🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
77. باب في النَّهْيِ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ:
سینگی یا پچھنے لگانے کی اجرت سے ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2657
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَارِظٍ: أَنَّ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ حَدَّثَهُ: أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ حَدَّثَهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "كَسْبُ الْحَجَّامِ خَبِيثٌ، وَمَهْرُ الْبَغِيِّ خَبِيثٌ، وَثَمَنُ الْكَلْبِ خَبِيثٌ".
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سینگی لگانے والے کی کمائی بری ہے (یعنی سینگی لگانے کی اجرت لینا برا ہے) اور فاحشہ عورت کی کمائی خبیث ہے، اور کتے کی قیمت لینا برا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2657]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2663] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2282] ، [مسلم 1568، وليس فيه ذكر كسب الحجام] ، [أبوداؤد 3421] ، [ترمذي 1275] ، [ابن حبان 5152] ، [شرح معاني الآثار 52/4] ، [الحاكم 42/2]
وضاحت: (تشریح حدیث 2656)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پچھنا لگوانے کی اجرت خبیث، اور زانیہ عورت اور کتے کی قیمت بھی خبيث ہے یعنی حرام ہے، جس کا ذکر حدیث رقم (2604) میں گذر چکا ہے۔
البتہ سینگی یا پچھنے کی اجرت لینے کے بارے میں تفصیل ہے، وہ یہ کہ یہاں خبیث سے مراد حرام نہیں بلکہ صرف کراہیت محسوس ہوتی ہے، اور اگر حرام ہوتی تو خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیوں پچھنا لگوانے کی اجرت دیتے، جیسا کہ آگے آرہا ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
78. باب في الرُّخْصَةِ في كَسْبِ الْحَجَّامِ:
سینگی لگوانے پر اجرت لینے کی اجازت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2658
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "حَجَمَهُ أَبُو طَيْبَةَ وَأَمَرَ لَهُ بِصَاعَيْنِ مِنْ طَعَامٍ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ابوطیبہ (نافع یا میسرہ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سینگی لگائی اور آپ نے ان کو دو صاع غلہ اجرت دینے کا حکم دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2658]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2664] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2102، 5696] ، [مسلم 1577] ، [ترمذي 1278] ، [أبويعلی 2835] ، [ابن حبان 5151] ، [مسند الحميدي 1251]
وضاحت: (تشریح حدیث 2657)
اس حدیث سے پچھنا لگوانا اور اس پر اجرت دینا ثابت ہوا۔
پچھنا یا سینگی لگوانا بہت سی بیماریوں سے چھٹکارے کا سبب ہے۔
[بخاري شريف 5696] میں ہے کہ خون کے دباؤ کا بہترین علاج پچھنا لگوانا ہے۔
اور سر درد و شقیقہ کا بہترین علاج بھی سینگی ہے۔
[بخاري: 5700] ۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
79. باب في النَّهْيِ عَنْ عَسْبِ الْفَحْلِ:
جفتی کرانے پر اجرت لینے کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2659
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ عَسْبِ الْفَحْلِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نر (جانور) کے پانی (منی) کی قیمت لینے سے منع فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2659]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2665] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3429] ، [ترمذي 1273] ، [نسائي 4689] ، [ابن ماجه 2160] ، [أبويعلی 6371]
وضاحت: (تشریح حدیث 2658)
نر گھوڑا، اونٹ، یا گدھا، بیل، یا بکرا وغیرہ سے ان کی مادہ کا جفتی کرانے پر اجرت لینا منع ہے۔
البتہ اگر بلا شرط مادہ کا مالک کچھ دے بطورِ سلوک کے تو اس کا لینا درست ہے، نیز نر کا عاریتاً دینا بھی مستحب ہے۔
اور علماء کی ایک جماعت نے اجرت کی بھی اجازت دی ہے تاکہ نسل منقطع نہ ہو، ان احادیث کی رو سے فقہاء اس کی حرمت کے قائل ہیں۔
«(وحيدي فى شرح ابن ماجه)» ۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2660
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ الْمَهْرِيِّ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ عَسْبِ الْفَحْلِ، وَأَجْرِ الْمُومِسَةِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نر کے پانی پر اجرت لینے سے منع فرمایا اور زانیہ عورت کی اجرت (لینے) سے بھی منع فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2660]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2666] »
اس روایت کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [أحمد 332/2، 415] ، اور امام بخاری نے اس کو [تاريخ كبير 115/7] میں تعلیقاً ذکر کیا ہے اور مومسہ (یعنی زانیہ) کا اس میں ذکر نہیں۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
80. باب فِيمَنْ بَاعَ دَاراً فَلَمْ يَجْعَلْ ثَمَنَهَا في مِثْلِهَا:
جو آدمی گھر بیچے اور اس کی قیمت گھر میں نہ لگائے اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2661
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل هُوَ: ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ عُمَيْرٍ، يُحَدِّثُ , قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ، عَنْ أَخِيهِ سَعِيدِ بْنِ حُرَيْثٍ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ: "مَنْ بَاعَ مِنْكُمْ دَارًا أَوْ عَقَارًا، فَإِنَّهُ قَمِنٌ أَنْ لَا يُبَارَكَ لَهُ إِلَّا أَنْ يَجْعَلَهُ فِي مِثْلِهِ".
سیدنا سعید بن حریث رضی اللہ عنہ جن کو شرفِ صحبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حاصل تھا انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: تم میں سے جو کوئی گھر یا زمین بیچے تو ممکن ہے اس کے پیسے میں برکت نہ ہو الا یہ کہ وہ اس قیمت کو دوسرے گھر میں لگا دے۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2661]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف إسماعيل بن إبراهيم بن مهاجر، [مكتبه الشامله نمبر: 2667] »
اسماعیل بن ابراہیم بن مہاجر کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے، لیکن دوسرے طرق سے بھی مروی ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 2490] ، [أبويعلی 1458] ، [المعرفة و التاريخ للفسوي 294/1] ، [طبراني 65/6، 5526] ، [ابن قانع فى معجم الصحابة 308] ، [مجمع الزوائد 6627-6632]
وضاحت: (تشریح احادیث 2659 سے 2661)
اگر یہ حدیث صحیح ہو تو دنیا داروں کے لئے بڑی نصیحت ہے، نقد رکھا ہوا پیسہ اکثر صرف ہو جاتا یا کبھی ضائع ہو جاتا ہے برخلاف جائداد غیر منقولہ یعنی زمین جائیداد کے، اسی لئے جائداد بیچنے کو ناپسند کیا، جب تک اس کے بدلے دوسری جائداد نہ خریدے، کیوں کہ نقد پیسہ رکھنے سے تو یہی بہتر تھا کہ جائداد اپنے پاس رہنے دیتا۔
(وحیدی)۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
81. باب في حَرِيمِ الْبِئْرِ:
کنویں کے ارد گرد احاطے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2662
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا عَرْعَرَةُ بْنُ الْبِرِنْدِ السَّامِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "مَنِ احْتَفَرَ بِئْرًا، فَلَيْسَ لِأَحَدٍ أَنْ يَحْفِرَ حَوْلَهُ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا عَطَنًا لِمَاشِيَتِهِ".
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی کنواں کھودے تو کسی اور کے لئے جائز نہیں کہ چالیس ہاتھ اردگرد تک کنواں کھودے اپنے جانوروں کو پانی پلانے اور بٹھانے کے لئے (یعنی: چالیس ہاتھ بھر اردگرد کا احاطہ اس کنواں کھودنے والے کے لئے چھوڑ دیا جائے)۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2662]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده فيه علتان: ضعف إسماعيل بن مسلم وعنعنة الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2668] »
اس روایت کی سند میں اسماعیل بن مسلم ضعیف ہیں اور حسن کا عنعنہ ہے لیکن اس کا شاہد موجود ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھئے: [ابن ماجه 2486] ، [مجمع الزوائد 6705] ، [نصب الراية 291/4] ، [تلخيص الحبير 63/3] ، [البيهقي 155/6] ، [المستدرك 97/4]
وضاحت: (تشریح حدیث 2661)
باب کے عنوان حریم البیر سے مراد یہ ہے کہ کوئی کنواں کھودے تو جانور بٹھلانے اور پانی پلانے کے لئے کتنی دور تک کا احاطہ چھوڑنا ہوگا۔
مذکورہ بالا حدیث سے ثابت ہوا کہ ارد گرد چالیس چالیس ہاتھ چھوڑنا ہوگا۔
بعض علماء نے کہا ہے کہ یہ اس وقت ہے جب کنویں کی گہرائی چالیس ہاتھ ہو۔
علامہ وحیدالزماں شرح ابن ماجہ میں لکھتے ہیں کہ بعض جاہل حنفیوں نے جن کو علمِ حدیث میں بالکل دخل نہیں ہے اس حدیث سے نکالا ہے دہ در دہ حوض نجس نہ ہوگا جب اس میں نجاست پڑ جائے، حالانکہ یہ مضمون بالکل حدیث سے معلوم نہیں ہوتا، اگر کوئی اس کو دھینگا مشتی سے نکالے بھی تو لازم آتا ہے کہ حنفیہ چہل در چہل حوض کی شرط کریں، نہ کہ دہ در دہ کی، کیونکہ اس حدیث میں ہر طرف چالیس ہاتھ بیان ہوئے ہیں۔
دہ در دہ کا مطلب 10/10 ہاتھ ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
82. باب في الشُّفْعَةِ:
حق شفعہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2663
أَخْبَرَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الشُّفْعَةِ إِذَا كَانَ طَرِيقُهُمَا وَاحِدًا؟. قَالَ: "يُنْظَرُ بِهَا، وَإِنْ كَانَ صَاحِبُهَا غَائِبًا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شفعہ کے بارے میں فرمایا: جب کہ دونوں ہمسایوں کا راستہ ایک ہو اس (ہمسائے) کا انتظار بسبب شفعہ کیا جائے گا گرچہ وہ غائب ہو۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2663]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وقال الترمذي: " وقد تكلم شعبة في عبد الملك بن أبي سليمان من أجل هذا الحديث، [مكتبه الشامله نمبر: 2669] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1608] ، [أبوداؤد 3518] ، [ترمذي 1369] ، [نسائي 4660] ، [ابن ماجه 2494] ، [طيالسي 1404] ، [أحمد 303/3] ، [شرح معاني الآثار 120/4] ، [شرح السنة للبغوي 242/8] ، [بيهقي 106/6] ، [فتح الباري 438/4]
وضاحت: (تشریح حدیث 2662)
شفعہ اس حق کو کہتے ہیں جو جائیداد بیچتے وقت شریک کو حاصل ہوتا ہے، اور وہ حق یہ ہے کہ جو قیمت دوسرا خریدار دیتا ہے وہ قیمت دے کر اس جائیداد کو خود لے لے، اور یہ حق شریک اور ہمسایہ دونوں کو حاصل ہے جب کہ پڑوسی اور بیچنے والے کا راستہ ایک ہو، جیسا کہ حدیث میں مذکور ہے اور یہی صحیح ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2664
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: "قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالشُّفْعَةِ فِي كُلِّ شِرْكٍ لَمْ يُقْسَمْ: رَبْعَةٍ أَوْ حَائِطٍ لَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَبِيعَ حَتَّى يُؤْذِنَ شَرِيكَهُ، فَإِنْ شَاءَ، أَخَذَ، وَإِنْ شَاءَ، تَرَكَ، فَإِنْ بَاعَ وَلَمْ يُؤْذِنْهُ، فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ". قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ: تَقُولُ بِهَذَا؟. قَالَ: نَعَمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مشترک چیز میں جو تقسیم نہ ہو شفعہ کا فیصلہ کیا۔ خواہ وہ زمین ہو یا باغ، ایک شریک کے لئے اس کا بیچنا اچھا نہیں جب تک کہ دوسرے شریک کی اجازت نہ ہو، اس شریک کو اختیار ہے چاہے تو لے اور چاہے تو نہ لے اور جو ایک شریک اپناحصہ بیچے اور دوسرے شریک کو خبر نہ کرے تو وہ (دوسرا شریک) ہی اس کا زیادہ حق دار ہے۔
امام دارمی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: آپ بھی یہی کہتے ہیں؟ فرمایا: ہاں (یعنی اس کو حقِ شفعہ حاصل ہے، وہ اتنی رقم جتنی شریک نے لی ہے دے کر غیر شخص سے اپنا حصہ چھین سکتا ہے)۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2664]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف ولكن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2670] »
اس روایت کی سند ضعیف لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2213] ، [مسلم 1608] ، [أبويعلی 1835] ، [ابن حبان 5179]
وضاحت: (تشریح حدیث 2663)
اس حدیث سے حقِ شفعہ تقسیم سے پہلے ثابت ہوا، جب تقسیم ہو جائے اور ہر شریک کو اس کا حصہ الگ مل جائے تو پھر حقِ شفعہ ختم ہو جاتا ہے، جیسا کہ دوسری حدیث میں صراحت سے مذکور ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں