🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
عورت بھی فتنہ ہے، لیکن کیوں؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2701 ترقیم فقہی: -- 3778
-" ما تركت بعدي فتنة أضر على الرجال من النساء".
سیدنا اسامہ بن زید بن حارثہ اور سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے بعد مردوں کے حق میں، سب سے خطرناک فتنہ عورتوں کا چھوڑا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3778]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2701

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 911 ترقیم فقہی: -- 3779
-" إن الدنيا خضرة حلوة وإن الله عز وجل مستخلفكم فيها لينظر كيف تعملون، فاتقوا الدنيا واتقوا النساء، فإن أول فتنة بني إسرائيل كانت في النساء".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک دنیا سرسبز و شاداب (‏‏‏‏پرکشش) اور میٹھی ہے اور اللہ تعالیٰ نے تم کو اس میں خلیفہ بنانا ہے تاکہ وہ جانچ سکے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔ پس دنیا اور عورتوں سے بچ کر رہنا، کیونکہ بنی اسرائیل میں پہلا فتنہ عورتوں میں واقع ہوا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3779]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 911

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
تقدیر کے حوالے سے ایک اعتراض اور اس کا جواب
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2336 ترقیم فقہی: -- 3780
-" من كان الله عز وجل خلقه لواحدة من المنزلتين يهيئه لعملها، وتصديق ذلك في كتاب الله عز وجل: * (ونفس وما سواها. فألهمها فجورها وتقواها) * (¬1) ".
ابو اسد دیلمی کہتے ہیں: میں ایک صبح کو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کے پاس گیا، انہوں نے مجھے کہا: ابو اسود! پھر یہ حدیث بیان کی کہ جہینہ یا مزینہ قبیلے کا ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! لوگ جو عمل کر رہے ہیں اور مشقت اٹھا رہے ہیں۔ آیا پہلے ہی ان کا فیصلہ ہو چکا ہے اور تقدیر کا نفوذ ہو چکا ہے یا لوگ اپنے نبی کی لائی ہوئی تعلیمات، جن کے ذریعے ان پر حجت قائم کر دی گئی ہے، پر از سر نو عمل کر رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(‏‏‏‏ان اعمال کا) پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے اور تقدیر کا نفوذ ہو چکا ہے۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! تو پھر لوگ عمل کیوں کر رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جس فرد کو دو منازل (‏‏‏‏یعنی جنت و جہنم) میں سے جس منزل کے لیے پیدا کیا، اسے (‏‏‏‏اس کے مطابق) وہی عمل کرنے کی توفیق دے گا، میری اس حدیث کی تصدیق قرآن میں موجود ہے: ‏‏‏‏ ”قسم ہے نفس اور اسے درست بنانے کی، پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی۔“ (‏‏‏‏سورہ شمس: ۷۔ ۸)۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3780]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2336

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بوڑھے زانی نظر رحمت سے محروم
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3375 ترقیم فقہی: -- 3781
- (لا ينظر الله يوم القيامة إلى الشيخ الزاني ولا إلى العجوز الزانية) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نہ بوڑھے زانی مرد کی طرف دیکھیں گے اور نہ بوڑھی زانی عورت کی طرف۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3781]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3375

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت اور پانچ سو سال
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1643 ترقیم فقہی: -- 3782
-" لن يعجز الله هذه الأمة من نصف يوم".
سیدنا ابوثعلبہ حشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس امت کو آدھے دن سے ہرگز عاجز نہیں کرے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الفتن و اشراط الساعة والبعث/حدیث: 3782]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1643

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں