الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيفه همام بن منبه کل احادیث 139 :حدیث نمبر
صحيفه همام بن منبه
متفرق
विभिन्न हदीसें
11. قربانی کے جانور پر سواری کی اجازت
११. “ क़ुरबानी के जानवर पर सवारी की अनुमति ”
حدیث نمبر: 11
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) وقال ابو هريرة: بينما رجل يسوق بدنة مقلدة، قال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اركبها"، فقال: إنها بدنة يا رسول الله، فقال:" ويلك اركبها، ويلك اركبها"((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَدَنَةً مُقَلَّدَةً، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ارْكَبْهَا"، فَقَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" وَيْلَكَ ارْكَبْهَا، وَيْلَكَ ارْكَبْهَا"
اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ ایک آدمی قربانی کے جانور کو اس کے گلے میں پٹہ ڈالے پیدل ہانکے چلا جا رہا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اس پر سوار ہو جا، اس شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ قربانی کا جانور ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تجھ پر افسوس ہے! اس پر سوار ہو جا، تجھ پر افسوس ہے! اس پر سوار بھی ہو جا۔

تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، كتاب الحج، باب جواز ركوب البدنة المهداة لمن احتاج إليها، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر، عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال....، رقم: 3208، 3210 - صحيح بخاري، رقم: 1689، 1690، 2755، 6160 - مسند أحمد: 33/16، رقم: 9/8108 - سنن نسائي، رقم: 2801 - سنن أبوداؤد، رقم: 1760 - سنن ترمذي، رقم: 911، عن أنس - شرح السنة: 195/7-196، رقم: 1955 - مؤطا، ص: 246 (19)، كتاب الحج (45)، باب ما يجوز من الهدي - السنن الكبرىٰ للبيهقي: 236/5، كتاب الحج، باب ركوب البدنة إذا اضطر إليه.»
12. کم ہسنا اور زیادہ رونا
१२. “ कम हंसना और ज़ियादा रोना ”
حدیث نمبر: 12
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لو تعلمون ما اعلم، لبكيتم كثيرا ولضحكتم قليلا"((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ، لَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا وَلَضَحِكْتُمْ قَلِيلا"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! جو کچھ میں جانتا ہوں اگر تمہیں بھی معلوم ہو جائے تو تم روتے زیادہ اور کم ہنستے۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الايمان والنذور، رقم: 6637، حدثنا إبراهيم بن موسىٰ: أخبرنا هشام - هو ابن يوسف - عن معمر، عن همام، عن أبى هريرة قال: قال أبوالقاسم صلى الله عليه وسلم.... - صحيح مسلم، كتاب الصلاة، رقم: 961- مسند أحمد: 34/16، رقم: 10/8109 - شرح السنة: 368/14، رقم: 4170 - سنن ترمذي، رقم: 2313. سنن ابن ماجه، رقم: 4191- سنن دارمي، رقم: 2735 - مؤطا، كتاب الصلاة، حديث رقم: 1.»
13. چہرے پر مارنے کی ممانعت
१३. “ चेहरे पर मारना मना है ”
حدیث نمبر: 13
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إذا قاتل احدكم اخاه فليتجنب الوجه"((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَاتَلَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيَتَجَنَّبِ الْوَجْهَ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو مارے تو چہرے (پر مارنے) سے اجتناب کرے۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب العتق، رقم: 2559، حدثني عبدالله بن محمد: حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر، عن همام عن أبى هريرة رضى الله عنه عنه.... - صحيح مسلم، رقم: 6651، 6656 - شرح السنة: 265/10 - مسند أحمد، رقم: 8339 - مسند حميدي، رقم: 1121 - مسند أبى يعلىٰ، رقم: 6274 - صحيح ابن حبان، رقم: 5605 - الشريعة للآجري، ص: 314 - السنن الكبرىٰ للبيهقي: 327/8 - سنن أبوداؤد، رقم: 4493.»
14. دوزخ کی آگ شدت میں دنیاوی آگ سے 70 گنا زیادہ ہے
१४. “ जहन्नम की आग की सख़्ती दुनिआ की आग से ज़ियादा ”
حدیث نمبر: 14
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ناركم هذه ما يوقد بنو آدم جزء من سبعين جزءا من حر جهنم"، فقالوا: والله إن كانت لكافيتنا يا رسول الله، قال:" فإنها فضلت عليها بتسعة وستين جزءا، كلهن مثل حرها"((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نَارُكُمْ هَذِهِ مَا يُوقِدُ بَنُو آدَمَ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ حَرِّ جَهَنَّمَ"، فَقَالُوا: وَاللَّهِ إِنْ كَانَتْ لَكَافِيَتَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَإِنَّهَا فُضِّلَتْ عَلَيْهَا بِتِسْعَةٍ وَسِتِّينَ جُزْءًا، كُلُّهُنَّ مِثْلُ حَرِّهَا"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری یہ آگ جو بنی آدم جلاتے ہیں (حرارت میں) جہنم کی آگ سے ستر (۷۰) حصوں میں سے ایک حصہ ہے، لوگوں نے کہا: اللہ کی قسم یا رسول اللہ! ہم (گنہگاروں کے عذاب کے لیے تو) یہ (ہماری دنیا کی) آگ بھی بہت تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جواباً) فرمایا: جہنم کی آگ اس (دنیا کی آگ سے) انہتر (۶۹) درجے زیادہ ہے اور ان میں سے ہر ہر درجہ حرارت میں اسی کے مثل ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، كتاب الجنة، وصفة نعيمها وأهلها، باب جهنم أعاذنا الله منها، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر، عن همام بن منبه، عن أبى هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم، بمثل حديث أبى الزناد غير أنه قال: كلهن مثل حرها، رقم: 7166 - صحيح بخاري، رقم: 3265 - مصنف عبدالرزاق: 423/11، رقم: 20897 - مسند أحمد: 35/16، رقم: 12/8111 - مؤطا، ص: 614 (57)، كتاب جهنم (1)، باب ما جاء فى صفة جهنم.» لیکن یہاں پر بخاری اور مؤطا کی روایت میں تھوڑا اختلاف ہے۔
15. اللہ عزوجل کی رحمت اس کے غضب پر غالب ہے
१५. “ अल्लाह तआला की रहमत उसके ग़ुस्से पर हावी है ”
حدیث نمبر: 15
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
((حديث قدسي) (حديث موقوف)) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لما قضى الله الخلق، كتب كتابا فهو عنده فوق العرش: إن رحمتي سبقت غضبي"((حديث قدسي) (حديث موقوف)) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَمَّا قَضَى اللَّهُ الْخَلْقَ، كَتَبَ كِتَابًا فَهُوَ عِنْدَهُ فَوْقَ الْعَرْشِ: إِنَّ رَحْمَتِي سَبَقَتْ غَضَبِي"
اور رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اپنی کتاب (لوح محفوظ) میں، جو اس کے عرش پر موجود ہے، اس نے لکھا کہ بے شک میری رحمت میرے غصہ پر غالب ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب بدء الخلق، رقم: 3194، وكتاب التوحيد، رقم: 7404، 7453، 7553، 7554 - صحيح مسلم، رقم: 6969، 6970، 6971 - مسند أحمد: 35/16، رقم: 13/8112، حدثنا عبدالرزاق بن همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم.... - شرح السنة: 375/14 - سنن الترمذي، رقم: 3563 - سنن ابن ماجه، رقم: 4295 - مسند حميدي، رقم: 1126 - ابن خزيمة فى التوحيد، ص: 7 - صحيح ابن حبان، رقم: 6145 - الأسماء والصفات للبيهقي: 8/2 - تحفة الأشراف: 250/10، رقم: 14139.»
16. روزے کی فضیلت
१६. “ रोज़े की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 16
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الصيام جنة، فإذا كان يوما احدكم صائما فلا يجهل ولا يرفث، فإن امرؤ قاتله او شاتمه فليقل: إني صائم، إني صائم"((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الصِّيَامُ جُنَّةٌ، فَإِذَا كَانَ يَوْمًا أَحَدُكُمْ صَائِمًا فَلا يَجْهَلْ وَلا يَرْفُثْ، فَإِنِ امْرُؤٌ قَاتَلَهُ أَوْ شَاتَمَهُ فَلْيَقُلْ: إِنِّي صَائِمٌ، إِنِّي صَائِمٌ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روزہ ڈھال ہے، پس اگر تم میں سے کوئی شخص کسی دن روزہ دار ہو، نہ تو جہالت سے پیش آئے اور نہ ہی فحش کلامی کرے۔ پس اگر کوئی شخص اس سے لڑائی کرے یا اسے گالی دے تو اس (روزہ دار) کو چاہیے کہ (جواباً) کہے: میں روزہ دار ہوں، میں روزہ دار ہوں۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الصوم، رقم: 1894، 1904 - صحيح مسلم، كتاب الصيام، رقم: 2705، 2706 - سنن ترمذي، رقم: 764 - مصنف عبدالرزاق، رقم: 8443 - شرح السنة: 225/6، 226 - مؤطا امام مالك: 310/1 (18)، كتاب الصيام (22)، باب جامع الصيام - مسند أحمد: 36/16، رقم: 14/1813، حدثنا عبدالرزاق بن همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم.... - مشكوٰة، رقم: 1959.»
17. روزہ دار کے منہ کی بو مشک سے بھی زیادہ خوشبودار ہے
१७. “ रोज़ेदार की मुंह की गंध मुश्क से ज़ियादा अच्छी होना ”
حدیث نمبر: 17
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
((حديث قدسي) (حديث موقوف)) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" والذي نفسي بيده، لخلوف فم الصائم اطيب عند الله من ريح المسك، يذر شهوته وطعامه وشرابه من جراي، فالصيام لي وانا اجزي به"((حديث قدسي) (حديث موقوف)) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَخَلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ، يَذَرُ شَهْوَتَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ مِنْ جَرَّايَ، فَالصِّيَامُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ اور پاکیزہ ہے۔ (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے) بندہ اپنی شہوت، اپنا کھانا، اور اپنا پینا میرے لیے چھوڑتا ہے، پس روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الصوم، رقم: 1894، 1904 - صحيح مسلم، كتاب الصيام، رقم: 2703، 2704، 2706، 2707، 2708 - سنن ترمذي، رقم: 764 - مسند أحمد: 37/16، رقم: 15/8114، حدثنا عبدالرزاق بن همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا حدثنا به أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم.... - شرح السنة: 225/6، 226 - مؤطا امام مالك: 310/1 (18)، كتاب الصيام (22)، باب جامع الصيام - مشكوٰة، رقم: 1959.»
18. ایک نبی کا چیونٹیوں کا جلانا
१८. “ नबी द्वारा चींटियों को जलाना ”
حدیث نمبر: 18
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " نزل نبي من الانبياء تحت شجرة فلدغته نملة، فامر بجهازه فاخرج من تحتها، فامر بها فاحرقت في النار، فاوحى الله إليه: فهلا نملة واحدة"((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نَزَلَ نَبِيٌّ مِنَ الأَنْبِيَاءِ تَحْتَ شَجَرَةٍ فَلَدَغَتْهُ نَمْلَةٌ، فَأَمَرَ بِجَهَازِهِ فَأُخْرِجَ مِنْ تَحْتِهَا، فَأَمَرَ بِهَا فَأُحْرِقَتْ فِي النَّارِ، فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: فَهَلا نَمْلَةً وَاحِدَةً"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انبیاء میں سے ایک نبی ایک درخت کے سائے میں اترے، وہاں انہیں ایک چیونٹی نے کاٹ لیا، تو انہوں نے حکم دیا، چنانچہ ان کا سارا سامان درخت کے نیچے سے اٹھا لیا گیا، پھر چیونٹیوں کو آگ لگوا کر جلا ڈالا، اس پر اللہ تعالیٰ نے ان پر وحی بھیجی کہ تم کو تو ایک ہی چیونٹی نے کاٹا تھا، فقط اسی کو جلانا تھا۔

تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، كتاب السلام، رقم: 5851، حدثنا محمد بن رافع: قال حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبوهريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: قال.... - صحيح بخاري، كتاب الجهاد والسير، رقم: 319، وكتاب بدء الخلق، رقم: 3319 - شرح السنة: 197/12، 198، رقم: 3268 - مسند أحمد: 39/16، 40، رقم: 16/8115.»
19. رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا شوق جہاد فی سبیل اللہ
१९. “ रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम को जिहाद का शौक़ ”
حدیث نمبر: 19
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" والذي نفس محمد بيده، لولا ان اشق على المؤمنين، ما قعدت خلف سرية تغزو في سبيل الله، ولكن لا اجد سعة فاحملهم، ولا يجدون سعة فيتبعوني، ولا تطيب انفسهم ان يقعدوا بعدي"((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَوْلا أَنْ أَشُقَّ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ، مَا قَعَدْتُ خَلْفَ سَرِيَّةٍ تَغْزُو فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَلَكِنْ لا أَجِدُ سَعَةً فَأَحْمِلَهُمْ، وَلا يَجِدُونَ سَعَةً فَيَتَّبِعُونِي، وَلا تَطِيبُ أَنْفُسُهُمْ أَنْ يَقْعُدُوا بَعْدِي"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر مجھے مومنوں پر دشواری کا احتمال نہ ہوتا تو میں اللہ کی راہ میں لڑنے والی کسی جماعت سے پیچھے نہ بیٹھتا۔ لیکن خود میرے پاس اتنی وسعت نہیں کہ میں ان سب کو سوار کر کے اپنے ساتھ لے چلوں، اور انہیں بھی اتنی سواریاں میسر نہیں کہ وہ ان پر سوار ہو کر میرے ساتھ چلیں، اور نہ وہ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ میرے (جانے کے بعد) وہ پیچھے بیٹھے رہیں۔

تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، كتاب الامارة، رقم: 4863 - حدثنا محمد بن رافع: قال حدثنا عبدالرزاق: قال حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم.... - صحيح بخاري، كتاب الايمان، رقم: 36، كتاب الجهاد والسير، 2972، 2797 - مصنف عبدالرزاق: 253/5، رقم: 9529 - مسند أحمد: 38/16، رقم: 17/8116.»
20. ہر نبی کے لیے ایک دعائے مستجاب
२०. “ हर नबी को स्वीकार होने वाली दुआ का मिलना ”
حدیث نمبر: 20
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لكل نبي دعوة تستجاب له، فاريد إن شاء الله ان اؤخر دعوتي شفاعة لامتي يوم القيامة"((حديث مرفوع) (حديث موقوف)) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ تُسْتَجَابُ لَهُ، فَأُرِيدُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ أُؤَخِّرَ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نبی کو ایک دعا حاصل ہوتی ہے جو قبول کی جاتی ہے۔ پس ان شاء اللہ میں چاہتا ہوں کہ میں اپنی دعا کو قیامت تک اپنی امت کی شفاعت کے لیے ملتوی اور مؤخر رکھوں۔

تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الدعوات، رقم: 6304، 6305، وكتاب التوحيد، 7474 - صحيح مسلم، كتاب الايمان، رقم: 487، 488، 489، 490، 492، 493، 494، 498 - سنن ترمذي، رقم: 3602 - مسند أحمد: 39/16، رقم: 18/8117، حدثنا عبدالرزاق بن همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم.... - تفسير عبدالرزاق، ص: 150 - شرح السنة: 5/5، رقم: 1235.»

Previous    1    2    3    4    5    6    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.