🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
نماز میں اٹھتے وقت ہاتھوں کا سہارا اور ہاتھوں کی کیفیت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2674 ترقیم فقہی: -- 750
-" رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يعجن في الصلاة. يعني: يعتمد".
ازرق بن قیس کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ نماز میں کھڑے ہونے کے لیے ہاتھوں پر سہارا لیتے۔ میں نے کہا: ابوعبدالرحمٰن! یہ انداز کیسا؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ وہ بھی نماز میں (کھڑے ہونے کے لیے) ہاتھوں کا سہارا لیتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 750]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2674

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
معذور کا تکیہ وغیرہ پر سجدہ کرنا منع ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 323 ترقیم فقہی: -- 751
-" دعها عنك ـ يعني الوسادة ـ إن استطعت أن تسجد على الأرض وإلا فأوم إيماء واجعل سجودك أخفض من ركوعك".
سیدنا عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک بیمار کی عیادت کرنے کے لیے نکلے، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، جب اس کے پاس پہنچے تو (کیا دیکھتے ہیں کہ) وہ ایک لکڑی پر نماذ پڑھ رہا ہے اور (سجدہ کرتے وقت) اپنی پیشانی اس پر ٹیکتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف اشارہ کیا اور لکڑی کو پھینک دیا، اس نے تکیہ پکڑ لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو ہٹا دے، اگر تجھے زمین پر سجدہ کی طاقت ہے تو ٹھیک، وگرنہ اشارے سے نماز پڑھ اور سجدوں کے لیے رکوع کی بہ نسبت زیادہ جھک۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 751]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 323

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
نماز تین حصوں پرمشتمل ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2537 ترقیم فقہی: -- 752
-" الصلاة ثلاثة أثلاث: الطهور ثلث والركوع ثلث والسجود ثلث، فمن أداها بحقها قبلت منه وقبل منه سائر عمله ومن ردت عليه صلاته رد عليه سائر عمله".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز تین حصوں پر مشتمل ہے: ایک تہائی حصہ طہارت ہے، ایک تہائی رکوع اور ایک تہائی سجدے ہیں۔ جس نے نماز کو کماحقہ ادا کیا اس کے بقیہ اعمال بھی مقبول ہوں گے اور جس کی نماز مردود ہو گئی، اس کے بقیہ اعمال بھی رائیگاں جائیں گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 752]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2537

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
فجر کی اقسام اور ان کے احکام
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2002 ترقیم فقہی: -- 753
-" الفجر فجران، فجر يقال له: ذنب السرحان، وهو الكاذب يذهب طولا ولا يذهب عرضا، والفجر الآخر يذهب عرضا ولا يذهب طولا".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر کی دو قسمیں ہیں: ایک فجر کاذب ہے، جس میں روشنی بھیڑیئے کی دم کی طرح اوپر کو اٹھتی ہے، نہ کہ چوڑائی میں اور دوسری فجر (صادق) ہے جس میں روشنی عرضاً پھیلتی ہے، نہ کہ طولاً۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 753]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2002

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر کی دو قسمیں ہیں: ایک فجر کاذب ہے، جس میں روشنی بھیڑیئے کی دم کی طرح اوپر کو اٹھتی ہے، نہ کہ چوڑائی میں اور دوسری فجر (صادق) ہے جس میں روشنی عرضاً پھیلتی ہے، نہ کہ طولاً۔“ d [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 754]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 0

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر کی دو قسمیں ہیں: ایک فجر کاذب ہے، جس میں روشنی بھیڑیئے کی دم کی طرح اوپر کو اٹھتی ہے، نہ کہ چوڑائی میں اور دوسری فجر (صادق) ہے جس میں روشنی عرضاً پھیلتی ہے، نہ کہ طولاً۔“ d [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 755]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 0

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر کی دو قسمیں ہیں: ایک فجر کاذب ہے، جس میں روشنی بھیڑیئے کی دم کی طرح اوپر کو اٹھتی ہے، نہ کہ چوڑائی میں اور دوسری فجر (صادق) ہے جس میں روشنی عرضاً پھیلتی ہے، نہ کہ طولاً۔“ d [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 756]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 0

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر کی دو قسمیں ہیں: ایک فجر کاذب ہے، جس میں روشنی بھیڑیئے کی دم کی طرح اوپر کو اٹھتی ہے، نہ کہ چوڑائی میں اور دوسری فجر (صادق) ہے جس میں روشنی عرضاً پھیلتی ہے، نہ کہ طولاً۔“ d [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 757]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 0

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 693 ترقیم فقہی: -- 758
-" الفجر فجران فجر يحرم فيه الطعام وتحل فيه الصلاة وفجر تحرم فيه الصلاة ويحل فيه الطعام".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر کی دو قسمیں ہیں: (۱) فجر (صادق) ہے، جس میں (سحری کا کھانا) کھانا حرام ہوتا ہے اور نماز (فجر) پڑھنا درست ہوتا ہے اور (۲) فجر (کاذب) ہے، جس میں نماز (فجر) کی ادائیگی حرام ہوتی ہے اور (سحری کا کھانا) کھانا درست ہوتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 758]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 693

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
تکبیرات الانتقال کب کہی جائیں؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 604 ترقیم فقہی: -- 759
-" كان إذا أراد أن يسجد كبر ثم يسجد وإذا قام من القعدة كبر ثم قام".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرنے کا ارادہ کرتے تو ”الله أكبر“ کہتے، پھر سجدہ کرتے اور جب درمیانی قعدہ بیٹھنے کے بعد اٹھنے (کا ارادہ کرتے) تو ”الله أكبر“ کہتے، پھر اٹھتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 759]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 604

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں