الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں
ख़रीदने और बेचने के बारे में
35. زناکار غلام کی بیع (جائز ہے یا نہیں؟)۔
“ ज़िना करने वाले ग़ुलाम की बिक्री ( जाइज़ है या नहीं ) ”
حدیث نمبر: 1024
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب لونڈی زنا کرے اور اس پر ارتکاب ثابت ہو جائے تو اس کو سزا دینی چاہیے اور صرف ڈانٹنے پر اکتفا نہ کرے۔ اگر وہ پھر زنا کرے تو دوبارہ اس کو سزا دے اور صرف ڈانٹنے پر اکتفا نہ کرے۔ پھر اگر تیسری بار بھی زنا کرے تو اس کو فروخت کر دے اگرچہ بالوں کی ایک رسی کے بدلے ہی سہی۔
36. کیا (اگر) کوئی شہری کسی بیرونی کے لیے بیع کرے (تو جائز ہے) اور کیا وہ اس کی مدد کرے اور اس کی خیرخواہی کرے تو درست ہے؟
“ यदि कोई नागरिक किसी विदेशी के लिए बेचता है ( तो जायज़ है ) और क्या वह उसकी मदद करता है और उसकी भलाई चाहता है तो यह सही है ”
حدیث نمبر: 1025
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غلہ لانے والے قافلے کو راستہ ہی میں جا کر نہ ملو بلکہ ان کو بستی میں آنے دو اور کوئی شہری کسی (بدوی) بیرونی کے لیے بیع نہ کرے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا اس کو مطلب ہے کہ کوئی شہری کسی بیرونی کے لیے بیع نہ کرے؟ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا دلال نہ بنے۔
37. پہلے سے آگے جا کر غلہ لانے والے قافلے کو ملنے کی ممانعت۔
“ आगे बढ़कर अनाज लाने वाले कारवां से मिलना नहीं चाहिए ”
حدیث نمبر: 1026
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص کسی کی بیع پر بیع نہ کرے اور مال کی تم لوگ پیشوائی نہ کیا کرو حتیٰ کہ وہ بازار میں پہنچ جائے (اور وہاں فروخت ہو)۔
38. انگور کا انگور کے عوض میں اور اناج کا اناج کے عوض میں فروخت کرنا کیسا ہے؟
“ अंगूर के बदले अंगूर और अनाज के बदले अनाज कैसे बेचा जाए ”
حدیث نمبر: 1027
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع مزابنہ سے منع فرمایا ہے اور مزابنہ یہ ہے کہ سوکھی ہوئی کھجور کے عوض ناپ کر فروخت کرنا اور تازہ انگور کو خشک انگور کے عوض ناپ کر فروخت کرنا۔
39. ”جو“ کا ”جو“ کے عوض فروخت کرنا کیسا ہے؟
“ जौ के बदले जौ बेचना केसा है ”
حدیث نمبر: 1028
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا مالک بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھیں سو اشرفیوں کی ریزگاری کی ضرورت پڑی تو (وہ کہتے ہیں کہ) مجھے سیدنا طلحہ بن عبیداللہ نے بلوایا اور ہم دونوں نے اس معاملہ پر گفتگو کی حتیٰ کہ وہ راضی ہو گئے اور سونے کی اشرفیاں اپنے ہاتھ میں لے کر الٹنے پلٹنے لگے اور اس کے بعد انھوں نے کہا کہ اتنا انتظار کرو کہ (اے مالک بن اوس) تمہیں اللہ کی قسم! تم طلحہ کو نہ چھوڑنا جب تک کہ ان سے ریزگاری نہ لے لو (کیونکہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سونے کو سونے کے بدلے فروخت کرنا سود ہے مگر اس صورت میں کہ ہاتھوں ہاتھ لین دین ہو .... اور ساری حدیث بیان کی جو کہ پہلے گزر چکی ہے۔
40. سونے کا سونے کے عوض فروخت کرنا کیسا ہے؟
“ सोने के बदले सोना बेचना केसा है ”
حدیث نمبر: 1029
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سونے کی سونے کے عوض فروخت نہ کرو مگر ہم وزن (یعنی جتنا سونا دیا اتنا ہی واپس لیا) اور (اسی طرح) چاندی کو چاندی کے عوض فروخت نہ کرو مگر ہم وزن اور سونے کو چاندی اور چاندی کو سونے کے عوض میں جس طرح چاہو خریدوفروخت کر سکتے ہو۔
41. چاندی کو چاندی کے عوض فروخت کرنا کیسا ہے؟
“ चांदी के बदले चांदी बेचना केसा है ”
حدیث نمبر: 1030
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سونے کو سونے کے بدلے فروخت نہ کرو مگر ہم وزن ایک طرف زیادہ اور دوسری طرف کم نہ ہو اور چاندی کو بھی چاندی کے بدلے فروخت نہ کرو مگر ہم وزن، ایک طرف زیادہ اور دوسری طرف کم نہ ہو اور ایک طرف نقد اور دوسری طرف ادھار تو بھی (سونا، چاندی) فروخت نہ کرو۔
42. دینار، دینار کے عوض ادھار فروخت کرنا کیسا ہے؟
“ दीनार के बदले दीनार उधार बेचना केसा है ”
حدیث نمبر: 1031
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اشرفی کو اشرفی کے عوض اور درہم کو درہم کے بدلے (برابر برابر فروخت کرنا جائز ہے) ان سے کہا گیا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما تو اس کے قائل نہیں (یعنی وہ تو کمی بیشی میں فروخت کرنے کے بھی قائل ہیں) تو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا تھا کہ کیا تم نے اس کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے یا کتاب اللہ میں دیکھا ہے؟ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا کہ میں ان دونوں میں سے کوئی بات نہیں کہتا اور تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مجھ سے زیادہ جانتے ہو۔ البتہ مجھے تو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے یہ خبر دی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: سود تو ادھار ہی میں ہے۔
43. چاندی کا سونے کے بدلے ادھار فروخت کرنا؟
“ चाँदी को सोने के बदले उधार बेचना ”
حدیث نمبر: 1032
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا براء بن عازب اور زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے صرف (یعنی کرنسی کے کاروبار) کے متعلق پوچھا گیا تو ان دونوں میں ہر ایک نے (دوسرے کی نسبت) کہا کہ یہ مجھ سے بہتر ہیں (ان سے دریافت کر لو) اس کے بعد دونوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کو چاندی کے بدلے ادھار فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔
44. بیع مزابنہ کا بیان۔
“ मुज़ाबना बिक्री के बारे में ”
حدیث نمبر: 1033
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کو فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے جب تک کہ ان کے پکنے کی صلاحیت ظاہر نہ ہو جائے اور درخت پر لگی ہوئی کھجور خشک کھجور کے بدلے فروخت نہ کرو۔ پھر کہا کہ مجھے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بعد عریہ (درختوں پر لگی کھجوروں) کو تر یا خشک کھجور کے بدلے فروخت کرنے کی اجازت دے دی اور اس کے سوا اور کسی صورت میں اجازت نہیں دی۔ (عریہ کا مفہوم یہ ہے کہ کسی درخت کا پھل کسی فقیر کو صدقہ کر دیا جائے پھر باغ میں اس کے آنے سے تکلیف ہو تو اندازہ کر کے اس درخت کا پھل اس سے خرید لیا جائے)

Previous    1    2    3    4    5    6    7    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.