الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان
ख़रीदना, बेचना, कमाई और परहेज़गारी
792. طبعی حالت کے بارے میں سوال کا جواب
“ हाल पूछने के बारे में सवाल का जवाब ”
حدیث نمبر: 1158
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كيف اصبحت يا فلان؟ قال: احمد الله إليك يا رسول الله! فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هذا الذي اردت منك".-" كيف أصبحت يا فلان؟ قال: أحمد الله إليك يا رسول الله! فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هذا الذي أردت منك".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: اے فلاں! صبح کیسی ہوئی؟ ا‏‏‏‏س نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرے بارے میں میرا یہی ارادہ تھا۔
793. آدمی کو اپنی حیثیت کے مطابق مہر کی رقم مقرر کرنی چاہیے
“ आदमी को अपने हालात के अनुसार महर तय करना चाहिये ”
حدیث نمبر: 1159
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لو كنتم تغرفون من بطحان ما زدتم".-" لو كنتم تغرفون من بطحان ما زدتم".
سیدنا ابوحدرد اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنی بیوی کے مہر میں تعاون حاصل کرنے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے ا‏‏‏‏س کو کتنا مہر دیا۔ میں نے کہا: دو سو درہم۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم وادی بطحان سے چلو بھی بھرتے ہوتے تو زیادہ نہ دیتے۔
794. مال کا سوال کرنے سے گریز کرنے کی نصیحت
“ माल मांगने से बचने की नसीहत ”
حدیث نمبر: 1160
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ليستغن احدكم عن الناس ولو بقضيب من سواك".-" ليستغن أحدكم عن الناس ولو بقضيب من سواك".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے ہر کوئی لوگوں سے غنی (‏‏‏‏اور بے نیاز) ہو جائے، اگرچہ مسواک کی شاخ کے ساتھ۔
حدیث نمبر: 1161
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من اصابته فاقة فانزلها بالناس لم تسد فاقته، ومن انزلها بالله، اوشك الله له بالغنى، إما بموت عاجل او غنى عاجل".-" من أصابته فاقة فأنزلها بالناس لم تسد فاقته، ومن أنزلها بالله، أوشك الله له بالغنى، إما بموت عاجل أو غنى عاجل".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو بندہ فاقہ میں مبتلا ہوا (‏‏‏‏اور اسے پورا کرنے کے لیے) اسے لوگوں کے سامنے پیش کیا، تو اس کا فاقہ پورا نہیں ہو گا اور جس نے اپنی فقیری کو اللہ تعالیٰ پر پیش کیا، تو قریب ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اس کو غنی عطا کر دے: جلدی موت کی صورت میں یا جلدی امیری کی صورت میں۔
795. دوسرے سے مال کب لیا جائے؟
“ किसी से माल कब लिया जाए ”
حدیث نمبر: 1162
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما آتاك الله من اموال السلطان من غير مسالة ولا إشراف، فكله وتموله".-" ما آتاك الله من أموال السلطان من غير مسألة ولا إشراف، فكله وتموله".
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حکمرانوں کے اموال کی بابت سوال کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حکمرانوں کا جو مال تجھے سوال اور حرص کے بغیر مل جائے، اس کو کھا لے اور (‏‏‏‏اس کے ذریعے اپنے مال میں) اضافہ کر۔
796. بلاوجہ سوال کا انجام
“ बिना कारण मांगने का अंत ”
حدیث نمبر: 1163
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" يا ابا بكر! ثلاث كلهن حق: ما من عبد ظلم بمظلمة فيغضي عنها لله عز وجل إلا اعز الله بها نصره، وما فتح رجل باب عطية يريد بها صلة إلا زاده الله بها كثرة، وما فتح رجل باب مسالة يريد بها كثرة إلا زاده الله بها قلة".-" يا أبا بكر! ثلاث كلهن حق: ما من عبد ظلم بمظلمة فيغضي عنها لله عز وجل إلا أعز الله بها نصره، وما فتح رجل باب عطية يريد بها صلة إلا زاده الله بها كثرة، وما فتح رجل باب مسألة يريد بها كثرة إلا زاده الله بها قلة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہنے لگا، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پاس تشریف فرما تھے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم تعجب کر رہے تھے اور ہنس رہے تھے۔ جب ا‏‏‏‏س شخص نے زیادہ گالیاں دیں تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بعض گالیوں کا جواب دیا۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ناراض ہو گئے اور چلے گئے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جا ملے اور کہا: اے اللہ کے رسول! وہ مجھ پر سب و شتم کرتا رہا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے رہے، جب میں نے اس کی بعض گالیوں کا جواب دیا تو آپ غصے میں آ گئے اور اٹھ کھڑے ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دراصل تیرے ساتھ ایک فرشتہ تھا، جو تیری طرف سے جواب دے رہا تھا، لیکن جب تم نے خود جوابی کاروائی شروع کی تو شیطان گھس آیا، اب میں شیطان کے ساتھ تو نہیں بیٹھ سکتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو نے اس کی کچھ گالیوں کا جواب لوٹایا تو شیطان آ گیا اور میرے لائق نہیں کہ میں شیطان کے ساتھ بیٹھوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر! تین چیزیں برحق ہیں: ?? جس آدمی پر ظلم کیا جائے اور وہ آگے سے چشم پوشی کر جائے تو اللہ تعالیٰ اس کی زبردست مدد کرتے ہیں، ② جو آدمی تعلقات جوڑنے کے لیے عطیے دینا شروع کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کو کثرت سے عطا کرتے ہیں اور ③ جو آدمی اپنے مال کو بڑھانے کے لیے (‏‏‏‏لوگوں سے) سوال کرنا شروع کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ (‏‏‏‏اس کے مال کی) کمی میں اضافہ کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 1164
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من سال وله ما يغنيه جاءت مسالته يوم القيامة خدوشا او خموشا او كدوحا في وجهه. قيل: يا رسول الله وما يغنيه؟ قال: خمسون درهما، او قيمتها من الذهب".-" من سأل وله ما يغنيه جاءت مسألته يوم القيامة خدوشا أو خموشا أو كدوحا في وجهه. قيل: يا رسول الله وما يغنيه؟ قال: خمسون درهما، أو قيمتها من الذهب".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے سوال کیا، حالانکہ اس کے پاس موجود مال اس کو کفایت کرتا تھا، تو روز قیامت اس کا سوال اس کے چہرے پر خراش اور زخم کی صورت میں اور نوچے ہوئے چہرے کی کیفیت میں ظاہر ہو گا۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کتنی مقدار اسے کفایت کرتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پچاس درہم اور ان کی قیمت کے برابر کا سونا۔
797. ہبہ شدہ چیز واپس لینے پر وعید
“ दान की गई चीज़ वपस लेने पर चेतावनी ”
حدیث نمبر: 1165
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" مثل الذي يسترد ما وهب، كمثل الكلب يقيء فياكل قيئه، فإذا استرد الواهب فليوقف، فليعرف بما استرد، ثم ليدفع إليه ما وهب".-" مثل الذي يسترد ما وهب، كمثل الكلب يقيء فيأكل قيئه، فإذا استرد الواهب فليوقف، فليعرف بما استرد، ثم ليدفع إليه ما وهب".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہبہ کی ہوئی چیز واپس لے لیتا ہے، اس کی مثال اس کتے کی مانند ہے، جو قے کرتا ہے اور پھر اس کو چاٹنا شروع کر دیتا ہے۔ اگر ہبہ کرنے والا ہبہ کی ہوئی چیز کی واپسی کا مطالبہ کرتا ہے تو اسے کھڑا کر دیا جائے اور (‏‏‏‏ہبہ واپس لینے کے سبب کی) وضاحت کروائی جائے، پھر اس نے جو ہبہ دیا تھا، اسے لوٹا دیا جائے۔
798. قرض امن کا دشمن ہے
“ क़र्ज़ शांति और अमन का दुश्मन है ”
حدیث نمبر: 1166
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لا تخيفوا انفسكم بعد امنها، قالوا: وما ذاك يا رسول الله؟ قال: الدين".-" لا تخيفوا أنفسكم بعد أمنها، قالوا: وما ذاك يا رسول الله؟ قال: الدين".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: امن کے بعد اپنے آپ کو خوفزدہ مت کرو۔ ‏‏‏‏ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس ارشاد کا کیا مطلب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏قرض۔
799. ادائیگی کے عزم سے قرضہ لینے پر اللہ تعالیٰ کی معاونت
“ भुगतान करने की नियत से क़र्ज़ लेने पर अल्लाह तआला का सहयोग ”
حدیث نمبر: 1167
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من اخذ دينا وهو يريد ان يؤديه اعانه الله عز وجل".-" من أخذ دينا وهو يريد أن يؤديه أعانه الله عز وجل".
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ زوجہ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے قرضہ لیا۔ کسی نے ان سے کہا: ام المؤمنین! آپ قرضہ تو لے رہی ہیں، لیکن اس کی ادائیگی کی (آپ میں طاقت ہی نہیں ہے)۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو بندہ قرضہ لیتا ہے اور اس کی ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتے ہیں۔

Previous    8    9    10    11    12    13    14    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.