الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
तौबा, नसीहत और नरमी बरतना
1511. توکل علی اللہ
“ अल्लाह पर तवक्कल करना ”
حدیث نمبر: 2264
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لو انكم تتوكلون على الله حق توكله لرزقكم كما يرزق الطير، تغدو خماصا، وتروح بطانا".-" لو أنكم تتوكلون على الله حق توكله لرزقكم كما يرزق الطير، تغدو خماصا، وتروح بطانا".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: اگر تم اللہ پر اس طرح توکل کرو جیسا کہ اس پر بھروسہ کرنے کا حق ہے تو وہ تمہیں اس طرح روزی دے گا جیسے وہ پرندوں کو روزی عطا کرتا ہے، جو صبح کو بھوکے نکلتے ہیں اور شام کو شکم سیر ہو کر لوٹتے ہیں۔
1512. مختلف اسباب کی بنا پر ایمان میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے
“ कई कारणों से ईमान में उतार-चढ़ाव आता है ”
حدیث نمبر: 2265
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لو تدومون على ما تكونون عندي في الخلاء لصافحتكم الملائكة حتى تظلكم باجنحتها عيانا، ولكن ساعة وساعة".-" لو تدومون على ما تكونون عندي في الخلاء لصافحتكم الملائكة حتى تظلكم بأجنحتها عيانا، ولكن ساعة وساعة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب ہم آپ کے پاس ہوتے ہیں تو ہمیں اپنے آپ میں پسندیدہ صفات نظر آتی ہیں، لیکن جب ہم اپنے اہل و عیال کی طرف لوٹتے ہیں اور ان میں مل جل کر رہتے ہیں تو خود کو گنہگار سمجھتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اپنی خلوتوں میں اسی حالت پر قائم رہو جس پر میرے ہاں ہوتے ہو تو فرشتے تم سے مصافحہ کریں گے اور اپنے پروں سے تم پر اس طرح سایہ کریں گے کہ ہر کوئی دیکھ سکے گا۔ (دراصل حالات بدلتے رہتے ہیں) کبھی یہ اور کبھی وہ۔
حدیث نمبر: 2266
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لو تكونون كما تكونون عندي لاظلتكم الملائكة باجنحتها".-" لو تكونون كما تكونون عندي لأظلتكم الملائكة بأجنحتها".
سیدنا حنظلہ اسدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم لوگ (ایمان و ایقان کی اسی) حالت و کیفیت پر برقرار رہو جس پر میرے پاس ہوتے ہو تو فرشتے تم پر اپنے پروں سے سایہ کرنا شروع کر دیں۔
حدیث نمبر: 2267
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" والذي نفسي بيده إن لو تدومون على ما تكونون عندي وفي الذكر، لصافحتكم الملائكة على فرشكم وفي طرقكم، ولكن يا حنظلة! ساعة وساعة، ثلاث مرات".-" والذي نفسي بيده إن لو تدومون على ما تكونون عندي وفي الذكر، لصافحتكم الملائكة على فرشكم وفي طرقكم، ولكن يا حنظلة! ساعة وساعة، ثلاث مرات".
سیدنا حنظلہ اسدی رضی اللہ عنہ، جو آپ کے کاتبین میں سے تھے، بیان کرتے ہیں کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی، انہوں نے مجھے کہا: حنظلہ! کیا حال ہے؟ میں نے کہا: حنظلہ تو منافق ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا: سبحان اللہ! (بڑا تعجب ہوا) کیا کہہ رہے ہو تم؟ میں نے کہا: (حقیقت یہ ہے کہ) جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتے ہیں، آپ ہم کو جنت و جہنم کے موضوع پر وعظ و نصیحت کرتے ہیں (تو ایسے لگتا ہے کہ) ہم جنت و دوزخ کو روبرو دیکھ رہے ہیں۔ لیکن جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے چلے جاتے ہیں اور اپنی آل و اولاد اور مال و منال میں بیٹھتے ہیں تو ہمیں بہت سی چیزیں بھول جاتی ہیں۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! یہ شکوہ تو ہمیں بھی ہے، سو میں اور ابوبکر چل پڑے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گئے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! حنظلہ تو منافق ہو گیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: وہ کیسے؟ میں نے کہا: جب ہم آپ کے پاس ہوتے ہیں اور آپ ہمیں جنت و دوزخ کا وعظ کرتے ہیں (تو ہماری روحانی رغبت و رہبت کی کیفیت یہ ہو جاتی ہے کہ) گویا کہ ہم جنت و جہنم کو دیکھ رہے ہیں، لیکن جب آپ کے پاس سے چلے جاتے ہیں اور اہل و عیال اور ساز و سامان میں مشغول ہو جاتے ہیں تو (ایسی کیفیتوں کو) بھول جاتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم لوگ اسی حالت پر برقرار رہتے جس پر میرے پاس ہوتے ہو اور اللہ کے ذکر میں محو رہتے تو فرشتے تمہارے بچھونوں اور شاہراہوں پر تم سے مصافحہ کرنے کے لیے آتے۔ لیکن حنظلہ! (حالات بدلتے رہتے ہیں) کبھی یہ حالت ہوتی ہے اور کبھی وہ۔ آپ نے یہ جملہ تین دفعہ دوہرایا۔
1513. دل کی کیفیت بدلتی رہتی ہے
“ दिल की हालत बदलती रहती है ”
حدیث نمبر: 2268
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما من القلوب قلب إلا وله سحابة كسحابة القمر، بينا القمر مضيء إذ علته سحابة فاظلم، إذ تجلت عنه فاضاء".-" ما من القلوب قلب إلا وله سحابة كسحابة القمر، بينا القمر مضيء إذ علته سحابة فأظلم، إذ تجلت عنه فأضاء".
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چاند کے سامنے آ کر (چاند کی روشنی کو ختم یا مدھم کر دینے والی) بدلی کی طرح ہر دل پر (گناہوں کی) بدلی چھا جاتی ہے۔ (تم دیکھتے ہو کہ) چاند چمک رہا ہوتا ہے، اچانک اس کے سامنے بدلی آ جاتی ہے اور وہ تاریک ہو جاتا ہے، جب بدلی سامنے سے ہٹ جاتی ہے تو وہ روشن ہو جاتا ہے (یہی معاملہ دل کا ہے)۔
1514. کون سا مال بہتر ہے؟
“ कौन सा माल अच्छा है ? ”
حدیث نمبر: 2269
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ليتخذ احدكم قلبا شاكرا ولسانا ذاكرا وزوجة صالحة تعينه على امر الآخرة".-" ليتخذ أحدكم قلبا شاكرا ولسانا ذاكرا وزوجة صالحة تعينه على أمر الآخرة".
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے ہر کوئی شکر کرنے والے دل، ذکر کرنے والی زبان اور امور آخرت پر تعاون کرنے والی نیک بیوی کا اہتمام کرے۔
1515. ایک ہی دن میں روزہ رکھنے، مریض کی تیمارداری کرنے، جنازہ پڑھنے اور مسکین کو کھانا کھلانے کی فضیلت
“ एक ही दिन में रोज़ा रखने ، बीमारों की देखभाल करने ، जनाज़े में शामिल होने और गरीबों को खाना खिलाने की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 2270
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما اجتمع هذه الخصال في رجل في يوم إلا دخل الجنة".-" ما اجتمع هذه الخصال في رجل في يوم إلا دخل الجنة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آج تم میں سے کون روزہ دار ہے؟ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آج تم میں سے کس نے مریض کی بیمار پرسی کی ہے؟ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آج تم میں سے کس نے کوئی نماز جنازہ پڑھی ہے؟ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آج کس نے مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے۔ مروان کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخر میں فرمایا: جس آدمی میں ایک دن میں یہ صفات جمع ہو جائیں وہ جنت میں داخل ہو گا۔
1516. امن، صحت اور بقدر کفایت رزق کى اہمیت
“ शांति ، स्वास्थ्य और जीवन के लिए काफ़ी रिज़्क़ की एहमियत ”
حدیث نمبر: 2271
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من اصبح منكم آمنا في سربه معافى في جسده عنده قوت يومه، فكانما حيزت له الدنيا بحذافيرها".-" من أصبح منكم آمنا في سربه معافى في جسده عنده قوت يومه، فكأنما حيزت له الدنيا بحذافيرها".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص تم میں سے اس حالت میں صبح کرے کہ وہ اپنے گھر یا قوم میں امن سے ہو، جسمانی لحاظ سے تندرست ہو اور ایک دن کی خوراک اس کے پاس موجود ہو تو گویا اس کے لیے دنیا، اپنے تمام ساز و سامان کے ساتھ جمع کر دی گئی ہے۔ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن محصن انصارى، سیدنا ابودردا، سیدنا عبد اللہ بن عمر اور سیدنا على رضی اللہ عنہم سے مروى ہے۔
1517. ہر آدمی کی اچھی یا بری شہرت کا آغاز آسمان پر ہوتا ہے
“ हर इन्सान की अच्छी या बुरी पहचान आसमान पर होती है ”
حدیث نمبر: 2272
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما من عبد إلا وله صيت في السماء، فإذا كان صيته في السماء حسنا وضع في الارض حسنا، وإذا كان صيته في السماء سيئا وضع في الارض سيئا".-" ما من عبد إلا وله صيت في السماء، فإذا كان صيته في السماء حسنا وضع في الأرض حسنا، وإذا كان صيته في السماء سيئا وضع في الأرض سيئا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر آدمی کی آسمان میں مخصوص شہرت ہوتی ہے، اگر وہ شہرت اچھی ہو تو زمین میں بھی اچھی ہوتی ہے اور اگر آسمان والی شہرت ہی بری ہو تو زمین میں بھی بری ہوتی ہے۔
1518. امت محمدیہ کی مثال بارش کی سی کیوں؟
“ मुसलामनों की मिसाल बारिश की तरह क्यों ”
حدیث نمبر: 2273
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" مثل امتي مثل المطر لا يدرى اوله خير ام آخره؟".-" مثل أمتي مثل المطر لا يدرى أوله خير أم آخره؟".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کی مثال بارش کی ہے، جس کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس کی ابتدا میں خیر و بھلائی ہے یا انتہا میں؟ یہ حدیث سیدنا عمار بن یاسر، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا علی بن ابوطالب اور سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

Previous    5    6    7    8    9    10    11    12    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.