🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (كَيْفِيَّةُ الاعْتِبَارِ بِالوَزْنِ وَالكَيْلِ)
پیمانے اور وزن کا اعتبار کیسے کیا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2889
2889 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"الْمِكْيَالُ مِكْيَالُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، وَالْمِيزَانُ مِيزَانُ أَهْلِ مَكَّةَ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ناپ اہل مدینہ کا معتبر ہے جبکہ وزن اہل مکہ کا معتبر ہے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2889]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3340) و النسائي (54/5 ح 2521، 4598)
٭ سفيان الثوري مدلس و عنعن و تابعه المدلس الو ليد بن مسلم و عنعن .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (تَنْبِيهُ مَنْ يُنْقِصُ فِي النَّقْلِ وَالتَّوْلِ)
ناپ تول میں کمی کرنے والوں کو تنبیہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2890
2890 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِ الْكَيْلِ وَالْمِيزَانِ"إِنَّكُمْ قَدْ وُلِّيتُمْ أَمْرَيْنِ هَلَكَتْ فِيهِمَا الْأُمَمُ السَّابِقَةُ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ناپ تول والوں کو فرمایا: ”بلاشبہ دو کام تمہارے ذمہ ایسے لگائے گئے ہیں، جن (میں کمی بیشی) کی وجہ سے تم سے پہلی قومیں ہلاکت کا شکار ہوئیں۔“ اسنادہ ضعیف جدا، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2890]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه الترمذي (1217)
٭ فيه حسين بن قيس الواسطي: متروک .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف جدًا

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (مَنْعُ بَيْعِ السَّلَمِ قَبْلَ القَبْضِ)
سلم، خرید فروخت کو قبضہ سے پہلے بیچنا منع ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2891
(الْفَصْلُ الثَّالِثُ) 2891 - عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ أَسْلَفَ فِي شَيْءٍ فَلَا يَصْرِفْهُ إِلَى غَيْرِهِ قَبْلَ أَنْ يَقْبِضَهُ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی چیز کے بارے میں بیعِ سلم کرے تو وہ اس پر قبضہ کرنے سے پہلے اسے کسی اور کو نہ دے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد وابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2891]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3468) و ابن ماجه (2283)
٭ عطية العوفي ضعيف و مدلس .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (الذَّخِيرَةُ)
ذخیراندوزی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2892
(بَابُ الِاحْتِكَارِ) (الْفَصْلُ الْأَوَّلُ) 2892 - عَنْ مَعْمَرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنِ احْتَكَرَ فَهُوَ خَاطِئٌ  . رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَسَنَذْكُرُ حَدِيثَ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ"كَانَتْ أَمْوَالُ بَنِي النَّضِيرِ فِي بَابِ الْفَيْءِ"إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
معمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ذخیرہ اندوزی کرتا ہے وہ گناہ گار ہے۔“ اور ہم عمر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ”بنو نضیر کے اموال“ کو ان شاء اللہ تعالیٰ باب الفی میں ذکر کریں گے۔ (رواہ مسلم)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2892]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1605/129)
حديث عمر يأتي (4056)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (تَنْبِيهُ مَنْ يَقُومُ بِالذَّخِيرَةِ)
ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو تنبیہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2893
(الْفَصْلُ الثَّانِي) 2893 - عَنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"الْجَالِبُ مَرْزُوقٌ وَالْمُحْتَكِرُ مَلْعُونٌ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.
عمر رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”(بازار میں) غلہ لانے والوں کو رزق دیا جاتا ہے، جبکہ ذخیرہ اندوز ملعون ہے۔“ إسناده ضعيف، رواه ابن ماجه والدارمي۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2893]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه ابن ماجه (2153) والدارمي (249/2 ح 2548)
٭ علي بن سالم: ضعيف و علي بن زيد بن جدعان ضعيف مشھور .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (عَلَى الحَاكِمِ أَلَّا يُحَدِّدَ السِّعْرَ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِهِ)
حاکم اپنی طرف سے قیمت مقرر نہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2894
2894 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! سَعِّرْ لَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ  الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّازِقُ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى رَبِّي وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلِمَةٍ، بِدَمٍ وَلَا مَالٍ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے میں قیمتیں چڑھ گئیں تو صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ ہمارے لیے قیمتیں مقرر فرما دیں، تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ ہی قیمتیں مقرر کرنے والا ہے، وہی تنگی و کشادگی کا مالک اور رزق دینے والا ہے، اور میں امید کرتا ہوں کہ میں اس حال میں اپنے رب سے ملاقات کروں کہ تم میں سے کوئی خون اور مال کے متعلق مجھ سے مطالبہ نہ کرتا ہو۔“ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی وابوداؤد وابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2894]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (1314 وقال: حسن صحيح) و أبو داود (3451) و ابن ماجه (2200) والدارمي (249/2 ح 2548)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (تَنْبِيهُ مَنْ يَقُومُ بِذَخِيرَةِ الحُبُوبِ بِشَكْلٍ غَيْرِ شَرْعِيٍّ)
غلہ کی ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو تنبیہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2895
(الْفَصْلُ الثَّالِثُ) 2895 - عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"مَنِ احْتَكَرَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ طَعَامَهُمْ  ضَرَبَهُ اللَّهُ بِالْجُذَامِ وَالْإِفْلَاسِ."رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي"شُعَبِ الْإِيمَانِ". وَرَزِينٌ فِي كِتَابِهِ.
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص مسلمانوں پر غلہ روک دے (ذخیرہ اندوزی کرے) تو اللہ اس پر جذام کا مرض اور افلاس مسلط کر دیتا ہے۔“ ابن ماجہ، بیہقی فی شعب الایمان، اور رزین نے اسے اپنی کتاب میں روایت کیا ہے، «إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَالْبَيْهَقِيُّ وَرَزِينٌ» ”اس کی سند حسن ہے، اسے ابن ماجہ، بیہقی اور رزین نے روایت کیا ہے“۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2895]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه ابن ماجه (2155) و البيھقي في شعب الإيمان (11218) و رزين (لم أجده)
٭ و صححه البوصيري و قال المنذري: ’’ھذا إسناد جيد متصل و رواته ثقات‘‘ و حسنه ابن حجر في الفتح (348/4)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (تَنْبِيهُ مَنْ يَقُومُ بِالذَّخِيرَةِ لِمُدَّةِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا)
چالیس دن تک ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو تنبیہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2896
2896 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنِ احْتَكَرَ طَعَامًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا يُرِيدُ بِهِ الْغَلَاءَ  ، فَقَدْ بَرِئَ مِنَ اللَّهِ وَبَرِئَ اللَّهُ مِنْهُ". رَوَاهُ رَزِينٌ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قیمت بڑھانے کے لیے چالیس روز تک ذخیرہ اندوزی کرتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ سے لاتعلق ہوا، اور اللہ تعالیٰ اس سے لاتعلق ہوا۔“ اس کی سند ضعیف ہے، اسے رزین نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2896]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه رزين (لم أجده) [و أحمد 33/2 بلفظ مختلف نحوا المعني]
٭ فيه أبو بشر (الأملوکي) صاحب أبي الزاھرية: ضعيف .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (مَنْ يَقُومُ بِالذَّخِيرَةِ غَيْرِ الشَّرْعِيَّةِ إِنْسَانٌ سَيِّئٌ)
ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والا برا انسان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2897
2897 - وَعَنْ مُعَاذٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"بِئْسَ الْعَبْدُ الْمُحْتَكِرُ  : إِنْ أَرْخَصَ اللَّهُ الْأَسْعَارَ حَزِنَ، وَإِنْ أَغْلَاهَا فَرِحَ". رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي"شُعَبِ الْإِيمَانِ". وَرَزِينٌ فِي كِتَابِهِ.
معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ذخیرہ اندوز شخص بہت برا ہے، اگر اللہ قیمتیں کم کر دیتا ہے تو وہ غمگین ہو جاتا ہے، اور اگر وہ انہیں بڑھا دیتا ہے تو خوش ہو جاتا ہے۔“ اسے بیہقی نے شعب الایمان میں اور رزین نے اپنی کتاب میں بیان کیا ہے، اس کی سند ضعیف ہے، اسے بیہقی اور رزین نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2897]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه البيھقي في شعب الإيمان (11215) و رزين (لم أجده)
٭ السند منقطع و فيه عطية بن بقية عن أبيه عن ثور بن يزيد به و بقية لم يصرح بالسماع .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
--. (بَيَانُ إِعْطَاءِ الصَّدَقَةِ بَعْدَ الذَّخِيرَةِ)
ذخیرہ اندوزی کرنے کے بعد خیرات کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2898
2898 - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"مَنِ احْتَكَرَ طَعَامًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا  تَصَدَّقَ بِهِ ; لَمْ يَكُنْ لَهُ كَفَّارَةً". رَوَاهُ رَزِينٌ.
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو شخص چالیس روز تک غلہ ذخیرہ کرے اور پھر وہ اسے صدقہ بھی کر دے تو وہ اس کا کفارہ نہیں ہو سکتا۔“ «لَمْ أَجِدْهُ» ”میں نے اسے نہیں پایا“، «رَوَاهُ رَزِينٌ» ”اسے رزین نے روایت کیا ہے“۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2898]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «لم أجده، رواه رزين (لم أجده)
٭ و للحديث طريق موضوع لا يستشھد به، فيه محمد بن مروان السدي کذاب، إنما ذکرته لأرد عليه (انظر الضعيفة للشيخ الألباني رحمه الله: 859)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:لم أجده

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں