🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (حَفْرُ الْبِئْرِ أَوْ تَوْفِيرُ الْمَاءِ أَيْضًا صَدَقَةٌ)
کنواں کھدوانا یا پانی مہیا کرنا بھی صدقہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1912
1912 - وَعَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أُمَّ سَعْدٍ مَاتَتْ، فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ  ؟ قَالَ:"الْمَاءُ"فَحَفَرَ بِئْرًا وَقَالَ: هَذِهِ لِأُمِّ سَعْدٍ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.
سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ام سعد رضی اللہ عنہا وفات پا چکی ہیں، (ان کے لیے) کون سا صدقہ کرنا افضل ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”پانی۔“ انہوں نے ایک کنواں کھدوایا اور فرمایا: یہ ام سعد کے لیے ہے۔ (حسن، رواہ ابوداؤد والنسائی)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1912]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (1678) والنسائي (254/6ح 3694) و للحديث طرق کثيرة وھو حديث حسن.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (وَعْدُ الْجَنَّةِ لِمَنْ يُلْبِي حَاجَةَ الْمُحْتَاجِ)
محتاج کی ضرورت پوری کرنے پر جنت کا وعدہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1913
1913 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"أَيُّمَا مُسْلِمٍ كَسَا مُسْلِمًا ثَوْبًا عَلَى عُرْيٍ  كَسَاهُ اللَّهُ مِنْ خُضْرِ الْجَنَّةِ، وَأَيُّمَا مُسْلِمٍ أَطْعَمَ مُسْلِمًا عَلَى جُوعٍ أَطْعَمَهُ اللَّهُ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ، وَأَيُّمَا مُسْلِمٍ سَقَى مُسْلِمًا عَلَى ظَمَأٍ سَقَاهُ اللَّهُ مِنَ الرَّحِيقِ الْمَخْتُومِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ.
ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان کسی ننگ بدن مسلمان کو لباس پہنائے تو اللہ اسے جنت کا سبز لباس پہنائے گا اور جو مسلمان کسی بھوکے مسلمان کو کھانا کھلائے تو اللہ اسے جنت کے میوے کھلائے گا اور جو مسلمان کسی پیاسے مسلمان کو پانی پلائے تو اللہ اسے کستوری سے سیل بند خالص شراب پلائے گا۔“ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1913]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (1682) والترمذي (2449 وقال: غريب.)
٭ أبو خالد الدالاني مدلس و عنعن و له شاھد ضعيف جدًا عند الترمذي (1637) و باطل، عنده أيضًا (2449)»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (لِلْمَالِ حُقُوقٌ غَيْرَ الزَّكَاةِ)
مال میں زکوٰۃ کے علاوہ بھی دوسروں کا حق ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1914
1914 - وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِنَّ فِي الْمَالِ لَحَقًّا سِوَى الزَّكَاةِ"ثُمَّ تَلَا لَيْسَ الْبَرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ الْآيَةَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ.
فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”مال میں زکوٰۃ کے علاوہ بھی حق ہے۔“ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿نیکی یہی نہیں کہ تم اپنے چہرے مشرق و مغرب کی طرف کر لو﴾ [سورة البقرة: 177] ۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1914]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (659. 660 وقال: ھذا حديث إسناده ليس بذاک و أبو حمزة ميمون الأعور يضعف.) و ابن ماجه (1789) والدارمي (385/1 ح 1644)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (لَا يَجِبُ مَنْعُ الْحَاجَاتِ الْعَامَّةِ)
عام ضرورت کی چیزوں سے منع نہیں کرنا چاہئے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1915
1915 - وَعَنْ بُهَيْسَةَ عَنْ أَبِيهَا قَالَتْ: قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ:"الْمَاءُ"، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ:"الْمِلْحُ"، قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ:"أَنْ تَفْعَلَ الْخَيْرَ خَيْرٌ لَكَ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
بہیسہ رضی اللہ عنہا اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں، انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ کون سی چیز ہے جس سے روکنا جائز نہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”پانی۔“ انہوں نے پھر عرض کیا: اللہ کے نبی! وہ کون سی چیز ہے جس سے روکنا جائز نہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”نمک۔“ انہوں نے پھر عرض کیا: اللہ کے نبی! وہ کون سی چیز ہے جس سے روکنا جائز نہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تم بھلائی کے کام کرو، وہ تمہارے لیے بہتر ہیں۔“ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1915]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، و أبو داود (3476 و 1669)
٭ سيار بن منظور و أبوه مستوران و ثقھما ابن حبان وحده.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (مُخْتَلِفَةُ الْخَيْرَاتِ)
مختلف نیکیاں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1916
1916 - وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيِّتَةً  فَلَهُ فِيهَا أَجْرٌ، وَمَا أَكَلَتِ الْعَافِيَةُ مِنْهُ فَهُوَ لَهُ صَدَقَةٌ"رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَالدِّرَامِيُّ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بنجر زمین کاشت کرتا ہے تو اس کے لیے اس (کاشت کرنے) میں اجر ہے، اور ہر طالبِ رزق اس میں سے جو کھا جائے تو وہ اس کے لیے صدقہ ہے۔“ صحیح، رواہ الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1916]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الدارمي (267/2 ح 2610) [والترمذي (1379) والنسائي في الکبري (5756. 5758) ] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (أَجْرُ إِعْطَاءِ شَيْءٍ لِاسْتِعْمَالٍ قَصِيرٍ)
کچھ دیر استعمال کرنے کے لئے کوئی چیز دینے میں بھی ثواب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1917
1917 - وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَنْ مَنَحَ مِنْحَةَ لَبَنٍ أَوْ وَرِقٍ  أَوْ هَدَى زُقَاقًا كَانَ لَهُ مِثْلَ عِتْقِ رَقَبَةٍ"رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دودھ والا جانور عاریۃً دے دے یا کوئی قرض دے دے یا کسی کو راستہ بتا دے تو اس کے لیے غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ہے۔“ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1917]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (1957 وقال: حسن صحيح غريب.)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (نَصَائِحُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَحَابَتِهِمْ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ رضی اللہ عنہم کو نصیحتیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1918
1918 - وَعَنْ أَبِي جُرَيٍّ جَابِرِ بْنِ سُلَيْمٍ، قَالَ: أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَرَأَيْتُ رَجُلًا يَصْدُرُ النَّاسُ عَنْ رَأْيِهِ، لَا يَقُولُ شَيْئًا إِلَّا صَدَرُوا عَنْهُ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ: قُلْتُ: عَلَيْكَ السَّلَامُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَرَّتَيْنِ: قَالَ:"لَا تَقُلْ عَلَيْكَ السَّلَامُ، عَلَيْكَ السَّلَامُ تَحِيَّةُ الْمَيِّتِ، قُلِ: السَّلَامُ عَلَيْكَ" قُلْتُ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ:"أَنَا رَسُولُ اللَّهِ الَّذِي إِنْ أَصَابَكَ ضُرٌّ فَدَعَوْتَهُ كَشَفَهُ عَنْكَ، وَإِنْ أَصَابَكَ عَامُ سَنَةٍ فَدَعَوْتَهُ أَنْبَتَهَا لَكَ، وَإِذَا كُنْتَ بِأَرْضٍ قَفْرٍ أَوْ فَلَاةٍ فَضَلَّتْ رَاحِلَتُكَ فَدَعَوْتَهُ رَدَّهَا عَلَيْكَ"قُلْتُ: اعْهَدْ إِلَيَّ، قَالَ:"لَا تَسُبَّنَّ أَحَدًا"، قَالَ: فَمَا سَبَبْتُ بَعْدَهُ حُرًّا وَلَا عَبْدًا وَلَا بَعِيرًا وَلَا شَاةً. قَالَ:"وَلَا تَحْقِرَنَّ شَيْئًا مِنَ الْمَعْرُوفِ  ، وَأَنْ تُكَلِّمَ أَخَاكَ وَأَنْتَ مُنْبَسِطٌ إِلَيْهِ وَجْهُكَ ; إِنَّ ذَلِكَ مِنَ الْمَعْرُوفِ. وَارْفَعْ إِزَاَرَكَ إِلَى نِصْفِ السَّاقِ فَإِنْ أَبَيْتَ فَإِلَى الْكَعْبَيْنِ، وَإِيَّاكَ وَإِسْبَالَ الْإِزَارِ فَإِنَّهَا مِنَ الْمَخِيلَةِ، وَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمَخِيلَةَ، وَإِنِ امْرُؤٌ شَتَمَكَ وَعَيَّرَكَ بِمَا يَعْلَمُ فِيكَ فَلَا تُعَيِّرْهُ بِمَا فِيهِ، فَإِنَّمَا وَبَالُ ذَلِكَ عَلَيْهِ"رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ حَدِيثَ السَّلَامِ، وَفِي رِوَايَةٍ"فَيَكُونَ لَكَ أَجْرُ ذَلِكَ وَوَبَالُهُ عَلَيْهِ".
ابوجری جابر بن سلیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں مدینہ آیا تو میں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ لوگ ان کے حکم کی تعمیل کرتے ہیں، وہ جو کہتے ہیں وہ اس پر عمل کرتے ہیں، میں نے پوچھا: یہ کون شخص ہے؟ انہوں نے بتایا: یہ اللہ کے رسول صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہیں۔ میں نے دو مرتبہ کہا: «عَلَيْكَ السَّلَامُ يَا رَسُولَ اللّٰہِ» ”آپ پر سلام ہو اے اللہ کے رسول!“ تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ” «عَلَيْكَ السَّلَامُ» نہ کہو، «عَلَيْكَ السَّلَامُ» تو میت کے لیے دعا و سلام ہے، کہو: «اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ» ”آپ پر سلامتی ہو۔““ راوی بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا: کیا آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اللہ کے رسول ہیں؟ تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”میں اس اللہ کا رسول ہوں کہ اگر تمہیں کوئی تکلیف پہنچ جائے اور تو اس سے دعا کرے تو وہ تکلیف کو تجھ سے دور کر دے، اور اگر تو قحط سالی میں مبتلا ہو جائے اور اس سے دعا کرے تو وہ تجھے سرسبزی و شادابی عطا فرما دے، اور جب تو کسی ریگستان یا صحرا میں ہو اور تیری سواری گم ہو جائے، پھر تو اس سے دعا کرے تو وہ اسے واپس لوٹا دے۔“ میں نے عرض کیا: مجھے کوئی وصیت فرمائیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کسی کو گالی نہ دینا۔“ راوی بیان کرتے ہیں، میں نے پھر اس کے بعد نہ کسی آزاد کو گالی دی، نہ کسی غلام کو، نہ کسی اونٹ کو اور نہ ہی کسی بکری کو، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”نیکی کے کسی کام کو حقیر نہ جاننا، اگر تو اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے گفتگو کرے تو یہ بھی نیکی ہے، اپنا ازار نصف پنڈلی تک رکھ، اگر تو ایسے نہ کرے تو پھر ٹخنوں تک، اور (ٹخنوں سے نیچے) ازار (تہبند، شلوار، پاجامہ وغیرہ) لٹکانے سے اجتناب کر، کیونکہ یہ تکبر ہے، اور اللہ تکبر پسند نہیں کرتا، اور اگر کوئی آدمی تجھے گالی دے اور تجھ پر عیب لگائے جس کے متعلق وہ جانتا ہو کہ وہ (عیب) تم میں موجود ہے، تو اس کے متعلق جو تم جانتے ہو، اس پر عیب نہ لگاؤ، اس کا وبال اسی پر ہو گا۔“ امام ابوداؤد اور امام ترمذی رحمہما اللہ نے اسے روایت کیا ہے، امام ترمذی نے اس حدیث سے سلام والا حصہ روایت کیا ہے اور ایک روایت میں ہے: ”تمہیں اس کا اجر ملے گا جبکہ اس پر وبال ہو گا۔“ [صحیح، رواہ ابوداؤد والترمذی] [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1918]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (4084) والترمذي (2721. 2722 وقال: حسن صحيح.)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (ثَوَابُ الصَّدَقَةِ فِي الْآخِرَةِ)
صدقہ کا آخرت میں بدلا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1919
1919 - وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: إِنَّهُمْ ذَبَحُوا شَاةً فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَا بَقِيَ مِنْهَا؟"قَالَتْ: مَا بَقِيَ مِنْهَا إِلَّا كَتِفُهَا  ، قَالَ:"بَقِيَتْ كُلُّهَا غَيْرَ كَتِفِهَا". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں (یعنی اہل بیت) نے ایک بکری ذبح کی تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دریافت فرمایا: ”اس سے کچھ بچا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اس کی دستی بچی ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اس کی دستی کے سوا باقی سب بچ گیا ہے۔“ ترمذی، اور انہوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1919]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (2470)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (أَجْرُ إِلبَاسِ الثِّيَابِ عَلَى الْعِبَادِ مِنْ عِنْدِ اللهِ تَعَالَى)
اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی کو کپڑا پہنانے پر بھی انعام
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1920
1920 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"مَا مِنْ مُسْلِمٍ كَسَا مُسْلِمًا ثَوْبًا  ، إِلَّا كَانَ فِي حِفْظٍ مِنَ اللَّهِ مَا دَامَ عَلَيْهِ مِنْهُ خِرْقَةٌ"رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب کوئی مسلمان کسی مسلمان کو لباس فراہم کرتا ہے تو جب تک اس لباس کا ایک ٹکڑا اس پر رہتا ہے تو وہ شخص اللہ کی حفاظت میں رہتا ہے۔“ (ضعیف)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1920]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (لم أجده) والترمذي (2484 وقال: حسن غريب.) [و صححه الحاکم (196/4) و تعقبه الذهبي. ]
٭ خالد بن طھمان أبو العلاء: خلط قبل موته بعشر سنين و کان قبل ذلک ثقة، قاله ابن معين، فالحديث ضعيف من أجل اختلاطه.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (مَنَاحُ اللهِ تَعَالَى)
اللہ تعالیٰ کو کون سے لوگ پسند ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1921
1921 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، يَرْفَعُهُ، قَالَ:"ثَلَاثَةٌ يُحِبُّهُمُ اللَّهُ"رَجُلٌ قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَتْلُو كِتَابَ اللَّهِ  ، وَرَجُلٌ يَتَصَدَّقُ بِصَدَقَةٍ بِيَمِينِهِ يُخْفِيهَا"أُرَاهُ قَالَ:"مِنْ شِمَالِهِ، وَرَجُلٌ كَانَ فِي سَرِيَّةٍ فَانْهَزَمَ أَصْحَابُهُ، فَاسْتَقْبَلَ الْعَدُوَّ"رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَيْرُ مَحْفُوظٍ، أَحَدُ رُوَاتِهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، كَثِيرُ الْغَلَطِ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مرفوع روایت بیان کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تین اشخاص ہیں جنہیں اللہ پسند کرتا ہے، دورانِ تہجد قرآن کی تلاوت کرنے والا، دائیں ہاتھ سے صدقہ کرنے والا جو اسے اپنے بائیں ہاتھ سے بھی مخفی رکھتا ہے، اور ایک وہ آدمی جو کسی لشکر میں ہو اور اس کے ساتھی شکست کھا جائیں لیکن وہ پھر بھی دشمن کے سامنے سینہ سپر رہے۔“ ترمذی اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث محفوظ نہیں، اس کا ایک راوی ابوبکر بن عیاش کثرت کے ساتھ غلطیاں کرتا ہے۔ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1921]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (2567)
٭ سنده ضعيف و للحديث شواھد.»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں