنْيَا .
جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے، تو اسے دنیا سے بچاتا ہے
حدیث نمبر: 18053
عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَبْدًا حَمَاهُ الدُّنْيَا كَمَا يَظَلُّ أَحَدُكُمْ يَحْمَى سَقِيمَهُ الْمَاءَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اسے دنیا سے یوں بچاتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے بیمار کو پانی سے بچاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18053]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18053]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4296)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4296، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7259/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 18054
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ رَافِعٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا حَمَاهُ الدُّنْيَا كَمَا يَحْمِي أَحَدُكُمْ مَرِيضَهُ الْمَاءَ لِيُشْفَى". رَوَاهُ أَبُو يُعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عقبہ بن رافع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب اللہ تعالی کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اسے دنیا سے یوں بچاتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی ایک شخص اپنے بیمار کو پانی سے بچاتا ہے تاکہ وہ شفایاب ہو جائے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18054]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18054]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6865)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7259/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18055
وَعَنْ سَاعِدَةَ بْنِ سَعْدِ بْنِ حُذَيْفَةَ: أَنَّ حُذَيْفَةَ كَانَ يَقُولُ: مَا مِنْ يَوْمٍ أَقَرَّ لِعَيْنِي وَلَا أَحَبَّ لِنَفْسِي مِنْ يَوْمٍ آتِي أَهْلِي فَلَا أَجِدُ عِنْدَهُمْ طَعَامًا، وَيَقُولُونَ: مَا نَقْدِرُ عَلَى قَلِيلٍ وَلَا كَثِيرٍ، وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ أَشَدُّ حَمِيَّةً لِلْمُؤْمِنِ مِنَ الدُّنْيَا مِنَ الْمَرِيضِ أَهْلُهُ مِنَ الطَّعَامِ، وَاللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَشَدُّ تَعَاهُدًا لِلْمُؤْمِنِ بِالْبَلَاءِ مِنَ الْوَالِدِ لِوَلَدِهِ بِالْخَيْرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ساعده بن سعد بن حذیفہ بیان کرتے ہیں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ یہ فرماتے تھے: ”کوئی بھی دن میری آنکھوں کے لیے اس دن سے زیادہ ٹھنڈا اور میرے من کے لیے اس دن سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہے جس دن میں اپنے گھر آؤں اور میں اپنے گھر والوں کے پاس کھانے کی کوئی چیز نہ پاؤں، اور وہ یہ کہیں کہ ہمارے پاس تھوڑی یا زیادہ کوئی چیز نہیں ہے، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ مومن کو دنیا سے اس سے زیادہ سختی سے بچاتا ہے، جتنا بیمار کے اہل خانہ اسے کھانے سے بچاتے ہیں اور مومن کی آزمائش میں اللہ تعالٰیٰ اس کا اس سے زیادہ خیال رکھتا ہے جتنا والد بھلائی کے ہمراہ اولاد کا خیال رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18055]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18055]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3003)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3004»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18056
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ مَنْ آمَنَ بِي وَصَدَّقَنِي، وَيَعْلَمُ أَنَّ مَا جِئْتُ بِهِ هُوَ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِكَ، فَأَقْلِلْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَعَجِّلْ قَبْضَهُ. اللَّهُمَّ وَمَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِي وَلَمْ يُصَدِّقْنِي، وَيَعْلَمْ أَنَّ مَا جِئْتُ بِهِ هُوَ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِكَ ; فَأَكْثِرْ مَالَهُ، وَوَلَدَهُ، وَأَطِلْ عُمْرَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! جو شخص مجھ پر ایمان لائے اور میری تصدیق کرے اور وہ یہ بات جان لے کہ میں جو لے کے آیا ہوں وہ تیری طرف سے آنے والا حق ہے، تو اس شخص کے مال اور اولاد کو کم کر دینا اور اسے جلدی موت دے دینا، اے اللہ! اور جو شخص مجھ پر ایمان نہ لائے اور میری تصدیق نہ کرے اور وہ یہ بات نہ جانتا ہو کہ میں جو لے کے آیا ہوں وہ تیری طرف سے آنے والا حق ہے، تو اس کے مال اور اولاد کو زیادہ کر دینا اور اس کی عمر کو طویل کر دینا۔“ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18056]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (53/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18057
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ مَنْ آمَنَ بِكَ، وَشَهِدَ أَنِّي رَسُولُكَ فَحَبِّبْ إِلَيْهِ لِقَاءَكَ، وَسَهِّلْ عَلَيْهِ قَضَاءَكَ، وَأَقْلِلْ لَهُ مِنَ الدُّنْيَا، وَمَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِكَ، وَيَشْهَدْ أَنِّي رَسُولُكَ فَلَا تُحَبِّبْ إِلَيْهِ لِقَاءَكَ، وَلَا تُسَهِّلْ عَلَيْهِ قَضَاءَكَ، وَكَثِّرْ لَهُ مِنَ الدُّنْيَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اللہ! جو شخص تجھ پر ایمان لائے اور وہ اس بات کی گواہی دے کہ میں تیرا رسول ہوں، تو اپنی بارگاہ میں حاضری اس کے نزدیک محبوب کر دینا اور اپنے (تقدیر کے) فیصلے کو اس کے لیے آسان کر دینا، اسے دنیا تھوڑی دینا اور جو شخص تجھ پر ایمان نہ لائے اور اس بات کی گواہی نہ دے کہ میں تیرا رسول ہوں، تو اپنی بارگاہ میں حاضری اس کے نزدیک محبوب نہ کرنا اور اپنے (تقدیر کے) فیصلے کو اس کے لیے آسان نہ کرنا اور اسے دنیا بکثرت دینا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18057]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18057]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (313/18)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 208»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
113. بَابُ مَا جَاءَ فِي الزُّهْدِ فِي الدُّنْيَا .
دنیا سے بے رغبتی کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18058
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الزُّهْدُ فِي الدُّنْيَا يُرِيحُ الْقَلْبَ وَالْجَسَدَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ نِزَارٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا سے بے رغبتی، دل اور جسم کو راحت دیتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن نزار ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال میں سے بعض کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18058]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن نزار ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال میں سے بعض کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18058]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (6256)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6116»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف