سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
صدقے اور قرضے کا اجر و ثواب
ترقیم الباني: 3407 ترقیم فقہی: -- 3940
- (دخلَ رجلٌ الجنَّة، فرأَى على بابها مكتوباً: الصّدقةُ بعَشرِ أَمثالها، والقرضُ بثمانية عشر) .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی جنت میں داخل ہوا اور دیکھا کہ اس کے ایک دروازے پر (یہ عبارت) لکھی ہوئی تھی: صدقے کا ثواب دس گنا اور قرضے کا ثواب اٹھارہ گناہ ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3940]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3407
کون سے سعادت مند اپنی آنکھوں کی وجہ سے آتش دوزخ سے محفوظ رہیں گے؟
ترقیم الباني: 2673 ترقیم فقہی: -- 3941
-" ثلاثة لا ترى أعينهم النار يوم القيامة: عين بكت من خشية الله وعين حرست في سبيل الله وعين غضت عن محارم الله".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین افراد کی آنکھیں روز قیامت آگ کو نہیں دیکھیں گی: وہ آنکھ جو اللہ کے ڈر سے رو پڑی، وہ آنکھ جس نے اللہ کے راستے میں پہرہ دیا اور وہ آنکھ جس نے اللہ تعالیٰ کے حرام کردہ امور سے چشم پوشی کی۔“ یہ حدیث سیدنا معاویہ بن حیدہ، سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا ابوریحانہ، سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3941]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2673
جنتی حوروں کا نغمہ
ترقیم الباني: 3002 ترقیم فقہی: -- 3942
- (إنَّ الحُورَ في الجنَّةِ يَتَغَنَّينَ يَقُلْنَ: نَحْنُ الحُورُالحِسَان هدِينا لأزواجٍ كرام) .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جنت کی حوریں پرترنم آواز میں یوں کہتی ہیں: ہم حسین و جمیل حوریں ہیں ہمیں اعلی ظرف خاوندوں کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3942]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3002
اہل جنت کا ہم بستری کرنا
ترقیم الباني: 367 ترقیم فقہی: -- 3943
-" إن الرجل ليصل في اليوم إلى مائة عذراء. يعني في الجنة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! کیا جنت میں ہمارا اپنی بیویوں سے تعلق قائم ہو گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی ایک دن میں ایک سو کنواری عورتوں سے صحبت کرے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3943]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 367
ترقیم الباني: 3351 ترقیم فقہی: -- 3944
- (نعم- والذي نفسي بيده- دحماً دحماً؛ فإذا قام عنها رجعت مطهرة بكراً) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ سے پوچھا گیا کہ کیا ہم جنت میں (اپنی بیویوں یا حوروں سے) صحبت کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! پرزور اور پرجوش انداز میں۔ جب وہ اس سے فارغ ہو گا تو وہ پھر پاک اور کنواری ہو جائے گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3944]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3351
جنت میں داخل ہونے والی تمام خواتیں کنواریاں ہوں گے
ترقیم الباني: 2987 ترقیم فقہی: -- 3945
-" إن الجنة لا تدخلها عجوز".
سیدنا حسن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بوڑھی عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئیے کہ وہ مجھے جنت میں داخل کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام فلاں! کوئی بوڑھی عورت جنت میں داخل نہیں ہو گی۔“ وہ روتے ہوئے واپس چل پڑی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بتلا دو کہ وہ اس بڑھاپے کی حالت میں جنت میں داخل نہیں ہو گی، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً ٭ فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا ٭ عُرُبًا أَتْرَابًا» (۵۶-الواقعة:۳۵) ”ہم نے ان کی بیویوں کو خاص طور پر بنایا ہے۔ اور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے۔ جو محبت والیاں اور ہم عمر ہیں۔“ ( یعنی بوڑھی خاتون جوان ہو کر جنت میں جائے گی)۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3945]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2987
تلواریں جنت کی چابیاں ہیں
ترقیم الباني: 2672 ترقیم فقہی: -- 3946
-" إن السيوف مفاتيح الجنة".
ابوبکر بن ابوموسیٰ اشعری بیان کرتے ہیں کہ میں نے دشمنوں کے سامنے اپنے باپ کو یہ کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک تلواریں جنت کی چابیاں ہیں۔“ ایک خستہ حال آدمی نے کہا: کیا تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں؟۔ اس نے اپنی تلوار سونت لی، میان توڑ دی اور اپنے ساتھیوں کی طرف متوجہ ہو کر کہا: تم پر سلامتی ہو۔ پھر دشمن کی طرف لپکا اور جہاد کرتے کرتے شہید ہو گیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3946]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2672
جنت کے لمبے لمبے سائے
ترقیم الباني: 3536 ترقیم فقہی: -- 3947
- (إن في الجنة شجرةً، يسيرُ الراكب الجواد المضمّر السريع مئة عام ما يقطعها) .
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ایک درخت ایسا ہے کہ اگر تضمیر شدہ، تیز رفتار گھوڑے کا سوار بھی اس پر سو سال چلتا رہے، تب بھی اسے طے نہیں کر سکے گا۔“ یہ حدیث سیدنا ابوسعید خدری، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا سہل بن سعد اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3947]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3536
جنت کے بازار
ترقیم الباني: 3471 ترقیم فقہی: -- 3948
ـ (إنّ في الجنّةِ لَسُوقاً يأْتونَها كلَّ جُمُعةٍ؛ (فيه كُثْبانُ المسْكِ (، فَتَهُبُّ ريحُ الشّمالِ، فتحثُو في وُجوهِهم وثيابِهم (الْمسك (، فيزدادونَ حُسْناً وجَمَالاً، فيرجعونَ إلى أهْليهم، وقد ازدادُوا حُسْناً وجَمَالاً، فيقولُ لهم أهلُوهم: واللهِ! لقدِ ازددتُم بعدَنا حُسْناً وجمالاً، فيقولونَ: وأنتُم واللهِ! لقدِ ازددتُم بعدَنا حُسْناً وجمالاً) .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ایک بازار ہو گا، لوگ ہر جمعہ کو وہاں آیا کریں گے، اس میں ڈھیروں کستوری ہو گی، پس شمال سے ہوا چلے گی جو ان کے چہروں اور کپڑوں میں کستوری کی خوشبو بکھیر دے گی، جس سے ان کے حسن و جمال میں مزید اضافہ ہو جائے گا، پس جب وہ اپنے گھر والوں کی طرف واپس آئیں گے، جب کہ ان کے حسن و جمال میں اضافہ ہو چکا ہو گا تو ان سے ان کے گھر والے کہیں گے: اللہ کی قسم! تم تو پہلے سے زادہ حسین و جمیل لگ رہے ہو۔ اور وہ کہیں گے! اللہ کی قسم! ہمارے بعد تمہارے حسن و جمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3948]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3471
جنت میں مومن کا خیمہ
ترقیم الباني: 3541 ترقیم فقہی: -- 3949
- (إن للمؤمن في الجنة لخيمة من لؤلؤة واحدة مجوفة، طولها ستون ميلاً، للمؤمن فيها أهلون، يطوف عليهم المؤمن، فلا يرى بعضهم بعضاً) .
ابوبکر بن ابوموسیٰ بن قیس اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کے لیے جنت میں ایک جوف دار موتی کا خیمہ ہو گا، جس کی لمبائی بلندی میں ساٹھ میل ہو گی، اس میں مومن کے کئی گھر والے ہوں گے، وہ ان (سب) کے پاس جائے گا (وہ گھر ایک دوسرے سے اتنی مسافت پر ہوں گے کہ) ایک میں بسنے والے دوسرے کے مکینوں کو نہیں دیکھ سکیں گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3949]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3541