Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
شادی سے پہلے عورت کو دیکھ لینا چاہیئے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 98 ترقیم فقہی: -- 1436
-" إذا ألقي في قلب امرئ خطبة امرأة فلا بأس أن ينظر إليها".
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کسی آدمی کے دل میں کسی عورت سے منگنی کرنے کی خواہش پیدا ہو تو وہ (پہلے) اسے دیکھ لے، اس میں کوئی حرج نہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1436]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 98

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 99 ترقیم فقہی: -- 1437
-" إذا خطب أحدكم المرأة، فإن استطاع أن ينظر إلى ما يدعوه إلى نكاحها فليفعل".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی کسی عورت کو منگنی کا پیغام بھیجے تو وہ اس کی جس صفت کی بنا پر اس سے شادی کرنا چاہتا ہے، اسے دیکھ لے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1437]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 99

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 97 ترقیم فقہی: -- 1438
-" إذا خطب أحدكم امرأة فلا جناح عليه أن ينظر إليها إذا كان إنما ينظر إليها لخطبته، وإن كانت لا تعلم".
سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی کسی کو منگنی کا پیغام بھیجے، تو اسے دیکھ لینے میں کوئی حرج نہیں، اگرچہ اس عورت کو علم نہ ہو، بشرطیکہ وہ منگنی کی وجہ سے دیکھ رہا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1438]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 97

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 95 ترقیم فقہی: -- 1439
-" انظر إليها، فإن في أعين الأنصار شيئا. يعني الصغر".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک انصاری عورت سے شادی کرنا چاہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: اسے دیکھ لے، کیونکہ انصاریوں کی آنکھیں (عموما چھوٹی) ہوتی ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1439]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 95

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 96 ترقیم فقہی: -- 1440
-" انظر إليها فإنه أحرى أن يؤدم بينكما".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے ایک عورت کو شادی کا پیغام بھیجا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: اسے دیکھ لو، کیونکہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ (اس بنا پر) تمہارے درمیان محبت ڈال دی جائے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1440]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 96

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
شادی کے لیے کس کا انتخاب کیا جائے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1022 ترقیم فقہی: -- 1441
-" إذا أتاكم من ترضون خلقه ودينه فزوجوه، إلا تفعلوا تكن فتنة في الأرض وفساد عريض".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہارے پاس (رشتہ لینے کے لیے) کوئی ایسا رشتہ آئے جس کے اخلاق اور دین کو تم پسند کرتے ہو تو اس سے شادی کر دو، اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں وسیع پیمانے پر فتنہ و فساد برپا ہو جائے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1441]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1022

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
دولہا اور دلہن میں یکسانیت کا دارومدار کس چیز پر ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1067 ترقیم فقہی: -- 1442
-" تخيروا لنطفكم، فانكحوا الأكفاء وأنكحوا إليهم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے نطفوں کے لئے (اچھی عورتوں کا) انتخاب کرو، ہم پلہ عورتوں سے نکاح کرو اور ہم پلہ مردوں کو (اپنی بیٹیوں وغیرہ کا) نکاح دو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1442]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1067

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 307 ترقیم فقہی: -- 1443
-" تنكح المرأة على إحدى خصال ثلاثة، تنكح المرأة على مالها، وتنكح المرأة على جمالها، وتنكح المرأة على دينها، فخذ ذات الدين والخلق تربت يمينك".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین خصائل میں کسی ایک کی بنیاد پر عورت سے شادی کی جاتی ہے: ?? اس کے مال کی بنا پر شادی کی جاتی ہے ② یا اس کے حسن و جمال کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے ③ یا اس کے دین کی بنا پر شادی کی جاتی ہے۔ تیرا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو، دین اور اخلاق والی عورت کا انتخاب کر لینا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1443]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 307

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
نکاح کی تشہیر کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1463 ترقیم فقہی: -- 1444
-" أشيدوا النكاح، أشيدوا النكاح، هذا النكاح لا السفاح".
عبداللہ بن ابوعبداللہ بن ہبار بن اسود اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سیدنا ہبار رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی کی اور ان کے پاس یک رخا ڈھول اور ایک دف تھا (اور وہ ان کا استعمال کر رہے تھے)۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر آئے اور آوازیں سنیں تو پوچھا: یہ کیا ہے (یہ آوازیں کیوں آرہی ہیں)؟ کہا گیا کہ ہبار نے اپنی بیٹی کی شادی کی ہے۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نکاح کی تشہیر کرو، نکاح کی تشہیر کرو، یہ نکاح ہے، زنا نہیں ہے۔ ایک راوی کہتا ہے: میں نے کہا: کہ «كبر» کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے کہا: بڑے ڈھول کو کہتے ہیں۔ اور ایک قسم کے باجے کو «غرابيل» کہتے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1444]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1463

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بہترین نکاح کون سا ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1842 ترقیم فقہی: -- 1445
-" خير النكاح أيسره".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین نکاح وہ ہے، جو سب سے زیادہ آسان ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1445]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1842

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں