🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. باب:
باب:۔۔۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4004
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: أَنْفَذَهُ لَنَا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ، سَمِعَهُ مِنَ ابْنِ مَعْقِلٍ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَبَّرَ عَلَى سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، فَقَالَ" إِنَّهُ شَهِدَ بَدْرًا".
مجھ سے محمد بن عباد نے بیان کیا، کہا ہم کو سفیان بن عیینہ نے خبر دی، کہا کہ یہ روایت ہمیں عبدالرحمٰن بن عبداللہ اصبہانی نے لکھ کر بھیجی، انہوں نے عبداللہ بن معقل سے سنا کہ علی رضی اللہ عنہ نے سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کے جنازے پر تکبیریں کہیں اور کہا کہ وہ بدر کی لڑائی میں شریک تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4004]
حضرت عبداللہ بن معقل مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کے جنازے پر تکبیریں کہیں اور فرمایا: وہ جنگ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4004]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسينصحابي
👤←👥عبد الله بن المغفل المزني، أبو الوليد، أبو زياد
Newعبد الله بن المغفل المزني ← علي بن أبي طالب الهاشمي
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن الأصبهاني الجهني
Newعبد الرحمن بن الأصبهاني الجهني ← عبد الله بن المغفل المزني
ثقة
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← عبد الرحمن بن الأصبهاني الجهني
ثقة حافظ حجة
👤←👥محمد بن عباد المكي، أبو عبد الله
Newمحمد بن عباد المكي ← سفيان بن عيينة الهلالي
صدوق حسن الحديث
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
4004
ان عليا رضي الله عنه كبر على سهل بن حنيف، فقال" إنه شهد بدرا"
بلوغ المرام
454
وعن علي رضي الله عنه انه كبر على سهل بن حنيف ستا وقال: إنه بدري
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4004 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4004
حدیث حاشیہ:
تکبیریں تو سب ہی جنازوں پر کہی جاتی ہیں مگر حضرت علی ؓ نے ان کے جنازے پر زیادہ تکبیریں کہیں یعنی پانچ یا چھ جیسا کہ دوسری روایتوں میں ہے۔
گویا حضرت علیؓ نے زیادہ تکبیریں کہنے کی وجہ بیان کی کہ وہ بدری تھے۔
ان کو خاص درجہ حاصل تھا۔
اگرچہ جنازے پر5,6,7 تک تکبیریں کہی جاتی ہیں مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری عمل چار تکبیروں کا ہے اس لیے اب ان ہی پر اجماع امت ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4004]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4004
حدیث حاشیہ:

تکبیرات تو تمام جنازوں میں کہی جاتی ہیں مگر حضرت علی ؓ نے ان کے جنازے میں زیادہ تکبیریں کہیں اور زیادہ تکبیریں کہنے کی وجہ یہ بیان کی کہ انھوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی تھی اور انھیں اس وجہ سے خاص درجہ حاصل تھا۔

اگرچہ نماز جنازہ میں پانچ چھ اور سات تکبیرات کہنے کا ذکر روایات میں آیا ہے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری عمل جنازے پر چار تکبیرات کہنے کا ہے اور اسی پر اجماع امت ہے۔

اس حدیث میں حضرت سہل بن حنیف ؓ کی غزوہ بدر میں شرکت کا بیان ہے، اس لیے امام بخاری ؒ نے اسے بیان کیا ہے۔
(فتح الباري: 394/7)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4004]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 454
بزرگی اور شرف کا لحاظ رکھتے ہوئے چار سے زائد تکبریں
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ میں چھ تکبیریں کہیں اور فرمایا کہ وہ بدری تھے۔ [بلوغ المرام /كتاب الجنائز/حدیث: 454]
لغوی تشریح:
«بَدَرِيّ» بدری سے مراد یہ ہے کہ وہ غزوہ بدر میں شریک تھے۔ بدری ہونے کا شرف و بزرگی ایسی چیز ہے جس کی وجہ سے چھ تکبیریں کہیں کہ اس طرح ان کے لیے زیادہ دعا کی جا سکے۔

فائدہ:
اس سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ کسی کی بزرگی اور شرف کا لحاظ رکھتے ہوئے چار سے زائد تکبریں کہی جا سکتی ہیں۔ مزید تفصیل پچھلی حدیث (بلوغ المرام حدیث 252) میں کی گئی ہے۔

وضاحت:
[حضرت سہل رضی اللہ عنہ بن حنیف ] حنیف تصغیر ہے۔ انصاری، اوسی اور مدنی ہیں۔ غزوہ بدر اور باقی غزوات و مشاہد میں حاضر تھے۔ غزوہ احد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ثابت قدم رہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے انہیں بصرہ پر عامل مقرر کیا اور صفین میں بھی ان کے ساتھ تھے۔ ہجرت مدینہ کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ان کے مابین مواخات ہوئی۔ 38 ہجری میں وفات ہوئی۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 454]

Sahih Bukhari Hadith 4004 in Urdu