الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
तौबा, नसीहत और नरमी बरतना
1497. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کمزوروں کا خیال رکھنا
“ आप ﷺ का कमज़ोर लोगों का ध्यान रखना ”
حدیث نمبر: 2244
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" كان ياتي ضعفاء المسلمين ويزورهم ويعود مرضاهم ويشهد جنائزهم".-" كان يأتي ضعفاء المسلمين ويزورهم ويعود مرضاهم ويشهد جنائزهم".
ابوامامہ بن سہل بن حنیف اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کمزور مسلمانوں کے پاس جاتے، ان سے ملاقات کرتے، ان کے مریضوں کی بیمار پرسی کرتے اور ان کے جنازوں میں حاضر ہوتے۔
1498. خلوتوں کی برائیاں جلوتوں کی نیکیوں کو لے ڈوبتی ہیں
“ अकेले में की गई बुराइयां सामने किये गए अच्छे कर्मों को डुबो देती हैं ”
حدیث نمبر: 2245
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لاعلمن اقواما من امتي ياتون يوم القيامة بحسنات امثال جبال تهامة بيضا فيجعلها الله هباء منثورا. قال ثوبان: يا رسول الله صفهم لنا جلهم لنا ان لا نكون منهم ونحن لا نعلم، قال: اما إنهم إخوانكم ومن جلدتكم وياخذون من الليل كما تاخذون ولكنهم اقوام إذا خلو بمحارم الله انتهكوها".-" لأعلمن أقواما من أمتي يأتون يوم القيامة بحسنات أمثال جبال تهامة بيضا فيجعلها الله هباء منثورا. قال ثوبان: يا رسول الله صفهم لنا جلهم لنا أن لا نكون منهم ونحن لا نعلم، قال: أما إنهم إخوانكم ومن جلدتكم ويأخذون من الليل كما تأخذون ولكنهم أقوام إذا خلو بمحارم الله انتهكوها".
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنی امت کے ان لوگوں کو جانتا ہوں جو روز قیامت تہامہ پہاڑوں کی مثل (ڈھیروں) نیکیاں لے کر آئیں گے، لیکن اللہ تعالیٰ ان کی نیکیوں کو فضا میں پھیلے ہوئے غبار کے باریک ریزوں کی طرح (بے اہمیت) کر دے گا۔ ثوبان نے کہا: اے اللہ کے رسول! ایسے لوگوں کی صفات بیان کیجئیے، ان کی ذرا وضاحت کیجئیے، کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم لاعلمی میں ان کی صف میں کھڑے ہو جائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خبردار! وہ تمہارے ہی بھائی ہوں گے، تمہاری ہی نسل سے ہوں گے، رات کو تمہاری طرح قیام کرنے والے ہوں گے، (بس ان کی خرابی یہ ہو گی) کہ خلوتوں میں اللہ تعالیٰ کے حرام کردہ امور کا ارتکاب کرنے والے ہوں گے۔
1499. اعمال صالحہ کو مخفی رکھنا چاہیے
“ अच्छे कर्मों को गुप्त रखना चाहिए ”
حدیث نمبر: 2246
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من استطاع منكم ان يكون له خبئ من عمل صالح فليفعل".-" من استطاع منكم أن يكون له خبئ من عمل صالح فليفعل".
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس میں عمل (صالح) کو مخفی رکھنے کی استطاعت ہو تو وہ اسے مخفی ہی رکھے۔
1500. برائیوں میں اس امت کا سابقہ امتوں کی پیروی کرنا
“ बुराइयों में इस उम्मत का पिछली उम्मतों की पैरवी करना ”
حدیث نمبر: 2247
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لتركبن سنن من كان قبلكم شبرا بشبر وذراعا بذراع وباعا بباع حتى لو ان احدهم دخل جحر ضب دخلتم وحتى لو ان احدهم ضاجع امه بالطريق لفعلتم".-" لتركبن سنن من كان قبلكم شبرا بشبر وذراعا بذراع وباعا بباع حتى لو أن أحدهم دخل جحر ضب دخلتم وحتى لو أن أحدهم ضاجع أمه بالطريق لفعلتم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ضرور پہلی امتوں کے طریقوں پر چلو گے، بالشت کے بدلے بالشت، ہاتھ کے بدلے ہاتھ اور دو ہاتھ کے پھیلاؤ کے بدلے دو ہاتھ پھیلاؤ (یعنی ہو بہو ان کے نقش قدم پر چلو گے)، یہاں تک کہ اگر ان میں سے کوئی گوہ کے بل میں داخل ہوا تو تم بھی ایسا کرو گے اور ان میں سے کسی نے اپنی ماں سے علانیہ بدکاری کی تو تم بھی کرو گے۔
1501. مومن سے وقتاً فوقتاً گناہ ہوتے رہتے ہیں
“ मोमिन से कभी कभी पाप होते रहते हैं ”
حدیث نمبر: 2248
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما من عبد مؤمن إلا وله ذنب يعتاده الفينة بعد الفينة، او ذنب هو مقيم عليه لا يفارقه حتى يفارق الدنيا، إن المؤمن خلق مفتنا تواب نساء، إذا ذكر ذكر".-" ما من عبد مؤمن إلا وله ذنب يعتاده الفينة بعد الفينة، أو ذنب هو مقيم عليه لا يفارقه حتى يفارق الدنيا، إن المؤمن خلق مفتنا تواب نساء، إذا ذكر ذكر".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر آدمی کسی نہ کسی گناہ کا عادی ہوتا ہے، وہ اس کا وقتاً فوقتاً ارتکاب کرتا رہتا ہے اور بسا اوقات وہ مرنے تک اس گناہ پر تسلسل کے ساتھ مصر بھی رہتا ہے، (دراصل) مومن کو اس حال میں پیدا کیا گیا کہ وہ آزمائش میں مبتلا ہونے والا، توبہ کرنے اور بھولنے والا ہوتا ہے۔ جب اسے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ وعظ و نصیحت قبول کرتا ہے۔
1502. گناہ کی نحوست
“ पाप का मनहूस होना ”
حدیث نمبر: 2249
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ما تواد اثنان في الله عز وجل، او في الإسلام، فيفرق بينهما إلا ذنب يحدثه احدهما".-" ما تواد اثنان في الله عز وجل، أو في الإسلام، فيفرق بينهما إلا ذنب يحدثه أحدهما".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی اللہ کے لیے یا اسلام کی خاطر آپس میں محبت کرتے ہیں اور ان میں بعد میں جدائی پڑ جاتی ہے تو وہ ان میں سے کسی ایک کے گناہ کا نتیجہ ہوتا ہے۔
1503. گناہ کے بعد توبہ کرنے کی تلقین
“ पाप के बाद नेकी करने की नसीहत ”
حدیث نمبر: 2250
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن كنت الممت بذنب فاستغفري الله وتوبي إليه، فإن التوبة من الذنب: الندم والاستغفار".-" إن كنت ألممت بذنب فاستغفري الله وتوبي إليه، فإن التوبة من الذنب: الندم والاستغفار".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تو واقعی گناہ کا ارتکاب کر بیٹھی ہے تو اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کر اور اس کی طرف توبہ کر، کیونکہ کسی گناہ سے توبہ کرنے کا طریقہ اس پر ندامت کا اظہار اور اس سے استغفار کرنا ہے۔
1504. توبہ واستغفار کا حکم
“ तोबा और इस्तग़फ़ार का हुक्म ”
حدیث نمبر: 2251
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" يا ايها الناس! توبوا إلى الله واستغفروه، فإني اتوب إلى الله واستغفره في كل يوم مائة مرة".-" يا أيها الناس! توبوا إلى الله واستغفروه، فإني أتوب إلى الله وأستغفره في كل يوم مائة مرة".
سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ ایک صحابی سے روایت کرتے ہیں اور ایک روایت میں ہے: وہ کہتے ہیں کہ میں مسجد کوفہ میں ایک عمر رسیدہ صحابی کے پاس بیٹھا تھا، اس وقت انہوں نے مجھے ایک حدیث بیان کی اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: اے لوگو! اللہ کی طرف توبہ (رجوع) کرو اور اس سے مغفرت طلب کرو۔ میں تو بارگاہ الہی میں روزانہ سو سو مرتبہ توبہ کرتا ہوں اور اس سے بخشش کا مطالبہ کرتا ہوں۔
1505. توبہ سے گناہوں کی معافی
“ तोबा से पापों का क्षमा होजाना ”
حدیث نمبر: 2252
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لو اخطاتم حتى تبلغ خطاياكم السماء، ثم تبتم لتاب عليكم".-" لو أخطأتم حتى تبلغ خطاياكم السماء، ثم تبتم لتاب عليكم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم (اس قدر) گناہ کرتے رہو کہ وہ آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگ جائیں اور پھر تم توبہ کرو تو وہ (اللہ) تمہاری توبہ قبول کر لے گا۔
حدیث نمبر: 2253
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لقد تاب توبة لو تابها اهل المدينة لقبل منهم".-" لقد تاب توبة لو تابها أهل المدينة لقبل منهم".
علقمہ بن وائل کندی اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ایک عورت نماز کے ارادے سے (گھر سے) نکلی، اسے راستے میں ایک آدمی ملا، اس نے اسے گرا دیا اور بدکاری کی۔ وہ چیخ و پکار کرنے لگی، وہ آدمی چل دیا۔ (اتنے میں) اس کے پاس سے کوئی دوسرا شخص گزرا، اس نے اسے بتایا کہ اس آدمی نے میرے ساتھ بدکاری کی ہے۔ پھر وہ مہاجرین کے ایک گروہ کے پاس سے گزری اور انہیں بتایا کہ فلاں آدمی نے میرے ساتھ ایسے ایسے کیا ہے۔ وہ گئے اور اس آدمی کو پکڑ کر اس عورت کے سامنے لے آئے، اس نے کہا: واقعی یہی آدمی ہے۔۔۔ وہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنگسار کرنے کا حکم دیا تو ایک دوسرا آدمی، جو درحقیقت مجرم تھا، اٹھا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! اس سے بدکاری کرنے والا (یہ شخص نہیں ہے) بلکہ میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو چلی جا، اللہ تعالیٰ نے تجھے معاف کر دیا ہے۔ پھر سابقہ آدمی کے بارے میں کلمہ خیر کہا اور (اپنے جرم کا اقرار کرنے والے) زانی آدمی کے بارے میں فرمایا: اس کو رجم (سنگسار) کر دو۔ اور فرمایا: اس اقرار کرنے والے آدمی نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر اہل مدینہ اتنی توبہ کر لیں تو ان سے قبول کی جائے۔

Previous    3    4    5    6    7    8    9    10    11    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.