🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. باب في صفة النبي صلى الله عليه وسلم وانه كان احسن الناس وجها:
باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت کا بیان، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ انور سب سے زیادہ حسین ہے۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2337 ترقیم شاملہ: -- 6066
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُوسُفَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، يَقُولُ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَحْسَنَ النَّاسِ وَجْهًا، وَأَحْسَنَهُ خَلْقًا، لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الذَّاهِبِ، وَلَا بِالْقَصِيرِ ".
یوسف نے ابواسحاق سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک سب لوگوں سے زیادہ حسین تھا اور (باقی تمام اعضاء کی) ساخت میں سب سے زیادہ حسین تھے، آپ کا قد نہ بہت زیادہ لمبا تھا نہ بہت چھوٹا۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6066]
حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا چہرہ مہرہ سب انسانوں سےحسین تھا اور آپ کا خُلُق [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6066]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2337
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥البراء بن عازب الأنصاري، أبو عمارة، أبو الطفيل، أبو عمروصحابي
👤←👥أبو إسحاق السبيعي، أبو إسحاق
Newأبو إسحاق السبيعي ← البراء بن عازب الأنصاري
ثقة مكثر
👤←👥يوسف بن إسحاق السبيعي
Newيوسف بن إسحاق السبيعي ← أبو إسحاق السبيعي
ثقة
👤←👥إبراهيم بن يوسف السبيعي
Newإبراهيم بن يوسف السبيعي ← يوسف بن إسحاق السبيعي
ثقة
👤←👥إسحاق بن منصور السلولي، أبو عبد الرحمن
Newإسحاق بن منصور السلولي ← إبراهيم بن يوسف السبيعي
ثقة
👤←👥محمد بن العلاء الهمداني، أبو كريب
Newمحمد بن العلاء الهمداني ← إسحاق بن منصور السلولي
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
3549
أحسن الناس وجها أحسنه خلقا ليس بالطويل البائن ولا بالقصير
صحيح مسلم
6066
أحسن الناس وجها أحسنه خلقا ليس بالطويل الذاهب ولا بالقصير
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6066 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6066
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
خُلق:
کردار،
اخلاق۔
(2)
خَلق:
بناوٹ
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6066]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3549
3549. حضرت ابو اسحاق سبیعی بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ خوب رو اور جسمانی اعتبار سے نہایت متناسب الاعضاء تھے۔ آپ نہ تو بہت دراز قامت اور نہ پست قد ہی تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3549]
حدیث حاشیہ:

اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن وجمال کی ایک جھلک بیان ہوئی ہے کہ آپ خوبصورت اور خوب سیرت تھے۔
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوسرخ جوڑا پہنے رات کی چاندنی میں دیکھ رہا تھا۔
کبھی چاند کو دیکھتا اور کبھی آپ کے رخ انور پر نظر کرتا۔
بالآخر اس فیصلے پر پہنچا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاند سے کہیں زیادہ حسین ہیں۔
(المستدرك للحاکم: 186/4)
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کسی نے دریافت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک تلوار کی طرح چمک دار اورلمبا تھا؟ انھوں نے فرمایا:
نہیں بلکہ سورج اور چاند کی طرح روشن اور گول تھا۔
(مسند أحمد: 104/5)
حضرت ام معبد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کے حسن وجمال کا نقشہ،ان الفاظ میں کھینچا ہے:
میں نے ایک ایساآدمی دیکھا جو رنگت کی چمک ودمک اورچہرے کی تابانی لیے ہوئے تھا۔
دورسے دیکھنے میں سب سے خوبصورت اور وجیہ اورقریب سے دیکھنے سے انتہائی جاذب نظر اور پُرجمال۔

حضرت ابوطفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گورے رنگ،پُرملامت چہرے،موزوں ڈیل ڈول اور میانہ قد وقامت کے حامل تھے(صحیح مسلم، الفضائل، حدیث: 6071(2340)
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتےہیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب خوش ہوتے تو آپ کا رخ زیبا(چہرہ مبارک)
ایسے دمک اُٹھتا گویا چاند کا ایک ٹکڑا ہے۔
(صحیح البخاري، المناقب، حدیث: 3556)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3549]