الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الْإِنْفَاقُ عَلَى أَهْلِ الْبَيْتِ أَفْضَلُ الصَّدَقَاتِ)
گھر والوں پر خرچ کرنا بہترین صدقہ ہے
حدیث نمبر: 1932
1932 - وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"أَفْضَلُ دِينَارٍ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ دِينَارٌ يُنْفِقُهُ عَلَى عِيَالِهِ، وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ عَلَى دَابَّتِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ عَلَى أَصْحَابِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین دینار وہ ہے جسے آدمی اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے، اور وہ دینار ہے جسے وہ اپنے جہادی گھوڑے پر خرچ کرتا ہے، اور وہ دینار ہے جسے وہ اپنے مجاہد ساتھیوں پر خرچ کرتا ہے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1932]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (994/38)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
--. (الْإِنْفَاقُ عَلَى أَوْلَادِهِمْ أَيْضًا ثَوَابٌ)
اپنے بچوں پر خرچ کرنا بھی ثواب ہے
حدیث نمبر: 1933
1933 - وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلِيَ أَجْرٌ أَنْ أَنْفِقَ عَلَى بَنِي أَبِي سَلَمَةَ، إِنَّمَا هُمْ بَنِيَّ؟ فَقَالَ:"أَنَفِقِي عَلَيْهِمْ، فَلَكِ أَجْرُ مَا أَنْفَقْتِ عَلَيْهِمْ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر میں ابوسلمہ کے بیٹوں پر خرچ کروں تو کیا مجھے اجر ملے گا جبکہ وہ میرے بھی بیٹے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ان پر خرچ کرو، تم ان پر جو خرچ کرو گی تو اس پر تمہیں اجر وثواب ملے گا۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1933]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1467) و مسلم (1001/47)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
--. (إِعْطَاءُ الزَّكَاةِ لِلزَّوْجِ)
اپنے شوہر کو زکٰوۃ دینا
حدیث نمبر: 1934
1934 - وَعَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"تَصَدَّقْنَ يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ"، قَالَتْ: فَرَجَعْتُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقُلْتُ: إِنَّكَ رَجُلٌ خَفِيفُ ذَاتِ الْيَدِ، وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَمَرَنَا بِالصَّدَقَةِ فَأْتِهِ فَاسْأَلْهُ، فَإِنْ كَانَ ذَلِكَ يُجْزِئُ عَنِّي وَإِلَّا صَرَفْتُهَا إِلَى غَيْرِكُمْ. قَالَتْ: قَالَ لِي عَبْدُ اللَّهِ: بَلِ ائْتِيهِ أَنْتِ، قَالَتْ: فَانْطَلَقْتُ فَإِذَا امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ بِبَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاجَتِي وَحَاجَتُهَا، قَالَتْ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أُلْقِيَتْ عَلَيْهِ الْمَهَابَةُ، قَالَتْ: فَخَرَجَ عَلَيْنَا بِلَالٌ فَقُلْنَا لَهُ: ائْتِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبِرْهُ أَنَّ امْرَأَتَيْنِ بِالْبَابِ تَسْأَلَانِكَ: أَتُجْزِئُ الصَّدَقَةُ عَنْهُمَا عَنْ أَزْوَاجِهِمَا وَعَلَى أَيْتَامٍ فِي حُجُورِهِمَا؟ وَلَا تُخْبِرْهُ مَنْ نَحْنُ، قَالَتْ: فَدَخَلَ بِلَالٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"مَنْ هُمَا؟"; قَالَ: امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ وَزَيْنَبُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"أَيُّ الزَّيَانِبِ؟"قَالَ: امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"لَهُمَا"،"أَجْرَانِ أَجْرُ الْقَرَابَةِ"،"وَأَجْرُ الصَّدَقَةِ"مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ، وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اے خواتین کی جماعت! صدقہ کرو، خواہ اپنے زیورات میں سے کرو۔“ وہ بیان کرتی ہیں کہ میں (اپنے شوہر) عبداللہ کے پاس واپس آئی تو میں نے کہا: آپ غریب آدمی ہیں، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں صدقہ کرنے کا حکم فرمایا ہے، آپ ان کے پاس جا کر مسئلہ دریافت کریں، اگر تو (میرا آپ کو دینا) جائز ہو تو میں آپ پر صدقہ کروں ورنہ پھر آپ کے علاوہ کسی اور پر کروں؟ وہ بیان کرتی ہیں کہ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے مجھے فرمایا: آپ خود ہی جائیں، وہ بیان کرتی ہیں، میں گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دروازے پر ایک انصاری خاتون کھڑی تھی، اسے بھی میرے والا مسئلہ ہی درپیش تھا، وہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑی بارعب شخصیت تھے، پس بلال رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے انہیں کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاؤ اور انہیں بتاؤ کہ دروازے پر دو عورتیں آپ سے مسئلہ دریافت کرتی ہیں کہ وہ اپنا صدقہ اپنے خاوندوں اور ان کے زیرِ پرورش یتیم بچوں کو دے سکتی ہیں؟ لیکن انہیں ہمارے متعلق نہ بتانا کہ ہم کون ہیں، زینب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، بلال رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا: ”وہ دونوں کون ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا، ایک انصاری خاتون اور ایک زینب ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کون سی زینب؟“ انہوں نے عرض کیا، عبداللہ کی اہلیہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں کے لیے دگنا اجر ہے، قرابت داری کا اجر اور صدقے کا اجر۔“ بخاری، مسلم، الفاظِ حدیث مسلم کے ہیں۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1934]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1466) و مسلم (1005/45)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
--. (الصَّدَقَةُ عَلَى الأَقَارِبِ فِيهَا أَكْثَرُ ثَوَابٍ)
رشتے داروں کو صدقہ دینے میں زیادہ ثواب ہے
حدیث نمبر: 1935
1935 - وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ أَنَّهَا أَعْتَقَتْ وَلِيدَةً فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:"لَوْ أَعْطَيْتِهَا أَخْوَالَكِ كَانَ أَعْظَمَ لِأَجْرِكِ"مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں ایک لونڈی آزاد کی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: ”اگر تم اسے اپنے ماموؤں کو دے دیتی تو تمہارے لیے زیادہ باعثِ اجر ہوتا۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1935]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3592) و مسلم (44/ 999)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
--. (الْجَارُ الْقَرِيبُ أَحَقُّ بِالْهَدِيَّةِ)
قریبی پڑوسی تحفہ کا زیادہ حقدار ہے
حدیث نمبر: 1936
1936 - وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي جَارَيْنِ، فَإِلَى أَيِّهِمَا أُهْدِي ؟ قَالَ:"إِلَى أَقْرَبِهِمَا مِنْكِ بَابًا". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے دو پڑوسی ہیں، میں ان میں سے کسے ہدیہ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے جس کا دروازہ تمہارے زیادہ قریب ہے۔“ (رواہ البخاری) [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1936]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (2595)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
--. (الاهْتِمَامُ بِالْجَارِ فِي الطَّبْخِ)
سالن میں پڑوسی کا خیال رکھنا
حدیث نمبر: 1937
1937 - وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِذَا طَبَخْتَ مَرَقَةً فَأَكْثِرْ مَاءَهَا وَتَعَاهَدْ جِيرَانَكَ"رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم شوربہ بناؤ تو اس میں پانی زیادہ ڈالا کرو اور اپنے پڑوسی کا بھی خیال رکھا کرو۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1937]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (142/ 2625)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
--. (الصَّدَقَةُ الْفَضْلِيَّةُ)
افضل صدقہ
حدیث نمبر: 1938
الْفَصْلُ الثَّانِي 1938 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ:"جُهْدُ الْمُقِلِّ، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سا صدقہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”غریب آدمی کا محنت کی کمائی سے صدقہ کرنا، اور اپنے زیرِ کفالت افراد سے آغاز کرنا۔“ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1938]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (1677)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
--. (الْإِنْفَاقُ عَلَى الْقَرِيبِ يُؤَدِّي إِلَى أَجْرٍ مُضَاعَفٍ)
قرابت دار پر خرچ کرنا دہرے اجر کا باعث
حدیث نمبر: 1939
1939 - وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"الصَّدَقَةُ عَلَى الْمِسْكِينِ صَدَقَةٌ، وَهِيَ عَلَى ذِي الرَّحِمِ ثِنْتَانِ صَدَقَةٌ وَصِلَةٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ.
سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسکین پر صدقہ کرنا صرف ایک صدقہ ہے، جبکہ رشتہ دار پر دوہرا ہے، صدقہ اور صلہ رحمی۔“ صحیح، رواہ احمد و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1939]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (214/4 ح 18028. 18030) والترمذي (658 وقال: حسن) والنسائي (92/5 ح2583) و ابن ماجه (1844) والدارمي (397/1 ح 1687. 1688)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
--. (طَرِيقَةُ الْإِنْفَاقِ)
مال خرچ کرنے کا طریقہ
حدیث نمبر: 1940
1940 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: عِنْدِي دِينَارٌ، قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ"، قَالَ عِنْدِي آخَرُ، قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ"، قَالَ عِنْدِي آخَرُ، قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى أَهْلِكَ"، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ"، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ:"أَنْتَ أَعْلَمُ"رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: میرے پاس ایک دینار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی جان پر خرچ کر۔“ اس نے عرض کیا: میرے پاس ایک اور ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی اولاد پر خرچ کر۔“ اس نے عرض کیا: میرے پاس ایک اور ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی بیوی پر خرچ کر۔“ اس نے عرض کیا: میرے پاس ایک اور ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے خادم پر خرچ کر۔“ اس نے عرض کیا: میرے پاس ایک اور بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو بہتر جانتا ہے۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1940]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (1691) والنسائي (62/5 ح 2536)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
--. (مَنَ هُمُ الْخَيْرُونَ وَمَنَ الشِّرِّيرُونَ)
کون سے لوگ اچھے یا برے ہیں
حدیث نمبر: 1941
1941 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ ; رَجُلٌ مُمْسِكٌ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالَّذِي يَتْلُوهُ ; رَجُلٌ مُعْتَزِلٌ فِي غُنَيْمَةٍ لَهُ يُؤَدِّي حَقَّ اللَّهِ فِيهَا، أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ النَّاسِ ; رَجُلٌ يُسْأَلُ بِاللَّهِ وَلَا يُعْطِي بِهِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں بہترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامنے والا شخص۔ کیا میں تمہیں اس کے قریب شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ آدمی جو اپنی کچھ بکریاں لے کر الگ تھلگ رہتا ہے، اور اس بارے میں اللہ کا حق ادا کرتا ہے۔ کیا میں تمہیں بدترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ آدمی جس سے اللہ کے نام پر سوال کیا جائے اور وہ نہ دے۔“ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی والنسائی والدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1941]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1652 وقال: حسن غريب) والنسائي (83/5. 84 ح 2570) والدارمي (201/2. 202 ح 2400)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن