الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم
क़ुरआन की फ़ज़ीलत, दुआएं, अल्लाह की याद और दम करना
1968. ایک ہی سورت کافی تھی
“ एक ही सूरत बहुत थी ”
حدیث نمبر: 2897
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لو كانت سورة واحدة لكفت الناس".-" لو كانت سورة واحدة لكفت الناس".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صفوان بن معطل کی بیوی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! جب میں نماز پڑھتی ہوں تو میرا خاوند صفوان مجھے مارتا ہے اور جب روزہ رکھتی ہوں تو افطار کروا دیتا ہے اور وہ نماز فجر بھی طلوع آفتاب کے بعد پڑھتا ہے۔ خود صفوان وہاں موجود تھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے اس کی بیوی کی شکایات کے متعلق دریافت کیا تو اس نے کہا: یہ جو کہہ رہی ہے کہ میں اسے نماز پڑھنے پر مارتا ہوں، دراصل بات یہ ہے کہ یہ دو سورتوں کی تلاوت کرتی ہے اور میں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‏‏‏‏ اگر ایک ہی سورت ہوتی تو وہ بھی تمام لوگ کو کفایت کر جاتی۔ ‏‏‏‏ خاوند نے کہا رہا مسئلہ افطاری کرانے کا حقیقت حال یہ ہے کہ میں نوجوان آدمی ہوں اور میں (‏‏‏‏ازدواجی تعلق سے) صبر نہیں کر سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آئندہ کوئی عورت، اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر (‏‏‏‏نفلی) روزہ نہ رکھے۔ خاوند نے کہا: اس نے یہ شکایت بھی کی ہے کہ میں نماز فجر طلوع آفتاب کے بعد پڑھتا ہوں، تو ہمارے خاندان کے بارے میں یہ چیز معروف ہے، ہم طلوع آفتاب سے قبل اٹھ ہی نہیں سکتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو جاگے تو نماز پڑھ لیا کر۔
1969. ”چمڑے کے اندر قرآن مجید کو آگ نہیں جلاتی“ کا مفہوم
“ क़ुरआन चमड़े के अंदर हो तो आग नहीं जलाती है ”
حدیث نمبر: 2898
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (لو جعل القرآن في إهاب، ثم القي في النار؛ ما احترق).- (لو جعل القرآن في إهاب، ثم ألقي في النار؛ ما احترق).
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر قرآن کو کسی چمڑے میں رکھ کر آگ میں پھینک دیا جائے تو وہ جلے گا نہیں۔
1970. قرآن مجید ہمارا قائد ہے
“ क़ुरआन हमारा मार्गदर्शक है ”
حدیث نمبر: 2899
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" القرآن شافع مشفع وماحل مصدق من جعله امامه قاده إلى الجنة ومن جعله خلف ظهره ساقه إلى النار".-" القرآن شافع مشفع وماحل مصدق من جعله أمامه قاده إلى الجنة ومن جعله خلف ظهره ساقه إلى النار".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن مجید سفارش کرے گا اور اس کی سفارش مانی جائے گی، یہ (‏‏‏‏ اپنے پڑھنے والوں کے حق میں) بحث کرے گا اور اس کی تصدیق کی جائے گی، جس نے اس کو اپنے سامنے رکھا تو یہ جنت کی طرف اس کی رہنمائی کرے گا اور جس نے اس کو اپنی پیٹھ پیچھے رکھا تو یہ اسے ہانک کر جہنم میں لے جائے گا۔
1971. آسمانی کتابوں کے نزوال کی تاریخیں
“ आसमानी किताबें उतारे जाने की तारीखें ”
حدیث نمبر: 2900
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" انزلت صحف إبراهيم اول ليلة من رمضان، وانزلت التوراة لست مضين من رمضان، وانزل الإنجيل لثلاث عشرة ليلة خلت من رمضان، وانزل الزبور لثمان عشرة خلت من رمضان، وانزل القرآن لاربع وعشرين خلت من رمضان".-" أنزلت صحف إبراهيم أول ليلة من رمضان، وأنزلت التوراة لست مضين من رمضان، وأنزل الإنجيل لثلاث عشرة ليلة خلت من رمضان، وأنزل الزبور لثمان عشرة خلت من رمضان، وأنزل القرآن لأربع وعشرين خلت من رمضان".
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابراہیم ‏‏‏‏علیہ السلام کے صحیفے رمضان کی پہلی رات کو، تورات چھ رمضان کو، انجیل رمضان کے تیرہ دن گزرنے کے بعد (‏‏‏‏ یعنی چودھویں تاریخ) کو، زبور انتیس رمضان کو اور قرآن مجید چوبیس دن گزرنے کے بعد (‏‏‏‏ یعنی پچیس) رمضان کو نازل ہوا۔
1972. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جبریل علیہ السلام کے ساتھ ہر سال قرآن مجید کا دور
“ हर साल जिब्राइल अलैहिस्सलाम के साथ रसूल अल्लाह ﷺ का क़ुरआन पढ़ना ”
حدیث نمبر: 2901
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إن جبريل كان يعارضني القرآن كل سنة مرة، وإنه عارضني العام مرتين، ولا اراه إلا حضر اجلي، وإنك اول اهل بيتي لحاقا بي، [فاتقي الله، واصبري؛ فإني نعم السلف انا لك]).- (إنّ جبريل كان يعارضني القرآن كل سنة مرةً، وإنّه عارضني العام مرتين، ولا أراه إلا حضر أجلي، وإنك أول أهل بيتي لحاقاً بي، [فاتقي الله، واصبري؛ فإني نعم السلف أنا لك]).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبریل ‏‏‏‏ علیہ السلام مجھ سے ہر سال قرآن مجید کا ایک دفعہ دور کرتے تھے اور اس سال دو دفعہ کیا، یہی لگتا ہے کہ میری وفات کا وقت آ چکا ہے اور تو (‏‏‏‏فاطمہ) میرے اہل بیت کا پہلا فرد ہے جو سب سے پہلے مجھے ملے گی، لہٰذا اللہ تعالیٰ سے ڈرنا اور صبر کرنا، میں تیرے لیے بہترین میر سامان ہوں گا۔
1973. قرآن مجید کی وجہ سے عزتیں اور ذلتیں
“ क़ुरआन के कारण सम्मान और अपमान ”
حدیث نمبر: 2902
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن الله يرفع بهذا الكتاب اقواما ويضع به آخرين".-" إن الله يرفع بهذا الكتاب أقواما ويضع به آخرين".
عامر بن واثلہ کہتے ہیں کہ نافع بن عبدالحارث، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو عسفان مقام پر ملے، آپ نے اسے مکہ پر عامل مقرر کیا ہوا تھا۔ اس نے پوچھا: آپ نے اہل وادی پر کسی کو عامل مقرر کیا ہے؟ آپ نے کہا: ابن ابزی کو۔ اس نے پوچھا: ابن ابزی کون ہے؟ آپ نے کہا: ہمارا ایک غلام ہے۔ اس نے کہا: آپ نے غلام کو ان کا خلیفہ بنا دیا ہے؟ آپ نے کہا: وہ قرآن مجید کا قاری ہے اور فرائض کو جاننے والا ہے۔ آگاہ ہو جا! تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس کتاب کے ذریعے کچھ قوموں کو بلند کرتے ہیں اور بعض کو ذلیل کر دیتے ہیں۔
1974. بہترین قاری قرآن کا انداز
“ क़ुरआन पढ़ने वाले का सबसे अच्छा क़ुरआन पढ़ने का तरीक़ा ”
حدیث نمبر: 2903
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن احسن الناس قراءة الذي إذا قرا رايت انه يخشى الله".-" إن أحسن الناس قراءة الذي إذا قرأ رأيت أنه يخشى الله".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرأت قرآن کے سلسلے میں وہ آدمی سب سے اچھا ہے، کہ جب وہ تلاوت کر رہا ہو تو آپ سمجھیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈر رہا ہے۔
1975. کب تک قرآن کی تلاوت کی جائے
“ कब तक क़ुरआन पढ़ा जाना चाहिए ”
حدیث نمبر: 2904
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (اقرؤوا القرآن ما ائتلفت عليه قلوبكم، فإذا اختلفتم فقوموا عنه).- (اقرؤوا القرآن ما ائتلفت عليه قلوبكم، فإذا اختلفتُم فقومُوا عنه).
سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن مجید اس وقت تک پڑھا کرو، جب تک تمہارے دل اس (‏‏‏‏کے معانی پر) متفق رہیں، جب تم میں (‏‏‏‏اس کا مفہوم سمجھنے میں) اختلاف پڑ جائے تو کھڑے ہو جایا کرو۔
1976. دیکھ کر تلاوت کرنا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی محبت کا تقاضا ہے
“ देख कर क़ुरआन पढने का मतलब अल्लाह और उसके रसूल ﷺ से मुहब्बत ”
حدیث نمبر: 2905
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من سره ان يحب الله ورسوله فليقرا في (المصحف)".-" من سره أن يحب الله ورسوله فليقرأ في (المصحف)".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرنا پسند کرتا ہے، اسے قرآن مجید کی تلاوت مصحف سے دیکھ کر کرنی چاہیئے۔
1977. قرآن مجید سفارش کرے گا
“ क़ुरआन सिफ़ारिश करेगा ”
حدیث نمبر: 2906
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (اقرؤوا القرآن؛ فإنه ياتي يوم القيامة شفيعا لاصحابه؛ اقرؤوا الزهراوين: البقرة وسورة آل عمران؛ فإنهما تاتيان يوم القيامة كانهما غمامتان، او كانهما غيايتان، او كانهما فرقان من طير صواف، تحاجان عن اصحابهما؛ اقرؤوا سورة البقرة؛ فإن اخذها بركة، وتركها حسرة، ولا يستطيعها البطلة).- (اقرؤوا القرآن؛ فإنّه يأتي يومَ القِيامِة شفيعاً لأصحابهِ؛ اقرؤوا الزّهراوينِ: البقرةَ وسورةَ آلِ عمرانَ؛ فإنّهما تأتيانِ يومَ القِيامِة كأنّهما غمامتانِ، أو كأنّهما غيايتانِ، أو كأنّهما فِرقان من طيرٍ صوَافّ، تحاجَّانِ عن أصحابِهما؛ اقرؤوا سورةَ البقرِة؛ فإنّ أخذها برَكةٌ، وتركها حسرةٌ، ولا يستطيعها البَطَلةُ).
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: قرآن مجید پڑھا کرو، بلاشبہ یہ قیامت کے روز اپنے پڑھنے والوں کے حق میں سفارشی بن کر آئے گا۔ دو خوبصورت سورتیں: بقرہ اور آل عمران پڑھا کرو، کیونکہ یہ قیامت کے روز اس طرح آئیں گی، گویا کہ وہ دو بدلیاں یا سایہ دار چیزیں یا پر پھیلائے پرندوں کے دوغول ہیں، وہ اپنے پڑھنے والے کی طرف سے جھگڑا کریں گی۔ سورۃ البقرہ پڑھا کرو، کیونکہ وہ باعث برکت اور اس کو ترک کرنا باعث حسرت ہے اور باطل پرست اس پر غالب نہیں آ سکتے۔

Previous    1    2    3    4    5    6    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.