الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
نصيحتين اور دل کو نرم کرنے والی احادیث
नसीहतें और दिल को नरम करने वाली हदीसें
حدیث نمبر: 2334
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (ليتمنين اقوام لو اكثروا من السيئات. قالوا: بم يا رسول الله؟ قال: الذين بدل الله سيئاتهم حسنات).- (لَيَتَمَنَّيَنَّ أقوامٌ لو أَكثَرُوا مِنَ السَّيِّئاتِ. قالوا: بم يا رسول الله؟ قال: الذِينَ بَدَّلَ اللهُ سَيِّئاتِهم حَسَناتٍ).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کئی لوگ یہ خواہش کریں گے کہ کاش وہ زیادہ برائیاں کر کے لاتے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ایسے کیوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ جن کی برائیوں کو نیکیوں میں تبدیل کر دے گا۔
1568. مسلسل گناہ، عذاب عام کو دعوت دیتے ہیں
“ लगातार पाप करना अज़ाब को दावत देते हैं ”
حدیث نمبر: 2335
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (ما من قوم يعمل فيهم بالمعاصي؛ هم اكثر واعز ممن يعمل بها، ثم لا يغيرونه؛ إلا يوشك ان يعمهم الله بعقاب).- (ما من قوم يعُمل فيهم بالمعاصي؛ هم أكثر وأعز ممن يعمل بها، ثم لا يغيرونه؛ إلا يوشك أن يعمهم الله بعقاب).
عبیداللہ بن جرید اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس قوم میں برائیوں کا ارتکاب کیا جائے اور (برائیاں نہ کرنے والے لوگ) برائیاں کرنے والے لوگوں کی بہ نسبت زیادہ بھی ہوں اور طاقتور (اور معزز) بھی، لیکن وہ پھر بھی ان کو نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو عام عذاب میں مبتلا کر دے۔
1569. زائد از ضرورت عمارت وبال ہے
“ ज़रूरत से अधिक इमारतें बनाना बोझ हैं ”
حدیث نمبر: 2336
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اما إن كل بناء وبال على صاحبه إلا ما لا، إلا ما لا، يعني: ما لابد منه".-" أما إن كل بناء وبال على صاحبه إلا ما لا، إلا ما لا، يعني: ما لابد منه".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، ایک بلند گنبد دیکھا اور فرمایا: (یہ کیا ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے کہا: یہ فلاں انصاری آدمی کا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے اور اس بات کو اپنے دل میں رکھ لیا، جب اس کا مالک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور لوگوں کی موجودگی میں آپ کو سلام کہا۔ آپ نے اس سے اعراض کیا، اس نے کئی مرتبہ سلام کہا (لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم اعراض کرتے رہے) بالآخر اس آدمی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی اور اعراض کا اندازہ ہو گیا، اس نے صحابہ سے اس بات کی شکایت کی اور کہا: بخدا! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عجیب و اجنبی محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا: (دراصل) آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے تھے اور تیرا گنبد دیکھا تھا۔ سو وہ آدمی فوراً اپنے گنبد کی طرف لوٹا اور اس کو گرا کر زمین کے برابر کر دیا۔ (پھر) ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور وہ گنبد آپ کو نظر نہ آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: گنبد کا کیا بنا؟ صحابہ نے کہا: اس کے مالک نے ہمارے سامنے آپ کے اعراض کرنے کا شکوہ رکھا تھا، ہم نے (آپ کی ناپسندیدگی کی ساری صورتحال) اس پر واضح کر دی، اس لیے اس نے اس کو منہدم کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خبردار! ہر عمارت اپنے مالک کے حق میں وبال ہے، سوائے اس کے جس کے بغیر کوئی چارہ کار نہ نہیں۔
حدیث نمبر: 2337
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن الرجل يؤجر في نفقته كلها إلا في هذا التراب".-" إن الرجل يؤجر في نفقته كلها إلا في هذا التراب".
ہم سیدنا خباب رضی اللہ عنہ جنہوں نے اپنے بدن پر سات داغ لگائے ہوئے تھے، کے پاس بیمار پرسی کے لیے گئے۔ انہوں نے کہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو: موت کی تمنا نہ کیا کرو۔ فرماتے نہ سنا ہوتا تو میں ضرور موت کی تمنا کرتا۔ وہ اپنی دیوار (یعنی مکان وغیرہ) درست کر رہے تھے، اسی اثنا میں انہوں نے کہا: کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: آدمی کو اس کے ہر قسم کے خرچے پر اجر دیا جاتا ہے مگر اس مٹی میں (یعنی مکان تعمیر کرنے میں کوئی اجر نہیں)۔
1570. سجدہ تواضع کی فضیلت
“ सज्दे में पापों को स्वीकार करने की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 2338
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (مر رجل ممن كان قبلكم بجمجمة، فنظر إليها، فحدث نفسه بشيء ثم قال: يا رب! انت انت، وانا وانا، انت العواد بالمغفرة، وانا العواد بالذنوب! وخر لله ساجدا، فقيل له: ارفع راسك، فانت العواد بالذنوب، وانا العواد بالمغفرة، [فرفع راسه، فغفر له]). اخرجه ابن عدي (2/147)، والخطيب في" التاريخ" (9/ 92)، والديلمي- (مرَّ رجلٌ ممن كان قبلكُم بجُمجُمة، فنظر إليها، فحدّث نفسه بشيءٍ ثم قال: يا ربِّ! أنت أنت، وأنا وأنا، أنت العوادُ بالمغفرةِ، وأنا العوادُ بالذنوب! وخرّ للهِ ساجداً، فقيل له: ارفع رأسك، فأنت العوّادُ بالذّنوبِ، وأنا العوّادُ بالمغفرةِ، [فرفع رأسه، فغُفِر له]). أخرجه ابن عدي (2/147)، والخطيب في" التاريخ" (9/ 92)، والديلمي
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے والے لوگوں میں سے ایک آدمی (کا ذکر ہے، وہ) ایک کھوپڑی کے پاس سے گزرا، اس نے اس کی طرف دیکھا اور اپنے آپ سے باتیں کرنے لگا۔ پھر اس نے کہا: اے میرے پروردگار! تو بڑی عظیم ذات ہے اور میں بڑا کمزور ہوں، تو بار بار بخشنے والا ہے اور میں بار بار گناہ کرنے والا ہوں، پھر اللہ کے سامنے سجدے میں گر پڑا، (غیبی آواز آئی اور) اسے کہا گیا: اپنا سر اٹھاؤ، تو بار بار گناہ کرنے والا ہے اور میں بار بار بخشنے والا ہوں۔ سو اس نے اپنا سر اٹھایا اور (اللہ تعالیٰ نے ​)اسے بخش دیا۔
1571. دنیا کو ترجیح دینے والا آخرت میں نقصان پائے گا
“ दुनिया को पसंद करने वाला आख़िरत में घाटा पाने वाला है ”
حدیث نمبر: 2339
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (من طلب الدنيا اضر بالآخرة، ومن طلب الآخرة اضر بالدنيا! فاضروا بالفاني للباقي).- (من طلب الدُّنيا أضرَّ بالآخرةِ، ومن طلَبَ الآخرةَ أضرَّ بالدُّنيا! فأضِرّوا بالفاني للباقي).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے دنیا طلب کی اس نے اپنی آخرت کو نقصان پہنچایا اور جس نے آخرت کا مطالبہ کیا اس نے اپنی دنیا کو نقصان دیا۔ پس تم باقی (رہنے والی زندگی) کی خاطر فنا ہونے والی (دنیا) کا نقصان ہونے دو۔
1572. زمین ناحق غصب کرنے کا انجام بد
“ ज़मीन पर नाजाइज़ क़ब्ज़ा करने वाले का बुरा अंत ”
حدیث نمبر: 2340
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (من غصب رجلا ارضا ظلما؛ لقي الله وهو عليه غضبان).- (من غصب رجلاً أرضاً ظلماً؛ لقي الله وهو عليه غضبان).
علقمہ بن وائل اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے کوئی زمین ظلماً غصب کر لی وہ اللہ کو اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر غصے ہو گا۔
1573. تکبر، قرض اور خیانت سے اجتناب کرنا جنتی لوگوں کا وصف ہے
“ अहंकार ، क़र्ज़ और अमानत में ख़यानत करने से बचना जन्नत के लोगों की विशेषता है ”
حدیث نمبر: 2341
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من فارق الروح الجسد وهو بريء من ثلاث دخل الجنة: الكبر والدين والغلول".-" من فارق الروح الجسد وهو بريء من ثلاث دخل الجنة: الكبر والدين والغلول".
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی کی روح اس کے جسم سے اس حال میں نکلے کہ وہ تین چیزوں: تکبر، قرض اور خیانت، سے بری ہو تو (وہ شخص)جنت میں داخل ہو گا۔
1574. انسان کی موت اور اس کی امیدوں کی مثال
“ इन्सान की मौत और उसकी आशाओं की एक मिसाल ”
حدیث نمبر: 2342
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (هل تدرون ما هذا؟ قالوا: الله ورسوله اعلم! قال: هذا الإنسان، وهذا اجله، وهذا امله، يتعاطى الامل، يختلجه [الاجل] دون ذلك).- (هل تدرُون ما هذا؟ قالوا: اللهُ ورسولُه أعلمُ! قال: هذا الإنسانُ، وهذا أجلُه، وهذا أملُه، يتعاطَى الأملَ، يختلجُه [الأجلُ] دون ذلك).
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لکڑی اپنے سامنے اور ایک دوسرے پہلو کے ساتھ گاڑھی اور پھر ذرا دور کر کے تیسری لکڑی گاڑھ دی اور فرمایا: کیا تم جانتے ہو یہ کیا ہے؟ صحابہ نے کہا: اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ انسان ہے، یہ اس کی موت ہے اور وہ اس کی تمنائیں ہیں، وہ اپنی آرزوؤں کے پیچھے پڑا رہتا ہے، لیکن (ان تک رسائی حاصل کرنے) سے پہلے موت اس کو اچک لیتی ہے۔
1575. اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کی اہمیت
“ अल्लाह तआला की नज़र में दुनिया क्या है ”
حدیث نمبر: 2343
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (والله! للدنيا اهون على الله من هذه السخلة على اهلها، فلا الفينها اهلكت احدا منكم).- (والله! للدُّنيا أهونُ على اللهِ من هذه السَّخلةِ على أهلِها، فلا أُلفينَّها أهلكت أحداً منكم).
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گندگی کے ڈھیر کے پاس سے گزرے، وہاں بکری کا مردار بچہ پڑا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اس کے مالکوں کو اس کی کوئی ضرورت ہے، صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر ان کو ضرورت ہوتی تو یوں نہ پھینکتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! بکری کے بچے کا یہ مردار جس قدر اپنے مالکوں کی نگاہ میں (بے قیمت ہے)، دنیا اس سے کہیں زیادہ حقیر ہے۔ سو میں تم میں سے کسی کو اس حالت میں نہ پاؤں کہ دنیا نے اس کو ہلاک کر رکھا ہو۔

Previous    1    2    3    4    5    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.