🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. باب قول الله تعالى: {وبث فيها من كل دابة} :
باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ البقرہ میں) ارشاد ”اور ہم نے زمین پر ہر طرح کے جانور پھیلا دئیے“۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3299
اور عبدالرزاق نے بھی اس حدیث کو معمر سے روایت کیا، اس میں یوں ہے کہ مجھ کو ابولبابہ رضی اللہ عنہ نے دیکھا یا میرے چچا زید بن خطاب نے اور معمر کے ساتھ اس حدیث کو یونس اور ابن عیینہ اور اسحاق کلبی اور زبیدہ نے بھی زہری سے روایت کیا اور صالح اور سالم سے، انہوں نے ابن ابی حفصہ اور ابن مجمع نے بھی زہری سے انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اس میں یوں ہے کہ مجھ کو ابولبابہ اور زید بن خطاب (دونوں) نے دیکھا۔ [صحيح البخاري/كتاب بدء الخلق/حدیث: 3299]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥زيد بن الخطاب القرشي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥أبو لبابة الأنصاري، أبو لبابة
Newأبو لبابة الأنصاري ← زيد بن الخطاب القرشي
صحابي
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن عمر العدوي ← أبو لبابة الأنصاري
صحابي
👤←👥سالم بن عبد الله العدوي، أبو عبيد الله، أبو عبد الله، أبو عمر
Newسالم بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← سالم بن عبد الله العدوي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥إبراهيم بن إسماعيل الأنصاري، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن إسماعيل الأنصاري ← محمد بن شهاب الزهري
ضعيف الحديث
👤←👥محمد بن أبي حفصة البصري، أبو سلمة
Newمحمد بن أبي حفصة البصري ← إبراهيم بن إسماعيل الأنصاري
صدوق يخطئ
👤←👥صالح بن كيسان الدوسي، أبو محمد، أبو الحارث
Newصالح بن كيسان الدوسي ← محمد بن أبي حفصة البصري
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن الوليد الزبيدي، أبو الهذيل
Newمحمد بن الوليد الزبيدي ← صالح بن كيسان الدوسي
ثقة ثبت
👤←👥إسحاق بن يحيى العوصي، أبو محمد
Newإسحاق بن يحيى العوصي ← محمد بن الوليد الزبيدي
صدوق حسن الحديث
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← إسحاق بن يحيى العوصي
ثقة حافظ حجة
👤←👥يونس بن يزيد الأيلي، أبو يزيد، أبو بكر
Newيونس بن يزيد الأيلي ← سفيان بن عيينة الهلالي
ثقة
👤←👥زيد بن الخطاب القرشي، أبو عبد الرحمن
Newزيد بن الخطاب القرشي ← يونس بن يزيد الأيلي
صحابي
👤←👥أبو لبابة الأنصاري، أبو لبابة
Newأبو لبابة الأنصاري ← زيد بن الخطاب القرشي
صحابي
👤←👥معمر بن أبي عمرو الأزدي، أبو عروة
Newمعمر بن أبي عمرو الأزدي ← أبو لبابة الأنصاري
ثقة ثبت فاضل
👤←👥عبد الرزاق بن همام الحميري، أبو بكر
Newعبد الرزاق بن همام الحميري ← معمر بن أبي عمرو الأزدي
ثقة حافظ
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3299 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3299
حدیث حاشیہ:
عبدالرزاق کی روایت کو امام مسلم اور امام احمد اورطبرانی نے، اور یونس کی روایت کو مسلم نے اور ابن عیینہ کی روایت کو امام احمد نے وصل کیا، اسحاق کی روایت ان کے نسخہ میں موصول ہے، صالح کی روایت کو امام مسلم نے وصل کیا ہے۔
ابن ابی حفصہ کی روایت ان کے نسخہ میں موصول ہے، ابن مجمع کی روایت کو بغوی اور ابن السکن نے وصل کیا ہے۔
گھریلو سانپوں کے بارے میں مسلم کی روایت ہے کہ آپ نے ان کے لیے یہ ارشاد فرمایا کہ تین دن تک ان کو ڈراؤ کہ ہمارے گھر سے چلے جاؤ، اگر پھر بھی وہ نہ نکلیں تو ان کو مارڈالو، سانپوں میں کالاناگ سب سے بدتر ہے۔
اس کے زہر سے آدمی دم بھر میں مرجاتا ہے۔
کہتے ہیں سانپ کی عمر ہزار سال ہوتی ہے۔
ہر سال میں ایک دفعہ کینچلی بدلتاہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3299]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3299
حدیث حاشیہ:

ذو طفيتين سے مراد وه سانپ ہے جس کے سرپردہ دونقطے سیاہ اور سفید ہوں یا اس کی پشت پردوخطوط ہوں۔
اور ابتسر وہ سانپ جس کی دم چھوٹی گویا کٹی ہوتی ہے۔
یہ دونوں شرارتی سانپ ہیں۔
ان کی آنکھوں میں اس قدر تیز زہر ہوتا ہے کہ حاملہ عورت سے ان کی نگاہیں دوچار ہوتے ہی اس کا حمل گرجاتاہے۔
اور جب ان کی آنکھیں کسی انسان کی آنکھوں سے مل جائیں تو انسان اندھا ہوجاتا ہے۔

(ذَوَاتِ الْبُيُوتِ)
وہ سفید سانپ ہیں جو گھروں میں رہتے ہیں۔
وہ کسی کوتکلیف نہیں پہنچاتے۔
انھیں "عوامر" بھی کہا جاتا ہے۔

سانپوں میں ایک کالاناگ ہوتا ہے۔
اس کے کانٹے سے انسان دم بھر میں مرجاتا ہے۔
گھر میں رہنے والے سانپوں کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تین دن تک انھیں خبردار کرو، یعنی ان سے کہو کہ گھر سے چلے جاؤ۔
اس مدت کے بعد اگر وہ ظاہر ہوں تو انھیں قتل کردو کیونکہ وہ شیطان ہیں۔
(صحیح مسلم، السلام، حدیث: 5839(2236)
جنگلات کے سانپوں کو خبردار کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
پانچ خبیث جانور ہیں انھیں حل وحرم میں جہاں پاؤ قتل کردو۔
ان میں سانپ بھی ہے۔
(صحیح مسلم، الحج، حدیث: 2861(1198)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3299]

Sahih Bukhari Hadith 3299 in Urdu