🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
موزوں پر مسح کی مدت اور مزید احکام، جرابوں پر مسح کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2622 ترقیم فقہی: -- 411
-" أصبت السنة، قاله عمر لعقبة وقد مسح من الجمعة إلى الجمعة على خفيه وهو مسافر".
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں جمعہ کے روز شام سے مدینہ کی طرف نکلا، (وہاں پہنچ کر) میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس گیا۔ انہوں نے کہا: تو نے اپنے پاؤں میں موزے کب پہنے تھے؟ میں نے کہا: جمعہ کے دن۔ انہوں نے کہا: کیا ان کو بعد میں اتارا بھی ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔ انہوں نے فرمایا: تو نے سنت کی موافقت کی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 411]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2622

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1559 ترقیم فقہی: -- 412
-" امسحوا على الخفاف (ثلاثة أيام) . يعني في السفر".
سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ”موزوں پر تین دنوں تک مسح کرو۔“ اگر ہم نے زیادہ (دنوں) کا مطالبہ کیا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں مزید (دنوں) کی رخصت دے دیتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 412]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1559

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3455 ترقیم فقہی: -- 413
- (رخّص - صلى الله عليه وسلم - للمسافر ثلاثة أيّام ولياليهن، وللمُقيمِ يوماً وليلةً- إذا تطهَّر فلبسَ خُفّيْهِ- أنْ يمسحَ عليهما) .
سیدنا عبدالرحمٰن بن ابوبکرہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کو تین دنوں اور راتوں تک اور مقیم کو ایک دن اور رات تک موزوں پر مسح کرنے کی رخصت دی، (لیکن شرط یہ ہے کہ) اس نے باوضو ہو کر موزے پہنے ہوں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 413]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3455

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1201 ترقیم فقہی: -- 414
-" إذا أدخل أحدكم رجليه في خفيه وهما طاهرتان فليمسح عليهما ثلاث للمسافر ويوم وليلة للمقيم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی اپنے پاؤں میں موزے پہنے، اس حال میں کہ اس کے (پاؤں وضو کی وجہ سے) پاک ہوں، تو ان پر مسح کر لیا کرے، مسافر تین دنوں تک کر سکتا ہے اور مقیم ایک دن رات تک۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 414]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1201

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بیداری کے بعد وضو کرتے وقت تین دفعہ ناک جھاڑنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3961 ترقیم فقہی: -- 415
- (إذا استيقظَ أحدُكم من منامِه، فتوضّأَ؛ فليستنثر ثلاثاً؛ فإنّ الشّيطانَ يبيتُ على خَيشُومِه) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی آدمی نیند سے بیدار ہو اور وضو کرے تو ناک تین دفعہ جھاڑے، کیونکہ شیطان اس کی ناک کی جڑ میں رات گزارتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 415]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3961

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کان سر کا ہی حصہ ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 36 ترقیم فقہی: -- 416
-" الأذنان من الرأس".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دونوں کان سر میں سے ہیں۔“ یہ الفاظ سیدنا ابوامامہ، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن عمرو، سیدنا عبداللہ بن عباس سیدہ عائشہ، سیدنا ابوموسیٰ، سیدنا انس، سیدہ سمرہ بن جندب اور سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہم کی حدیث سے روایت کیے گئے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 416]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 36
قال الشيخ زبير على زئي:

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
رات کو باوضو سونے کی فضیلت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2539 ترقیم فقہی: -- 417
-" من بات طاهرا بات في شعاره ملك لا يستيقظ ساعة من الليل إلا قال الملك: اللهم اغفر لعبدك فلانا، فإنه بات طاهرا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی باوضو رات گزارتا ہے، ایک فرشتہ اس کے تختانی لباس میں رات گزارتا ہے، جب بھی وہ بندہ رات کی کسی گھڑی میں بیدار ہوتا ہے تو وہ فرشتہ کہتا ہے: اے اللہ! اپنے فلاں بندے کو بخش دے، کیونکہ اس نے باوضو حالت میں رات گزاری۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 417]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2539

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
وضو کے بعد تولیہ استعمال کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2099 ترقیم فقہی: -- 418
-" كان له خرقة يتنشف بها بعد الوضوء".
سیدنا عروہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کپڑے کا ایک ٹکڑا تھا، جس سے وضو کے بعد (اعضاء) خشک کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 418]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2099

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
غسل اور وضو کے لیے پانی کی مقدار
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1991 ترقیم فقہی: -- 419
-" الغسل صاع، والوضوء مد".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غسل ایک صاع سے اور وضو ایک مدّ سے ہو سکتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 419]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1991

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2447 ترقیم فقہی: -- 420
-" يجزئ من الوضوء مد، ومن الغسل صاع".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وضو کے لیے پانی کا ایک مدّ اور غسل کے لیے ایک صاع کافی ہے۔“ یہ حدیث سیدنا عقیل بن ابوطالب، سیدنا جابر بن عبداللہ، سیدنا انس بن مالک اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 420]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2447

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں