🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. باب مناقب عثمان بن عفان أبى عمرو القرشي رضي الله عنه:
باب: ابوعمرو عثمان بن عفان القرشی (اموی) رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3697
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، أَنَّ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُمْ، قَالَ: صَعِدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُحُدًا وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ , وَعُمَرُ , وَعُثْمَانُ فَرَجَفَ، وَقَالَ:" اسْكُنْ أُحُدُ أَظُنُّهُ ضَرَبَهُ بِرِجْلِهِ فَلَيْسَ عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے سعید نے، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب احد پہاڑ پر چڑھے اور آپ کے ساتھ ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم بھی تھے تو پہاڑ کانپنے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا احد ٹھہر جا۔ میرا خیال ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے پاؤں سے مارا بھی تھا کہ تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید ہی تو ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3697]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب
Newقتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة ثبت مشهور بالتدليس
👤←👥سعيد بن أبي عروبة العدوي، أبو النضر
Newسعيد بن أبي عروبة العدوي ← قتادة بن دعامة السدوسي
ثقة حافظ
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← سعيد بن أبي عروبة العدوي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥مسدد بن مسرهد الأسدي، أبو الحسن
Newمسدد بن مسرهد الأسدي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
3675
اثبت أحد فإنما عليك نبي وصديق وشهيدان
صحيح البخاري
3697
اسكن أحد أظنه ضربه برجله فليس عليك إلا نبي وصديق وشهيدان
صحيح البخاري
3686
اثبت أحد فما عليك إلا نبي أو صديق أو شهيدان
جامع الترمذي
3697
اثبت أحد فإنما عليك نبي وصديق وشهيدان
سنن أبي داود
4651
اثبت أحد نبي وصديق وشهيدان
المعجم الصغير للطبراني
831
عشرة من قريش فى الجنة : أبو بكر فى الجنة ، وعمر فى الجنة ، وعثمان فى الجنة ، وعلي فى الجنة ، وطلحة فى الجنة ، والزبير فى الجنة ، وسعد فى الجنة ، وسعيد بن زيد فى الجنة ، وعبد الرحمن بن عوف فى الجنة ، وأبو عبيدة بن الجراح فى الجنة ، رضي الله عنهم أجمعين
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3697 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3697
حدیث حاشیہ:

صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین حضرات شیخین حضرت ابو بکر ؓ و حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عثمان ؓ کو دوسرے صحابہ پر فضیلت دینے کے بعد باقی صحابہ میں سے کسی کو ایک دوسرے پر فضیلت نہیں دیتے تھے۔
جب فضیلت دینے میں اجتہاد کرتے تو انھی تینوں حضرات کے فضائل نمایاں ہوتے۔

غالباً اس سے مراد وہ بزرگ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین ہیں جن سے اہم امور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مشورہ لیتے تھے اس وقت حضرت علی ؓ کی عمر کم تھی ابھی مقام شیخو خت کو نہ پہنچے تھے اس سے حضرت علی ؓ کی تحقیر یا حضرت عثمان ؓ کے بعد فضیلت میں تاخیر قطعاً مراد نہیں بلکہ اہل سنت کا یہ عقیدہ ہے کہ خلفائے ثلاثہ کے بعد حضرت علی ؓ افضل ہیں پھر باقی چھ مبشرہ بعد ازاں شرکائے بدر و اُحد ان کے بعد بیعت رضوان کرنے والے اس حدیث میں مذکورہ تاویل بہت ضروری ہے۔
واللہ أعلم۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3697]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3697
عثمان بن عفان رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احد پہاڑ پر چڑھے اور ابوبکر، عمر اور عثمان رضی الله عنہم بھی تو وہ ان کے ساتھ ہل اٹھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھہرا رہ اے احد! تیرے اوپر ایک نبی ایک صدیق اور دو شہید ہیں ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3697]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
دو شہید سے مراد: عمروعثمان رضی اللہ عنہما ہیں جن دونوں کی شہادت کی گواہی بزبان رسالت مآب ہو ان کی مقبول بارگاہ الٰہی ہو نے کا منکر اپنے ایمان کی خیر منائے۔
وہ مومن کہاں مسلمان بھی نہ رہا۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3697]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3686
3686. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ اُحد پہاڑ پر چڑھے۔ آپ کے ہمراہ حضرت ابو بکر ؓ، حضرت عمر ؓ اور حضرت عثمان ؓ بھی تھے۔ پہاڑلرزنے اور کانپنے لگا تو آپ نے اپنا پاؤں مار کر اسے فرمایا: اے اُحد!ٹھہر جا کیونکہ تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید ہی تو ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3686]
حدیث حاشیہ:
خلفاء کی فضیلت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور پیشگی فرمایا:
شہیدوں سے حضرت عمر اور حضرت عثمان ؓمراد ہیں۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3686]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3675
3675. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ احد پہاڑ پر چڑھے۔ آپ کے ساتھ حضرت ابو بکر ؓ، حضرت عمر ؓ اور حضرت عثمان ؓ تھے۔ اتنے میں پہاڑ لرز نے اور کانپنے لگا تو آپ نے فرمایا: اے اُحد!ٹھہر جا کیونکہ تجھ پر اس وقت ایک نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ایک صدیق اور دو شہید ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3675]
حدیث حاشیہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ معجزانہ پیش گوئی تھی جو اپنے وقت پر پوری ہوئی اور حضرت عمر اور حضرت عثمان ؓ ہر دونے جام شہادت نوش فرمایا۔
مقصود اس سے حضرت ابوبکر ؓ کی فضیلت بیان کرنا ہے، احد پہاڑ کا کانپ اٹھنا برحق ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک معجزہ کے طورپر ظہور میں آیا۔
اس سے یہ بھی ظاہر ہے کہ قدرت کی ہرہر مخلوق اپنی حد کے اندر شعور زندگی رکھتی ہے، سچ ہے:
( ﴿وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ﴾ (بني إسرائیل: 44: 17)
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3675]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3675
3675. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ احد پہاڑ پر چڑھے۔ آپ کے ساتھ حضرت ابو بکر ؓ، حضرت عمر ؓ اور حضرت عثمان ؓ تھے۔ اتنے میں پہاڑ لرز نے اور کانپنے لگا تو آپ نے فرمایا: اے اُحد!ٹھہر جا کیونکہ تجھ پر اس وقت ایک نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ایک صدیق اور دو شہید ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3675]
حدیث حاشیہ:

ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد پہاڑ پر اپنا پاؤں مارا اور مذکورہ بالا ارشاد فرمایا۔
(صحیح البخاري، فضائل أصحاب النبي صلی اللہ علیه وسلم، حدیث: 3686)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ایک معجزہ اور پیش گوئی تھی جو اپنے وقت پر حرف بحرف پوری ہوئی،چنانچہ حضرت عمر ؓ اور حضرت عثمان ؓ ہردو نے جام شہادت نوش کیا اور حضرت ابوبکر ؓ کو مقام صدیقیت نصیب ہوا۔

اس حدیث سے حضرت ابوبکر کی فضیلت بیان کرنا مقصود ہے،نیز اُحد پہاڑ کا کانپ اٹھنا بھی بھی برحق ہے جورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک معجزے کے طورپر ظہور میں آیا۔

اس سے یہ بھی ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ تمام چیزیں اپنی اپنی حدود میں شعورزندگی سے بہرہ ور ہیں جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
ہرچیز اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتی ہے لیکن تم اس کی تسبیح نہیں سمجھتے۔
(بني إسرائیل: 44: 17)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3675]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3686
3686. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ اُحد پہاڑ پر چڑھے۔ آپ کے ہمراہ حضرت ابو بکر ؓ، حضرت عمر ؓ اور حضرت عثمان ؓ بھی تھے۔ پہاڑلرزنے اور کانپنے لگا تو آپ نے اپنا پاؤں مار کر اسے فرمایا: اے اُحد!ٹھہر جا کیونکہ تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید ہی تو ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3686]
حدیث حاشیہ:
علمائے سلوک نے لکھاہے:
جب اُحد پہاڑ لرزنے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ وضاحت کرناضروری خیال کیا کہ پہاڑ کا یہ لرزہ ایسا نہیں جیساکہ کوہ طور قوم موسیٰ کے ساتھ حرکت میں آیاتھا جب انھوں نے اللہ کے کلمات میں تحریف کا ارتکاب کیا تھا۔
اس وقت وہ پہاڑ شدت غضب کی وجہ سے لرزہ تھا جبکہ احد کا لرزہ خوشی اور سرور کی وجہ سے ہے کہ اس پر وہ ہستیاں ہیں جنھیں اللہ پسند کرتا ہے،گویا اُحد پہاڑ خوشی سے جھوم رہا تھا اور زبانِ حال سے یہ کہہ رہا تھا:
پہاڑو! تم پر پتھر ہیں،مجھ پر پیغمبر ہے۔
تم پر درخت ہیں،مجھ پر آمنہ کے جگر کا لخت ہیں۔
تم پر مکان ہیں اور مجھ نبی آخر الزمان ہیں،اس لیے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ٹھہر جانے کا حکم دیا تو وہ ٹھہر گیا۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3686]

Sahih Bukhari Hadith 3697 in Urdu