الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (يَجُوزُ اسْتِخْدَامُ الأَشْيَاءِ الطَّازَجَةِ وَتَصْدِيقُهَا دُونَ إِذْنٍ)
تازہ چیزیں اجازت کے بغیر استعمال کرنا اور صدقہ میں دینا جائز ہے
حدیث نمبر: 1952
1952 - وَعَنْ سَعْدٍ قَالَ: لَمَّا بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النِّسَاءُ، قَامَتِ امْرَأَةٌ جَلِيلَةٌ كَأَنَّهَا مِنْ نِسَاءِ مُضَرَ، فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّا كَلٌّ عَلَى آبَائِنَا وَأَبْنَائِنَا وَأَزْوَاجِنَا فَمَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ أَمْوَالِهِمْ؟ قَالَ:"الرَّطْبُ تَأْكُلْنَهُ وَتُهْدِينَهُ"رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین سے بیعت لی تو ایک باوقار (بلند قامت) خاتون کھڑی ہوئی گویا وہ مضر قبیلے کی خاتون تھی، اس نے عرض کیا: اللہ کے نبی! ہم اپنے باپوں، بیٹوں اور شوہروں پر بوجھ ہیں، سو ان کے اموال میں سے ہمارے لیے کیا حلال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تروتازہ چیزیں جو تم کھاتی ہو اور ہدیہ کرتی ہو۔“ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1952]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (1686)
٭ زياد بن جبير عن سعد مرسل (انظر المراسيل لابن أبي حاتم ص 61)»
٭ زياد بن جبير عن سعد مرسل (انظر المراسيل لابن أبي حاتم ص 61)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
--. (إِذَا تَصَدَّقَ الْعَامِلُ مِنْ مَالِ الْمَالِكِ)
ملازم اگر مالک کے مال سے صدقہ کر دے
حدیث نمبر: 1953
(الْفَصْلُ الثَّالِثُ) 1953 - عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى آبِي اللَّحْمِ قَالَ: أَمَرَنِي مَوْلَايَ أَنْ أُقَدِّدَ لَحْمًا، فَجَاءَنِي مِسْكِينٌ فَأَطْعَمْتُهُ مِنْهُ، فَعَلِمَ بِذَلِكَ مَوْلَايَ فَضَرَبَنِي، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَدَعَاهُ فَقَالَ:"لِمَ ضَرَبْتَهُ؟"فَقَالَ: يُعْطِي طَعَامِي بِغَيْرِ أَنْ آمُرَهُ ، فَقَالَ:"الْأَجْرُ بَيْنَكُمَا"، وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: كُنْتُ مَمْلُوكًا فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَتَصَدَّقُ مِنْ مَالِ مَوَالِيَّ بِشَيْءٍ؟ قَالَ:"نَعَمْ وَالْأَجْرُ بَيْنَكُمَا نِصْفَانِ"رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابی اللحم رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام عمیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میرے آقا نے گوشت بنانے کے متعلق مجھے حکم فرمایا تو اتنے میں ایک مسکین میرے پاس آیا، میں نے اس میں سے کچھ اسے کھلا دیا، میرے آقا کو اس کا پتہ چلا تو اس نے مجھے مارا، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ واقعہ ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے بلا کر فرمایا: ”تم نے اسے کیوں مارا؟“ اس نے کہا: یہ میرا کھانا میرے حکم کے بغیر دیتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اجر تم دونوں کو ملتا ہے۔“ اور ایک روایت میں ہے: انہوں نے کہا: میں مملوک تھا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا: کیا میں اپنے مالکوں کے مال میں سے کوئی چیز صدقہ کر لیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اجر تمہارے درمیان نصف نصف ہے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1953]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1025/82)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
--. (لَا يَجِبُ أَنْ تُؤْخَذَ الصَّدَقَةُ بَعْدَ عَطَائِهَا)
صدقہ دے کر واپس نہیں لینا چاہیے
حدیث نمبر: 1954
[ ص: 1359 ] (بَابُ مَنْ لَا يَعُودُ فِي الصَّدَقَةِ) (الْفَصْلُ الْأَوَّلُ) 1954 - عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: حَمَلْتُ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَضَاعَهُ الَّذِي كَانَ عِنْدَهُ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَهُ وَظَنَنْتُ أَنَّهُ يَبِيعُهُ بِرُخْصٍ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:"لَا تَشْتَرِهِ وَلَا تَعُدْ فِي صَدَقَتِكَ، وَإِنْ أَعْطَاكَهُ بِدِرْهَمٍ، فَإِنَّ الْعَائِدَ فِي صَدَقَتِهِ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ"، وَفِي رِوَايَةٍ:"لَا تَعُدْ فِي صَدَقَتِكَ فَإِنَّ الْعَائِدَ فِي صَدَقَتِهِ كَالْعَائِدِ فِي قَيْئِهِ"مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے کسی شخص کو فی سبیل اللہ ایک گھوڑا بطور سواری عطا کیا تو اس نے اسے ضائع کر دیا، میں نے اسے خریدنا چاہا اور مجھے خیال ہوا کہ وہ اسے ارزاں نرخوں پر فروخت کر دے گا، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے نہ خریدو اور نہ اپنا صدقہ واپس لو خواہ وہ اسے ایک درہم میں تمہیں عطا کرے، کیونکہ اپنا صدقہ واپس لینے والا کتے کی طرح ہے جو اپنی قے چاٹ جاتا ہے۔“ اور ایک روایت میں ہے: ”اپنا صدقہ واپس نہ لے، کیونکہ اپنا صدقہ واپس لینے والا اپنی قے چاٹنے والے کی طرح ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1954]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1490) و مسلم (1622/7)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
--. (وَاحِدٌ مِنْ أَشْكَالِ رُجُوعِ مَالِ الصَّدَقَةِ)
صدقہ کا مال واپس ہو جانے کی ایک شکل
حدیث نمبر: 1955
1955 - وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ أَتَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي تَصَدَّقْتُ عَلَى أُمِّي بِجَارِيَةٍ، وَإِنَّهَا مَاتَتْ، قَالَ:"وَجَبَ أَجَرُكِ وَرَدَّهَا عَلَيْكِ الْمِيرَاثُ"قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ كَانَ عَلَيْهَا صَوْمُ شَهْرٍ أَفَأَصُومُ عَنْهَا؟ قَالَ:"صُومِي عَنْهَا"قَالَتْ: إِنَّهَا لَمْ تَحُجَّ قَطُّ أَفَأَحُجُّ عَنْهَا؟ قَالَ:"نَعَمْ حُجِّي عَنْهَا"رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا جب ایک خاتون آپ کے پاس آئی، اس نے عرض کیا، اللہ کے رسول! میں نے اپنی والدہ کو ایک لونڈی صدقہ کی تھی اور وہ (یعنی والدہ) وفات پا گئی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اجر واجب ہو گیا اور وہ بطور میراث تمہارے پاس واپس آ گئی۔“ اس نے عرض کیا، اللہ کے رسول! اگر ایک ماہ کے روزے اس کے ذمے ہوں تو کیا میں اس کی طرف سے روزے رکھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی طرف سے روزے رکھو۔“ اس عورت نے عرض کیا: اس نے تو حج بھی نہیں کیا تھا، تو کیا میں اس کی طرف سے حج کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اس کی طرف سے حج کرو۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1955]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1149/157)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح