الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
तौबा, नसीहत और नरमी बरतना
1477. مومن کو ماحول سے متاثر نہیں ہونا چاہیے
“ मोमिन को माहौल से प्रभावित नहीं होना चाहिए ”
حدیث نمبر: 2224
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن مثل المؤمن كمثل القطعة من الذهب، نفخ فيها صاحبها فلم تغير ولم تنقص، والذي نفسي بيده، إن مثل المؤمن كمثل النحلة اكلت طيبا ووضعت طيبا ووقعت فلم تكسر ولم تفسد".-" إن مثل المؤمن كمثل القطعة من الذهب، نفخ فيها صاحبها فلم تغير ولم تنقص، والذي نفسي بيده، إن مثل المؤمن كمثل النحلة أكلت طيبا ووضعت طيبا ووقعت فلم تكسر ولم تفسد".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: بیشک اللہ تعالیٰ برے قول و فعل اور بدکلامی و فحش گوئی سے نفرت کرتا ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! قیامت اس وقت قائم ہو گی جب امانتدار خیانت کرے گا، خائن کو امین سمجھا جائے گا اور بدگوئی فحش گوئی، قطع رحمی اور پڑوسیوں سے برا سلوک کرنے جیسی قبا حتیں منظر عام پر آ جائیں گی۔ بیشک مومن کی مثال سونے کے اس (خالص) ٹکڑے کی طرح ہے کہ مالک جسے (دھونکنی میں رکھ کر) پھونک مارتا ہے لیکن اس میں نہ تبدیلی آتی ہے اور نہ وہ کم ہوتا ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! مومن کی مثال شہد کی مکھی کی مانند ہے، جو پاکیزہ چیز کھاتی ہے، پاکیزہ رس خارج کرتی ہے اور جس (پھول یا پتی یا پتے) پر بیٹھتی ہے، وہ نہ ٹوٹتا ہے اور نہ خراب ہوتا ہے۔
1478. کھانے پینے کو زیادہ اہمیت نہ دی جائے
“ खाने-पीने को बहुत एहमियत न दें ”
حدیث نمبر: 2225
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن مطعم ابن آدم قد ضرب للدنيا مثلا، فانظر ما يخرج من ابن آدم وإن قزحه وملحه، قد علم إلى ما يصير".-" إن مطعم ابن آدم قد ضرب للدنيا مثلا، فانظر ما يخرج من ابن آدم وإن قزحه وملحه، قد علم إلى ما يصير".
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابن آدم کے کھانے نے دنیا کے لئے ایک مثال بیان کی ہے، آپ دیکھیں کہ (کھانا کھانے کے بعد) ابن آدم سے (پائخانے کی صورت میں اس سے) کیا نکلتا ہے، اگرچہ کھانا مسالے دار اور نمکین ہو، وہ جانتا ہے کہ (بالآخر) اس نے کیا ہو جانا ہے۔
1479. نوع بنوع کے کھانوں کو ترجیح دینا کیسا ہے؟
“ तरह तरह के खानों को पसन्द करना केसा है ”
حدیث نمبر: 2226
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن من شرار امتي الذين غذوا بالنعيم، الذين يطلبون الوان الطعام والوان الثياب، يتشدقون بالكلام".-" إن من شرار أمتي الذين غذوا بالنعيم، الذين يطلبون ألوان الطعام وألوان الثياب، يتشدقون بالكلام".
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے بدترین لوگ وہ ہیں جنہیں مختلف نعمتوں سے نوازا گیا، لیکن انہوں نے (آخرت کو بھلا کر) قسما قسم کے کھانوں اور رنگا رنگ کے کپڑوں پر بھر پور توجہ دینا اور فصیح و بلیغ گفتگو کرنے کے لیے باچھوں کو موڑنا شروع کر دیا۔
1480. خیر کا سبب بننے والے کے لیے سعادت اور شر کا سبب بننے والے کے لیے ہلاکت
“ उन लोगों के लिए ख़ुशी जो अच्छे का कारण बनते हैं और बुरे लोगों के लिए बरबादी ”
حدیث نمبر: 2227
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إن من الناس مفاتيح للخير مغاليق للشر وإن من الناس مفاتيح للشر مغاليق للخير، فطوبى لمن جعل الله مفاتيح الخير على يديه، وويل لمن جعل الله مفاتيح الشر على يديه".-" إن من الناس مفاتيح للخير مغاليق للشر وإن من الناس مفاتيح للشر مغاليق للخير، فطوبى لمن جعل الله مفاتيح الخير على يديه، وويل لمن جعل الله مفاتيح الشر على يديه".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک بعض لوگ ایسے ہیں جو نیکی کا سرچشمہ اور برائی کی راہ روکنے والے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو شر کا منبع اور نیکی کی راہ روکنے والے ہیں۔ اس آدمی کے لیے خوشخبری ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس کے ہاتھ پر خیر کی راہیں کھول دیں اور ہلاکت ہے اس آدمی کے لیے جس کے ہاتھ پر اللہ تعالیٰ نے شر کی راہیں کھول دیں۔
1481. آخرت کی خیر ہی خیر ہے
“ आख़िरत की भलाई ही ، भलाई है ”
حدیث نمبر: 2228
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إنما الخير خير الآخرة".-" إنما الخير خير الآخرة".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ خندق کی کھدائی کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کہتے تھے: ہم وہ ہیں جنہوں نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تاحیات جہاد کرنے پر بیعت کی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: اے اللہ! بھلائی تو آخرت کی ہی بھلائی ہے تو انصاریوں اور مہاجروں کو معاف کر دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو کی روٹی اور بدبو والا سالن لایا گیا، لیکن ان سب نے کھا لیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آخرت والی بہلائی ہی بہلائی ہے۔
1482. موت استراحت ہے، اگر بخشش ہو جائے تو
“ मौत आराम है यदि क्षमा मिल जाए तो ”
حدیث نمبر: 2229
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إنما يستريح من غفر له".-" إنما يستريح من غفر له".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (دنیا اور اہل دنیا سے) آرام تو وہ کرتا ہے جسے (موت کے بعد) بخش دیا جاتا ہے۔ یہ حدیث سیدہ عائشہ، سیدنا بلال حبشی رضی اللہ عنہما اور محمد بن عروہ سے مرسلاً روایت کی گئی ہے۔
1483. اگر ہمیں اتنا علم ہوتا، جتنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تھا تو . . .
“ यदि हमें इतना ज्ञान होता ، जितना आप ﷺ के पास था तो... ”
حدیث نمبر: 2230
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" إني ارى ما لا ترون واسمع ما لا تسمعون اطت السماء وحق لها ان تئط، ما فيها موضع قدر اربع اصابع إلا ملك واضع جبهته ساجدا لله، والله لو تعلمون ما اعلم لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا وما تلذذتم بالنساء على الفرش ولخرجتم إلى الصعدات تجارون".-" إني أرى ما لا ترون وأسمع ما لا تسمعون أطت السماء وحق لها أن تئط، ما فيها موضع قدر أربع أصابع إلا ملك واضع جبهته ساجدا لله، والله لو تعلمون ما أعلم لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا وما تلذذتم بالنساء على الفرش ولخرجتم إلى الصعدات تجأرون".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: «هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَذْكُورًا» یقیناً انسان پر ایک ایسا وقت بھی گزرا ہے کہ اس میں یہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا۔ ۵-الإنسان:۱) پھر فرمایا: بیشک جو میں دیکھتا ہوں وہ تم نہیں دیکھ سکتے اور جو میں سنتا ہوں وہ تم نہیں سن سکتے۔ (سنو) آسمان چرچراتے ہیں اور انہیں چرچرانا ہی زیب دیتا ہے، کیونکہ وہاں چار انگلیوں کے بقدر بھی جگہ خالی نہیں ہے۔ ہر جگہ فرشتے سجدہ ریز ہیں۔ اللہ کی قسم! اگر تمہیں اس کا علم ہو جائے جو میں جانتا ہوں تو تم ہنسنا کم کر دو، رونا زیادہ کر دو، بچھونوں پر اپنی بیویوں سے لذتیں اٹھانا ترک کر دو اور (اللہ کی طرف) گڑگڑاتے ہوئے گھاٹیوں کی طرف نکل جاؤ۔
1484. تقوی، جہاد، ذکر اور تلاوت قرآن کی نصیحت
“ तक़वा ، जिहाद ، अल्लाह की याद और क़ुरआन पढ़ने की नसीहत ”
حدیث نمبر: 2231
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اوصيك بتقوى الله، فإنه راس كل شيء وعليك بالجهاد، فإنه رهبانية الإسلام وعليك بذكر الله وتلاوة القرآن، فإنه روحك في السماء وذكرك في الارض".-" أوصيك بتقوى الله، فإنه رأس كل شيء وعليك بالجهاد، فإنه رهبانية الإسلام وعليك بذكر الله وتلاوة القرآن، فإنه روحك في السماء وذكرك في الأرض".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی میرے پاس آیا اور کہا کہ مجھے کوئی نصیحت کریں۔ میں نے کہا: میں نے تجھ سے قبل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی سوال کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواباً فرمایا تھا: میں تجھے اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں، کیونکہ یہ عمل ہر چیز کی بنیاد ہے اور جہاد کو لازم پکڑ کیونکہ وہ اسلام میں رہبانیت (کی صورت) ہے اور اللہ تعالیٰ کے ذکر اور تلاوت قرآن کا اہتمام کر کیونکہ وہ آسمان میں تیرے لیے باعث رحمت اور زمین میں باعث تذکرۂ خیر ہے۔
1485. عالم برزخ کے لیے تیاری کا حکم
“ मौत से पहले उसकी तैयारी का हुक्म ”
حدیث نمبر: 2232
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" اي إخواني! لمثل اليوم فاعدوا".-" أي إخواني! لمثل اليوم فأعدوا".
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے، اچانک آپ کی نگاہ لوگوں کے ایک گروہ پر پڑی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ لوگ کس چیز پر جمع ہیں؟ کہا گیا کہ قبر کھود رہے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھبرا گئے اور صحابہ سے سبقت لیتے ہوئے لپکے، قبر تک پہنچے اور گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔ میں آپ کے سامنے سے آیا تاکہ دیکھوں کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔ (میں نے دیکھا) کہ آپ رو رہے تھے (اور اتنے روئے کہ) زمین آپ کے آنسوؤں سے تر ہو گئی، پھر آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: میرے بھائیو! اس دن کے لیے تیاری کرو۔
1486. آدمی کا مال وہی ہے، جو وہ خرچ کر چکا
“ आदमी का धन वही है जो उसने ख़र्च किया है ”
حدیث نمبر: 2233
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" ايكم مال وارثه احب إليه من ماله؟ قالوا: يا رسول الله ما منا من احد إلا ماله احب إليه من مال وارثه، قال: اعلموا انه ليس منكم من احد إلا مال وارثه احب إليه من ماله، مالك ما قدمت ومال وارثك ما اخرت".-" أيكم مال وارثه أحب إليه من ماله؟ قالوا: يا رسول الله ما منا من أحد إلا ماله أحب إليه من مال وارثه، قال: اعلموا أنه ليس منكم من أحد إلا مال وارثه أحب إليه من ماله، مالك ما قدمت ومال وارثك ما أخرت".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کون ہے جسے اپنے مال کی بہ نسبت اپنے وارث کا مال زیادہ محبوب ہو؟ صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے ہر شخص کو اپنے وارث کی بہ نسبت اپنا مال سب سے زیادہ محبوب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جان لو! تم میں سے ہر ایک کو وارث کے مال کی بہ نسبت اپنا مال زیادہ محبوب ہے۔ (یاد رکھو کہ) تمہارا مال تو وہ ہے جو تم نے (صدقہ و خیرات کر کے) آگے بھیج دیا اور جو کچھ پیچھے چھوڑ جاؤ گے وہ تمہارے وارث کا مال ہو گا۔

Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.