الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
तौबा, नसीहत और नरमी बरतना
1506. اللہ گناہ بخش دیتا ہے
“ अल्लाह तआला पाप क्षमा कर देता है ”
حدیث نمبر: 2254
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لو ان العباد لم يذنبوا لخلق الله عز وجل خلقا يذنبون، ثم يغفر لهم وهو الغفور الرحيم".-" لو أن العباد لم يذنبوا لخلق الله عز وجل خلقا يذنبون، ثم يغفر لهم وهو الغفور الرحيم".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر بندے گناہ نہ کریں تو اللہ تعالیٰ ایسے بندے پیدا کر دے گا جو گناہ کر کے اس سے مغفرت طلب کریں گے اور وہ انہیں بخش دے گا اور وہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے۔
حدیث نمبر: 2255
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لو انكم لم تكن لكم ذنوب يغفرها الله لكم لجاء الله بقوم لهم ذنوب يغفرها لهم".-" لو أنكم لم تكن لكم ذنوب يغفرها الله لكم لجاء الله بقوم لهم ذنوب يغفرها لهم".
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ تعالیٰ کے بخشنے کے لیے تمہارے گناہ نہ ہوئے تو وہ ایسی قوم لے آئے گا، جس کے گناہ ہوں گے اور وہ ان گناہوں کو معاف کرے گا۔
حدیث نمبر: 2256
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لو انكم لا تخطئون لاتى الله بقوم يخطئون يغفر لهم".-" لو أنكم لا تخطئون لأتى الله بقوم يخطئون يغفر لهم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم گناہ نہ کرو گے تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو لے آئے گا جو خطائیں کریں گے اور وہ انہیں بخشے گا۔
حدیث نمبر: 2257
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لولا انكم تذنبون لخلق الله خلقا يذنبون فيغفر لهم".-" لولا أنكم تذنبون لخلق الله خلقا يذنبون فيغفر لهم".
جب سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے کہا: میں تم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ایک حدیث (کسی مصلحت کے پیش نظر) چھپاتا رہا، (لیجئے اب بیان کر دیتا ہوں) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: اگر تم گناہ نہیں کرو گے تو اللہ تعالیٰ ایسی مخلوق پیدا کر دے گا جو گناہ کرے گی اور اللہ تعالیٰ اس کو بخشے گا۔
حدیث نمبر: 2258
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لو لم تذنبوا لجاء الله بقوم يذنبون ليغفر لهم".-" لو لم تذنبوا لجاء الله بقوم يذنبون ليغفر لهم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم گناہ نہیں کرو تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم پیدا کر دے گا جو گناہ کرے گی اور وہ اسے بخشے گا۔
حدیث نمبر: 2259
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" والذي نفسي بيده لو لم تذنبوا لذهب الله بكم، ولجاء بقوم يذنبون فيستغفرون الله فيغفر لهم".-" والذي نفسي بيده لو لم تذنبوا لذهب الله بكم، ولجاء بقوم يذنبون فيستغفرون الله فيغفر لهم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم لوگ گناہ نہیں کرو گے تو اللہ تعالیٰ تم کو فنا کر کے ایسی قوم پیدا کر دے گا جو گناہ کر کے اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرے گی اور وہ اسے معاف کرے گا۔
1507. خود پسندی بھی گناہ سے کم نہیں
“ स्वार्थ पाप से कम नहीं है ”
حدیث نمبر: 2260
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لو لم تكونوا تذنبون خشيت عليكم اكثر من ذلك: العجب".-" لو لم تكونوا تذنبون خشيت عليكم أكثر من ذلك: العجب".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم لوگ گناہ نہ کرتے ہوتے تو مجھے اندیشہ تھا کہ تم خود پسندی و اتراہٹ میں پڑ جاو گے۔
1508. ہر جاندار کی خدمت میں اجر ہے
“ हर जीवित चीज़ की सेवा में सवाब है ”
حدیث نمبر: 2261
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لك في كل كبد حرى اجر".-" لك في كل كبد حرى أجر".
سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، جبکہ وہ جعرانہ میں تھے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں اس کے بارے میں کیسے سوال کروں۔ (بالآخر) میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اپنا حوض بھر کر اپنی سواریوں کے پہنچنے کا انتظار کر رہا ہوتا ہوں (کہ کسی دوسرے آدمی کے) بکری یا بھیڑ کے بچے پانی پی جاتے ہیں، کیا مجھے اس کا اجر ملے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ہاں) ہر تر جگر والے (جاندار کی خدمت اور دیکھ بھال) میں اجر ہے۔
1509. میدان حشر میں غیر معمولی اعمال معمولی نظر آئیں گے
“ हिसाब किताब के दिन असाधारण कर्म साधारण दिखाई देंगे ”
حدیث نمبر: 2262
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لو ان رجلا يجر على وجهه من يوم ولد إلى يوم يموت هرما في مرضاة الله عز وجل لحقره يوم القيامة".-" لو أن رجلا يجر على وجهه من يوم ولد إلى يوم يموت هرما في مرضاة الله عز وجل لحقره يوم القيامة".
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر ایک آدمی اپنے یوم ولادت سے انتہائی عمر رسیدگی میں مرنے والے دن تک اللہ کی اطاعت میں چہرے کے بل گھسٹتا رہے تو وہ روز قیامت اس (مشکل اور کٹھن) عمل کو بھی حقیر سمجھے گا۔
1510. رزق بندے کا پیچھا کرتا ہے
“ रिज़्क़ बंदे का पीछा करता है ”
حدیث نمبر: 2263
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لو ان ابن آدم هرب من رزقه كما يهرب من الموت لادركه رزقه كما يدركه الموت".-" لو أن ابن آدم هرب من رزقه كما يهرب من الموت لأدركه رزقه كما يدركه الموت".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر ابن آدم اپنے رزق سے یوں بھاگے جیسے وہ موت سے بھاگتا ہے تو اس کا رزق اسے یوں پا لے گا جیسے اسے موت پا لیتی ہے۔

Previous    4    5    6    7    8    9    10    11    12    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.