🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
بیوی کی جنت و جہنم کا دارومدار خاوند پر ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2612 ترقیم فقہی: -- 1465M
-" انظري أين أنت منه (يعني الزوج) ، فإنه جنتك ونارك".
حصین بن محصن اپنی پھوپھی، جن کا نام اسما بتایا جاتا ہے، سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی کام کے لیے گئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا کام کیا اور پوچھا: ”کیا تو شادی شدہ ہے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تیرا (اپنے خاوند) کے ساتھ کیسا سلوک ہے؟“ انہوں نے کہا: میں اس کے حق میں کوئی کوتاہی نہیں کرتی، مگر جو میرے بس میں نہ ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دیکھ لے، تیرا اس کے ہاں کیا مقام ہے؟ کیونکہ وہی تیری جنت ہے اور وہی تیری جہنم ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1465M]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2612

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
خاوند کی ناشکری کرنے والی عورت اللہ تعالیٰ کی نظر رحمت سے محروم
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 289 ترقیم فقہی: -- 1466
-" لا ينظر الله إلى امرأة لا تشكر لزوجها، وهي لا تستغني عنه".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالی اس عورت کی طرف (نظر رحمت سے) نہیں دیکھتا جو اپنے خاوند کا شکریہ ادا نہیں کرتی، حالانکہ وہ اس سے بےنیاز نہیں ہو سکتی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1466]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 289

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بیوی اپنے خاوند کا کفر کیسے کرتی ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 823 ترقیم فقہی: -- 1467
-" إياكن وكفر المنعمين، فقلت: يا رسول الله وما كفر المنعمين؟ قال: لعل إحداكن تطول أيمتها من أبويها، ثم يرزقها الله زوجا ويرزقها منه ولدا، فتغضب الغضبة فتكفر فتقول: ما رأيت منك خيرا قط".
سیدہ اسماء بنت یزید انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے اور میں اپنی ہم عمر لڑکیوں کے پاس بیٹھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوشحال لوگوں کی طرح ناشکری کرنے سے بچنا۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! خوشحال لوگوں کی ناشکری کیا ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ممکن ہے کہ تم عرصہ دراز تک اپنے والدین کے پاس بےشوہر کی زندگی گزارتی رہو، پھر اللہ تعالیٰ تمہیں خاوند عطا کرے اور (اس کے ذریعے) اولاد کی نعمت بھی دے، لیکن تم کسی دن غصے میں آ کر (خاوند کو) یہ کہہ دو کہ میں نے تیرے پاس کوئی خیر و بھلائی دیکھی ہی نہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1467]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 823

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
خاوند کی عدم موجودگی میں بیوی کا غیروں کے لیے میک اپ کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 542 ترقیم فقہی: -- 1468
-" ثلاثة لا تسأل عنهم: رجل فارق الجماعة وعصى إمامه ومات عاصيا، وأمة أو عبد أبق فمات، وامرأة غاب عنها زوجها قد كفاها مؤنة الدنيا فتبرجت بعده، فلا تسأل عنهم. وثلاثة لا تسأل عنهم: رجل نازع الله عز وجل رداءه، فإن رداءه الكبرياء وإزاره العزة، ورجل شك في أمر الله والقنوط من رحمة الله".
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین آدمیوں کے (عذاب کے) بارے میں تو مت سوال کر: (۱) ایسا آدمی جو جماعت سے علیحدہ ہو گیا اور امام کی نافرمانی کی ہو اور اسی حالت میں مر گیا ہو، (۲) ایسی لونڈی یا غلام جو (اپنے مالک سے) بھاگ گیا ہو اور اسی حالت میں مر گیا اور (۳) ایسی عورت کہ اس کا شوہر اس سے غائب ہو اور وہ اس کے دنیاوی اخراجات پورے کر کے گیا ہو، پھر بھی وہ (اس کی عدم موجودگی میں) بن سنور ک باہر نکلی ہو۔ ان کے بارے میں تو مت پوچھ (کہ یہ کتنے بڑے مجرم ہیں)۔ اسی طرح تین آدمی ہیں (ان کے عذاب کے بارے میں بھی) مت دریافت کر: (۱) ایسا آدمی جس نے اللہ سے اس کی چادر چھیننے (کی کوشش کی ہو) اور اس کی چادر کبریائی ہے اور اس کا ازار عزت (و طاقت) ہے۔ (۲) ایسا آدمی جس نے اللہ کے حکم میں شک کیا ہو اور (۳) ایسا شخص جو اللہ کی رحمت سے نا امید ہو گیا ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1468]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 542

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ازدواجی تعلق کا محل اور اس کا اجر
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 873 ترقیم فقہی: -- 1469
-" إتيان النساء في أدبارهن حرام".
سیدنا خذیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں سے غیر فطری جماع کرنا (یعنی ان کو پشت سے استعمال کرنا) حرام ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1469]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 873

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3378 ترقیم فقہی: -- 1470
- (من أتى النساء في أعجازهن؛ فقد كفر) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے عورتوں سے غیر فطری جماع کیا (یعنی ان کو پشت سے استعمال کیا) اس نے کفر کیا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1470]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3378

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
عورتوں سے غیر فطری جماع کرنا ممنوع ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2399 ترقیم فقہی: -- 1471
-" نهى عن محاشي النساء".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے غیر فطری جماع کرنے (یعنی ان کو پشت سے استعمال کرنے) سے منع فرمایا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1471]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2399

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
عزل اور اس کا حکم
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1462 ترقیم فقہی: -- 1472
-" اصنعوا ما بدا لكم، فما قضى الله فهو كائن، فليس من كل الماء يكون الولد".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے غزوہ حنین والے دن کچھ قیدیوں پر قابو پا لیا۔ ہم چاہتے تھے کہ (بعد میں) ان کو فروخت کر دیں۔ اس لیے ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عزل کے بارے میں سوال کیا (تا کہ قیدی عورتیں حاملہ نہ ہو جائیں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک مناسب سمجھو (عزل) کرتے رہو، (بہرحال) جو فیصلہ اللہ نے کر دیا ہے وہ تو ہو کر رہے گا۔ یہ بات نہیں ہے کہ ہر پانی (مادہ منویہ) سے بچہ پیدا ہوتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1472]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1462

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کسر شہوت کا بہترین حل بیوی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 235 ترقیم فقہی: -- 1473
-" مرت بي فلانة، فوقع في قلبي شهوة النساء، فأتيت بعض أزواجي فأصبتها، فكذلك فافعلوا، فإنه من أماثل أعمالكم إتيان الحلال".
سیدنا ابوکبثہ انماری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ تشریف فرما تھے، (اچانک) اندر چلے گئے اور غسل کر کے باہر تشریف لائے۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! کچھ کام پڑ گیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، فلاں عورت میرے پاس سے گزری تو میرے دل میں عورت کی طلب پیدا ہوئی، اس لیے میں اپنی ایک بیوی کے پاس گیا اور اپنی حاجت پوری کی۔ تم بھی ایسے ہی کیا کرو، حلال چیز کو استعمال کرنا افضل عمل ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1473]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 235

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 441 ترقیم فقہی: -- 1474
-" من أماثل أعمالكم إتيان الحلال (يعني النساء) ".
سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ میں تشریف فرما تھے، (اچانک آپ اٹھے اور) گھر چلے گئے اور غسل کر کے واپس تشریف لائے۔ ہم نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کچھ کام پڑ گیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جب فلاں عورت میرے پاس سے گزری تو میرے دل میں عورت کی طلب پیدا ہوئی۔ اس لیے میں اپنی ایک بیوی کے پاس گیا اور اپنی حاجت پوری کی۔ تم بھی ایسے ہی کیا کرو، کیونکہ حلال چیز کو استعمال کرنا افضل عمل ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1474]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 441

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں