الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
तौबा, नसीहत और नरमी बरतना
حدیث نمبر: 2214
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن اوليائي يوم القيامة المتقون، وإن كان نسب اقرب من نسب، فلا ياتيني الناس بالاعمال وتاتوني بالدنيا تحملونها على رقابكم، فتقولون: يا محمد! فاقول هكذا وهكذا: لا واعرض في كلا عطفيه".-" إن أوليائي يوم القيامة المتقون، وإن كان نسب أقرب من نسب، فلا يأتيني الناس بالأعمال وتأتوني بالدنيا تحملونها على رقابكم، فتقولون: يا محمد! فأقول هكذا وهكذا: لا وأعرض في كلا عطفيه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن پرہیزگار لوگ میرے دوست ہوں گے، اگرچہ وہ نسب میں قریب تر ہوں (یا نہ ہوں)۔ (خیال رکھنا) کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ تو میرے پاس (نیک) اعمال لے کر آئیں اور تم دنیا (کی خیانتوں اور دوسروں کے غصب شدہ حقوق) کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر لاؤ اور پکارو: اے محمد! اور میں ادھر ادھر اعراض کرتے ہوئے کہوں: نہیں۔ پھر آپ نے اپنی دونوں جانب اعراض کیا۔
1468. برے لوگوں کی نحوست
“ बुरे लोगों का मनहूस होना ”
حدیث نمبر: 2215
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن الله إذا انزل سطوته باهل نقمته وفيهم الصالحون، فيصابون معهم، ثم يبعثون على نياتهم".-" إن الله إذا أنزل سطوته بأهل نقمته وفيهم الصالحون، فيصابون معهم، ثم يبعثون على نياتهم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب اللہ تعالیٰ اہل زمین پر اپنا عذاب نازل کرے گا تو ان میں نیک لوگ بھی ہوں گے، کیا وہ بھی (برے لوگوں کے ساتھ) ہلاک ہو جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ عذاب نازل کرتا ہے تو نیک لوگ بھی اس عذاب میں مبتلا ہو جاتے ہیں، لیکن ان کا حشر ان کی نیتوں کے مطابق ہو گا۔
1469. ہر بندے کو جو کچھ عطا کیا گیا وہ اس کے لیے آزمائش ہے
“ बंदे को जो दिया जाता है ، वह उसके लिए एक परीक्षा है ”
حدیث نمبر: 2216
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن الله تبارك وتعالى يبتلي عبده بما اعطاه، فمن رضي بما قسم الله عز وجل له بارك الله له فيه ووسعه، ومن لم يرض لم يبارك له فيه".-" إن الله تبارك وتعالى يبتلي عبده بما أعطاه، فمن رضي بما قسم الله عز وجل له بارك الله له فيه ووسعه، ومن لم يرض لم يبارك له فيه".
بنو سلیم قبیلے کا ایک آدمی بیان کرتا ہے: بیشک اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے بندے کو اپنی عطا کردہ نعمتوں میں آزماتا رہتا ہے۔ جو آدمی اپنے حق میں اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر راضی ہو جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے ان نعمتوں میں برکت اور وسعت عطا کرتا ہے اور جو راضی نہیں ہوتا اس کے لیے ان نعمتوں میں برکت نہیں کی جاتی۔
1470. کون سا عمل مقبول ہے؟
“ किन कर्मों को स्वीकार किया जाता है ”
حدیث نمبر: 2217
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن الله عز وجل لا يقبل من العمل إلا ما كان له خالصا وابتغي به وجهه".-" إن الله عز وجل لا يقبل من العمل إلا ما كان له خالصا وابتغي به وجهه".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: ایک آدمی اجر و ثواب اور صیت و شہرت کی خاطر جہاد کرتا ہے، اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے کوئی (اجر و ثواب) نہیں ملے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دفعہ یہی فرمایا کہ اسے کوئی (ثواب) ملے گا۔ پھر فرمایا: بیشک اللہ عزوجل صرف وہی عمل قبول کرتا ہے جو اسی کے لیے خالص ہو اور اس کی ذات کی تلاش کے لیے کیا گیا ہو۔
1471. احکام الٰہی کی پاسداری سے فاقہ ختم ہو جاتا ہے
“ अल्लाह की आज्ञाकारी से भुकमरी ख़त्म हो जाती है ”
حدیث نمبر: 2218
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن الله يقول: يا ابن آدم تفرغ لعبادتي املا صدرك غنى واسد فقرك وإن لا تفعل ملات يديك شغلا ولم اسد فقرك".-" إن الله يقول: يا ابن آدم تفرغ لعبادتي أملأ صدرك غنى وأسد فقرك وإن لا تفعل ملأت يديك شغلا ولم أسد فقرك".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! (ہر کام سے سبکدوش ہو کر) میری عبادت میں منہمک ہو جا، میں تجھے بے نیاز کر دوں گا اور تیرا فقر و فاقہ پورا کردوں گا۔ اگر تو نے اس طرح نہ کیا تو میں تجھے (دنیوی امور میں) مصروف کر دوں گا اور (کبھی بھی) تیری فقیری کو پورا نہیں کروں گا۔
1472. صحت اور ٹھنڈے پانی کی اہمیت
“ स्वास्थ्य और ठंडे पानी की एहमियत ”
حدیث نمبر: 2219
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن اول ما يحاسب به العبد يوم القيامة ان يقال له: الم اصح لك جسمك واروك من الماء البارد؟".-" إن أول ما يحاسب به العبد يوم القيامة أن يقال له: ألم أصح لك جسمك وأروك من الماء البارد؟".
سیدنا ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روز قیامت بندے کا سب سے پہلے محاسبہ یوں ہو گا کہ اسے کہا جائے گا: کیا میں نے تیرے جسم کو تندرست نہیں کیا تھا، کیا میں نے تجھے ٹھنڈے پانی سے سیراب نہیں کیا تھا۔
1473. آخرت کی گھاٹیاں طے کرنے کے لیے گناہوں کا بوجھ کم ہونا چاہیے
“ आख़िरत की मुश्किलों से बचने के लिए पापों का बोझ हल्का होना चाहिए ”
حدیث نمبر: 2220
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن بين ايديكم عقبة كؤودا، لا ينجو منها إلا كل مخف".-" إن بين أيديكم عقبة كؤودا، لا ينجو منها إلا كل مخف".
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے سامنے (آخرت کی) دشوار گزار گھاٹی ہے، جس سے نجات پانے والا وہی ہو گا جو (گناہوں کے بوجھ سے) ہلکا ہو گا۔
1474. کثرت عبادت دیندار ہونے کا معیار نہیں
“ अधिक इबादत करना दीनदार होने का सबूत नहीं ”
حدیث نمبر: 2221
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن فيكم قوما يتعبدون حتى يعجبوا الناس، ويعجبهم انفسهم، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية".-" إن فيكم قوما يتعبدون حتى يعجبوا الناس، ويعجبهم أنفسهم، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک تم میں سے بعض لوگ اتنی عبادت کریں کہ لوگوں کو اور خود ان کو تعجب ہونے لگے گا، لیکن وہ دین سے (بیزار ہو کر) یوں نکلیں گے جیسے تیر شکار کو چیرتے ہوئے تیزی سے دوسری طرف سے نکل جاتا ہے۔
1475. مال و دولت دوسرے لوگوں کے منافع کے لیے ملتا ہے
“ धन अन्य लोगों के लाभ के लिए होता है ”
حدیث نمبر: 2222
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن لله اقواما يختصهم بالنعم لمنافع العباد، ويقرهم فيها ما بذلوها، فإذا منعوها نزعها منهم، فحولها إلى غيرهم".-" إن لله أقواما يختصهم بالنعم لمنافع العباد، ويقرهم فيها ما بذلوها، فإذا منعوها نزعها منهم، فحولها إلى غيرهم".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو نفع پہنچانے کے لیے کچھ لوگوں کو بطور خاص نعمتیں عطا کرتا ہے، اگر وہ خرچ کرتے رہیں تو وہ نعمتیں برقرار رہتی ہیں اور اگر وہ (صدقہ و خیرات کرنے سے) رک جایئں تو وہ ان سے سلب کر کے دوسروں کو عطا کر دیتا ہے۔
1476. بندگان خدا اپنی عقل و فراست سے لوگوں کو پہچان لیتے ہیں
“ अल्लाह के बंदे अपनी बुद्धि से लोगों को पहचान लेते हैं ”
حدیث نمبر: 2223
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن لله عبادا يعرفون الناس بالتوسم".-" إن لله عبادا يعرفون الناس بالتوسم".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے بعض بندے اپنی عقل و فراست سے دوسرے لوگوں کو پہچان لیتے ہیں۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.