🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (الَّذِينَ يُحِبُّهُمُ اللهُ وَالَّذِينَ يَكْرَهُهُمُ)
وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کو پسند اور ناپسند ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1922
1922 - وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"ثَلَاثَةٌ يُحِبُّهُمُ اللَّهُ، وَثَلَاثَةٌ يُبْغِضُهُمُ اللَّهُ، فَأَمَّا الَّذِينَ يُحِبُّهُمُ اللَّهُ فَرَجُلٌ أَتَى قَوْمًا فَسَأَلَهُمْ بِاللَّهِ وَلَمْ يَسْأَلْهُمْ لِقَرَابَةٍ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ  ، فَمَنَعُوهُ، فَتَخَلَّفَ رَجُلٌ بِأَعْيَانِهِمْ، فَأَعْطَاهُ سِرًّا لَا يَعْلَمُ بِعَطِيَّتِهِ إِلَّا اللَّهُ وَالَّذِي أَعْطَاهُ، وَقَوْمٌ سَارُوا لَيْلَتَهُمْ حَتَّى إِذَا كَانَ النَّوْمُ أَحَبَّ إِلَيْهِمْ مِمَّا يُعْدَلُ بِهِ فَوَضَعُوا رُءُوسَهُمْ، فَقَامَ يَتَمَلَّقُنِي وَيَتْلُو آيَاتِي، وَرَجُلٌ كَانَ فِي سَرِيَّةٍ فَلَقِيَ الْعَدُوَّ فَهُزِمُوا، فَأَقْبَلَ بِصَدْرِهِ حَتَّى يُقْتَلَ أَوْ يُفْتَحَ لَهُ، وَالثَّلَاثَةُ الَّذِينَ يُبْغِضُهُمُ اللَّهُ الشَّيْخُ الزَّانِي، وَالْفَقِيرُ الْمُخْتَالُ، وَالْغَنِيُّ الظَّلُومُ"رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ.
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تین اشخاص ایسے ہیں جنہیں اللہ پسند کرتا ہے اور تین ایسے ہیں جنہیں اللہ ناپسند کرتا ہے، رہے وہ جنہیں اللہ پسند کرتا ہے تو ان میں سے ایک وہ آدمی ہے جو کسی قوم کے پاس جائے اور اللہ کے نام پر ان سے سوال کرے، وہ ان سے اپنی باہمی قرابت کی وجہ سے سوال نہ کرے، لیکن وہ اسے کچھ نہ دیں، ایک آدمی نے اپنے ساتھیوں سے الگ ہو کر مخفی طور پر اسے کچھ دے دیا جسے صرف اللہ جانتا ہے اور وہ لینے والا جانتا ہے، اور ایک وہ قوم جو ساری رات چلتی رہی حتیٰ کہ جب نیند انہیں تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہو گئی تو وہ سو گئے اس اثنا میں ایک آدمی کھڑا ہو کر خشوع و خضوع کے ساتھ مجھ سے دعا کرنے لگا اور میری آیات کی تلاوت کرنے لگا اور (تیسرا) وہ شخص جو کسی لشکر میں دشمن سے برسرِ پیکار ہو لیکن وہ شکست کھا جائیں تو یہ پھر بھی سینہ سپر رہے حتیٰ کہ اسے شہید کر دیا جائے یا اسے فتح حاصل ہو جائے، اور وہ تین جنہیں اللہ ناپسند کرتا ہے: بوڑھا زانی، متکبر فقیر اور ظالم مالدار ہیں۔“ إسنادہ حسن، رواہ الترمذی والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1922]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «أسناده حسن، رواه الترمذي (2568) والنسائي (84/5 ح 2571 و 207/3. 208 ح 1616) و صححه ابن خزيمة (2456، 2464) وابن حبان (813، 1602. 1603) والحاکم (113/2) ووافقه الذهبي.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:أسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (الصَّدَقَةُ تَفُوقُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ)
صدقہ ساری چیزوں پر بھاری پڑتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1923
1923 - وَعَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ الْأَرْضَ جَعَلَتْ تَمِيدُ، فَخَلَقَ الْجِبَالَ فَقَالَ: بِهَا عَلَيْهَا، فَاسْتَقَرَّتْ فَعَجِبَتِ الْمَلَائِكَةُ مِنْ شِدَّةِ الْجِبَالِ، فَقَالُوا: يَا رَبِّ! هَلْ مِنْ خَلْقِكَ شَيْءٌ أَشَدُّ مِنِ الْجِبَالِ؟ قَالَ: نَعَمِ، الْحَدِيدُ. فَقَالُوا: يَا رَبِّ! هَلْ مِنْ خَلْقِكَ شَيْءٌ أَشَدُّ مِنَ الْحَدِيدِ؟ قَالَ: نَعَمِ، النَّارُ. فَقَالُوا: يَا رَبِّ! هَلْ مِنْ خَلْقِكَ شَيْءٌ أَشَدُّ مِنَ النَّارِ؟ قَالَ: نَعَمِ، الْمَاءُ. فَقَالُوا: يَا رَبِّ! هَلْ مِنْ خَلْقِكَ شَيْءٌ أَشَدُّ مِنَ الْمَاءِ؟ قَالَ: نَعَمِ، الرِّيحُ. فَقَالُوا: يَا رَبِّ! هَلْ مِنْ خَلْقِكَ شَيْءٌ أَشَدُّ مِنَ الرِّيحِ؟ قَالَ: نَعَمِ، ابْنُ آدَمَ تَصَدَّقَ صَدَقَةً بِيَمِينِهِ يُخْفِيهَا عَنْ شِمَالِهِ"رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، وَذُكِرَ حَدِيثُ مُعَاذٍ"الصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الْخَطِيئَةَ"فِي كِتَابِ"الْإِيمَانِ".
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ نے زمین پیدا فرمائی تو وہ ہلنے لگی، تو اس نے پہاڑ پیدا کیے اور انہیں اس (زمین) پر رکھنے کا حکم فرمایا تو وہ ٹھہر گئی، فرشتوں کو پہاڑوں کی شدت پر تعجب ہوا تو انہوں نے عرض کیا: اے رب! کیا تیری مخلوق میں پہاڑوں سے شدید تر کوئی چیز ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہاں، لوہا، انہوں نے پھر عرض کیا: اے رب! کیا تیری مخلوق میں لوہے سے بھی شدید تر کوئی چیز ہے؟ فرمایا: ہاں، آگ، انہوں نے عرض کیا: کیا تیری مخلوق میں آگ سے بھی شدید تر کوئی چیز ہے؟ فرمایا: ہاں، پانی، انہوں نے عرض کیا: اے رب! کیا تیری مخلوق میں پانی سے شدید تر کوئی چیز ہے؟ فرمایا: ہاں، ہوا، پھر انہوں نے عرض کیا: اے رب! کیا تیری مخلوق میں ہوا سے بھی شدید تر کوئی چیز ہے؟ فرمایا: ہاں، وہ ابنِ آدم جو اپنے دائیں ہاتھ سے صدقہ کرتا ہے تو اسے اپنے بائیں ہاتھ سے مخفی رکھتا ہے۔“ امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے، اور معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”صدقہ خطائیں مٹا دیتا ہے۔“ کتاب الایمان میں ذکر کی گئی ہے۔ اس کی سند حسن ہے، اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1923]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (3369)
ه الصدقة تطفئ الخطيئة، تقدم (29)»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (إِنْفَاقُ الْمَالِ كَثِيرًا فِي سَبِيلِ اللهِ تَعَالَى)
اللہ تعالیٰ کے راستے میں زیاد سے زیادہ مال خرچ کیا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1924
[ ص: 1349 ] الْفَصْلُ الثَّالِثُ 1924 - عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يُنْفِقُ مِنْ كُلِّ مَالٍ لَهُ زَوْجَيْنِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ  إِلَّا اسْتَقْبَلَتْهُ حَجَبَةُ الْجَنَّةِ، كُلُّهُمْ يَدْعُوهُ إِلَى مَا عِنْدَهُ"قُلْتُ: وَكَيْفَ ذَلِكَ؟ قَالَ:"إِنْ كَانَتْ إِبِلًا فَبَعِيرَيْنِ، وَإِنْ كَانَتْ بَقَرَةً فَبَقَرَتَيْنِ". رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ مسلم اپنے سارے مال سے جوڑا جوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے تو جنت کے تمام دربان اپنی اپنی نعمتوں کے ساتھ اس کا استقبال کرتے ہیں۔“ میں نے عرض کیا، وہ کیسے خرچ کرے؟ فرمایا: ”اگر اونٹ ہوں تو دو اونٹ اور اگر گائے ہوں تو دو گائے۔“ صحیح، رواہ النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1924]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه النسائي (48/6. 49 ح 3187)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (فِي يَوْمِ الْقِيَامَةِ يَكُونُ الْمُؤْمِنُ تَحْتَ ظِلِّ صَدَقَتِهِ)
قیامت کے دن مؤمن اپنے صدقہ کے سایہ میں ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1925
1925 - وَعَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي بَعْضُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"إِنَّ ظِلَّ الْمُؤْمِنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ  صَدَقَتُهُ"رَوَاهُ أَحْمَدُ.
مرثد بن عبداللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے کسی صحابی رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”روزِ قیامت مومن کا صدقہ ہی اس کے لیے باعثِ سایہ ہو گا۔“ صحیح، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1925]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (233/4 ح 18207) [وابن خزيمة (2432) و ابن إسحاق صرح بالسماع عنده فالسند حسن. ]
٭ و له شاھد صحيح عند ابن خزيمة (94/4 ح 2431) و ابن حبان (817) و صححه الحاکم (416/1) ووافقه الذهبي.»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (الْإِنْفَاقُ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ فِي يَوْمِ عَاشُورَاءَ، بِرِوَايَةِ الطُّبْرَانِيِّ)
عاشوراء کے دن اپنے گھر والوں پر خرچ کرنے کا بیان، بروایت طبرانی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1926
1926 - وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَنْ وَسَّعَ عَلَى عِيَالِهِ فِي النَّفَقَةِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ  وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْهِ سَائِرَ سَنَتِهِ"قَالَ سُفْيَانُ: إِنَّا قَدْ جَرَّبْنَاهُ فَوَجَدْنَاهُ كَذَلِكَ. رَوَاهُ رَزِينٌ.
ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو شخص عاشورہ کے دن اپنے اہل و عیال پر فراخی کے ساتھ خرچ کرتا ہے تو اللہ پورا سال اسے فراخی عطا فرما دیتا ہے۔“ سفیان (ثوری رحمہ اللہ) نے فرمایا: ہم اس کا تجربہ کر چکے ہیں، اور ہم نے اسے اسی طرح پایا ہے۔ ضعیف جداً، رواہ رزین (لم اجدہ)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1926]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف جدًا، رواه رزين (لم أجده) [و رواه البيھقي في شعب الإيمان (3792، نسخة محققة: 3513) بإسناد مظلم عن ھيصم بن شداخ عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة عنه به] و ھيصم بن شداخ: يروي عن الأعمش الطامات في الروايات، لا يجوز الاحتجاج به، قاله ابن حبان في المجروحين (97/3) و للحديث طرق ضعيفة جدًا.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف جدًا

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (الْإِنْفَاقُ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ فِي يَوْمِ عَاشُورَاءَ، بِرِوَايَةِ الْبَيْهَقِيِّ)
عاشوراء کے دن اپنے گھر والوں پر خرچ کرنے کا بیان، بروایت بیہقی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1927
1927 - (وَرَوَى الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ عَنْهُ وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَجَابِرٍ وَضَعَّفَهُ) .
اور امام بیہقی رحمہ اللہ نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، ابوسعید رضی اللہ عنہ اور جابر رضی اللہ عنہ سے اسے «شُعَبُ الْإِيمَانِ» میں ذکر کیا ہے، اور انہوں (امام بیہقی) نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1927]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه البيھقي في شعب الإيمان (3795، نسخة محققة: 3515 عن أبي ھريرة [فيه حجاج بن نصير: ضعيف و محمد بن ذکوان: منکر الحديث] 3793. 3794 عن أبي سعيد نسخة محققة: 3513. 3514 [فيه أيوب بن سليمان بن ميناء عن رجل عن أبي سعيد الخدري] 3791 نسخة محققة: 3512 عن جابر [فيه محمد بن يونس الکديمي: کذاب عن عبد الله بن إبراهيم الغفاري: متروک]
٭ و للحديث طرق لا يصح منھا شئ و أخطأ السيوطي وغيره فصححه بالشواھد الواھية.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (ثَوَابُ الصَّدَقَةِ يُضَاعَفُ كَثِيرًا)
صدقہ کا ثواب کئی گناہ زیادہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1928
1928 - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ! أَرَأَيْتَ: الصَّدَقَةُ مَاذَا هِيَ  ؟ قَالَ: أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ، وَعِنْدَ اللَّهِ الْمَزِيدُ"رَوَاهُ أَحْمَدُ.
ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے نبی! مجھے بتائیں کہ صدقے کا کتنا ثواب ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”زیادہ سے زیادہ (سات سو گنا) اور اللہ کے ہاں مزید ہے۔“ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1928]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه أحمد (178/5 ح 21879 [فيه المسعودي اختلط و أبو عمر الدمشقي ضعيف و قال الدارقطني: متروک] 265/5 ح 22644 [فيه معان بن رفاعة ضعيف عن علي بن يزيد: متروک] )»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ وَمَنَاسِبُهَا)
عمدہ ترین صدقہ اور اس کے حق دار
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1929
(بَابُ أَفْضَلِ الصَّدَقَةِ) (الْفَصْلُ الْأَوَّلُ) 1929 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَحَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"خَيْرُ الصَّدَقَةِ  مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ"رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ حَكِيمٍ وَحْدَهُ.
ابوہریرہ اور حکیم بن حزام رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”بہترین صدقہ وہ ہے جس کے پیچھے غنا ہو اور صدقہ کی ابتدا اپنے زیر کفالت افراد سے کر۔“ بخاری، مسلم نے صرف حکیم رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1929]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1426. 1427) و مسلم (1034/95)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (الْإِنْفَاقُ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ هُوَ أَفْضَلُ الصَّدَقَاتِ)
گھر والوں پر خرچ کرنا افضل صدقہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1930
1930 - وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِذَا أَنْفَقَ الْمُسْلِمُ نَفَقَةً عَلَى أَهْلِهِ وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا  كَانَتْ لَهُ صَدَقَةً". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب مسلمان اللہ کی رضا اور حصول ثواب کی نیت سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1930]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (55، 5351) و مسلم (1002/48)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (الْإِنْفَاقُ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ أَكْبَرُ الصَّدَقَاتِ)
گھر والوں پر خرچ کرنا سب سے بڑا صدقہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1931
1931 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"دِينَارٌ أَنْفَقْتَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَدِينَارٌ تَصَدَّقْتَ بِهِ فِي رَقَبَةٍ، وَدِينَارٌ تَصَدَّقْتَ بِهِ عَلَى مِسْكِينٍ، وَدِينَارٌ أَنْفَقْتَهُ عَلَى أَهْلِكَ  . أَعْظَمُهَا أَجْرًا الَّذِي أَنْفَقْتَهُ عَلَى أَهْلِكَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ایک دینار وہ ہے جسے تو نے اللہ کی راہ میں خرچ کیا، ایک دینار جو تو نے گردن آزاد کرنے میں خرچ کیا، ایک دینار وہ ہے جسے تو نے کسی مسکین پر خرچ کیا اور ایک دینار وہ ہے جسے تو نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا، ان میں سے سب سے زیادہ باعثِ اجر وہ ہے جو تو نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1931]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (995/39)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں