الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں
ख़रीदने और बेचने के बारे में
27. ناپ تول کرنا بیچنے والے اور دینے والے پر ہے۔
“ नाप-तोल करना विक्रेता और देने वाले पर है ”
حدیث نمبر: 1014
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب (میرے والد) عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو ان پر کچھ قرض تھا چنانچہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی تاکہ وہ کچھ قرضہ معاف کروا دیں۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے اس بات کی خواہش ظاہر فرمائی مگر انھوں نے منظور نہ کیا تو مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور اپنی کھجوروں کی قسمیں علیحدہ علیحدہ کر لو۔ عجوہ علیحدہ اور عذق زید علیحدہ، اس کے بعد مجھے بلوا لینا۔ چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا اور اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلوا لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور کھجوروں کے اوپر یا ان کے درمیان بیٹھ گئے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اب تم قرض خواہوں کو ناپ ناپ کر دو۔ چنانچہ میں نے ناپ ناپ کر ان کو دینا شروع کیا یہاں تک کہ جس قدر قرضہ تھا وہ سب میں نے ادا کر دیا اور میری کھجوریں اسی طرح باقی تھیں کہ گویا ان سے کچھ کم ہوئی ہی نہیں۔
28. اناج کا ناپ لینا مستحب ہے۔
“ अनाज की नाप-तोल करना अच्छा है ”
حدیث نمبر: 1015
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے غلہ کو ناپ لیا کرو تمہارے لیے اس میں برکت ہو گی۔
29. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاع اور مد کی برکت کا بیان۔
“ रसूल अल्लाह की मद और साअ के लिए दुआ करना ”
حدیث نمبر: 1016
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کر حرم قرار دیا تھا اور اس کے لیے برکت کی دعا کی اور میں نے مدینہ کو حرم قرار دیا ہے، جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا اور میں نے مدینہ کے مد اور صاع میں برکت کی دعا کی جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کے لیے دعا کی۔
30. غلہ فروخت اور ذخیرہ کرنے کے بارے میں کیا بیان کیا جاتا ہے؟
“ अनाज की बिक्री और भंडारण के बारे में क्या बताया गया है ”
حدیث نمبر: 1017
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جو لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں غلہ کو ناپ تول کے بغیر فروخت کرتے تھے، میں نے دیکھا کہ ان کو مارا جاتا تھا اس لیے کہ جب تک وہ اس (غلہ و اناج) کو اپنے گھروں (گوداموں اور دوسرے ٹھکانوں) میں نہ لے جائیں تب تک فروخت نہ کریں۔
حدیث نمبر: 1018
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص غلہ کی فروخت کرے قبل اس کے کہ اس پر قبضہ کیا ہو (یعنی اس کے اسٹور، دکان، گودام وغیرہ میں نہ پہنچ جائے)۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا کہ یہ (ممانعت) کس وجہ سے ہے؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ یہ تو روپے کو روپے کے عوض بیچنا ہے کیونکہ غلہ تو اس وقت نہیں دیا جاتا (جب تک وہ اپنے اسٹور، گودام یا دکان وغیرہ میں نہ آ جائے)۔
حدیث نمبر: 1019
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے خبر دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سونا، سونے کے عوض، گندم، گندم کے عوض، کھجور، کھجور کے عوض اور جو، جو کے عوض فروخت کرنا سود ہے مگر برابر برابر اور ہاتھوں ہاتھ ہو تو درست ہے۔ (یاد رہے کہ 24 قیراط سونا 22 قیراط کے عوض برابر وزن میں فروخت کرنا بھی سود ہے)
31. اپنے مسلمان بھائی کی بیع پر بیع نہیں کرنا چاہیے اور نہ اپنے بھائی کی قیمت پر قیمت لگانا چاہیے یہاں تک کہ وہ بھائی اسے اجازت دیدے یا اس بیع کو چھوڑ دے۔
“ अपने मुसलमान भाई की बिक्री पर बिक्री न लगानी चाहिए और न ही अपने भाई की क़ीमत पर कोई क़ीमत लगानी चाहिए या तो वह उसे अनुमति देदे या बिक्री छोड़दे ”
حدیث نمبر: 1020
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ کوئی شہری کسی بدوی (بیرونی) آدمی کا مال و اسباب فروخت کرے اور مال فروخت کرنے والے کو خریدنے والے کی قیمت سے زیادہ قیمت بھی نہ بتائے تاکہ وہ فروخت نہ کرے حالانکہ اسے خود نہیں خریدنا۔ اور کوئی شخص اپنے بھائی کی بیع پر بیع نہ کرے اور اپنے بھائی کی منگنی ہو جانے کے بعد اسی عورت سے اپنی منگنی کا پیغام نہ بھجوائے اور نہ کوئی عورت اپنی (سوتن مسلمان) بہن کو طلاق دلوائے اس نیت سے کہ اس کے منہ کا نوالہ اپنے منہ میں پڑ جائے۔
32. نیلام کی بیع (کا بیان)۔
“ नीलामी बिक्री के बारे में ”
حدیث نمبر: 1021
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو اپنے مرنے کے بعد آزاد کرنے کا اعلان کیا مگر وہ خود مفلس ہو گیا اور اسے پیسوں کی ضرورت پیش آئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا غلام کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: اس غلام کو مجھ سے کون خریدتا ہے؟ چنانچہ نعیم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے اتنے اتنے داموں میں خرید لیا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ قیمت اس کے مالک کو دے دی۔
33. دھوکے کی بیع اور بیع حبل الحبلہ (حاملہ اونٹنی کے حمل کی بیع) (کا بیان)۔
“ धोखे की बिक्री और हबल अल-हबला वाली बिक्री ( गर्भवती ऊंटनी के गर्भ की बिक्री ) के बारे में ”
حدیث نمبر: 1022
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع حبل الحبلہ سے منع فرمایا ہے یہ بیع دور جاہلیت میں اس طرح رائج تھی کہ ایک شخص ایک اونٹنی خریدتا اور قیمت دینے کی میعاد یہ مقرر کرتا کہ یہ اونٹنی جنے پھر اس کے پیٹ کی اونٹنی بڑی ہو کر جنے (تب قیمت دوں گا)
34. اونٹنی گائے، بکری یا اور کسی جانور کے تھنوں میں دودھ جمع رکھ کر اس کو فروخت کرنا۔
“ ऊँट, गाय, बकरी या अन्य किसी जानवर के थन में दूध रोके रखना फिर उसे बेचना ”
حدیث نمبر: 1023
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ایسی بکری خریدے جس کے تھن میں دودھ روکا گیا تھا، تو اس نے بکری کا دودھ دوہا۔ اگر تو خوش ہو تو اسے رکھ لے اور اگر ناراض ہو تو (اسے واپس کر دے) اور دودھ کے عوض ایک صاع کھجور دے۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.