صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. باب وفاة النبى صلى الله عليه وسلم:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4466
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ , حَدَّثَنَا اللَّيْثُ , عَنْ عُقَيْلٍ , عَنْ ابْنِ شِهَابٍ , عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ , عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا:" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُوُفِّيَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ"، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: وَأَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، مِثْلَهُ.
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے عقیل نے، ان سے ابن شہاب نے، ان سے عروہ بن زبیر نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ کی عمر تریسٹھ سال کی تھی۔ ابن شہاب نے کہا کہ مجھے سعید بن مسیب نے بھی اسی طرح خبر دی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4466]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تریسٹھ (63) برس کی عمر میں انتقال فرمایا۔“ ابن شہاب نے کہا: ”مجھے سعید بن مسیب نے اسی طرح کی روایت بیان کی۔“ [صحيح البخاري/كتاب المغازي/حدیث: 4466]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد | أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد الله عائشة بنت أبي بكر الصديق ← محمد بن شهاب الزهري | صحابي | |
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق | ثقة فقيه مشهور | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← عروة بن الزبير الأسدي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥عقيل بن خالد الأيلي، أبو خالد عقيل بن خالد الأيلي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة ثبت | |
👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث الليث بن سعد الفهمي ← عقيل بن خالد الأيلي | ثقة ثبت فقيه إمام مشهور | |
👤←👥عبد الله بن يوسف الكلاعي، أبو محمد عبد الله بن يوسف الكلاعي ← الليث بن سعد الفهمي | ثقة متقن من أثبت الناس في الموطأ |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
4466
| توفي وهو ابن ثلاث وستين |
صحيح البخاري |
3536
| توفي وهو ابن ثلاث وستين |
صحيح مسلم |
6092
| توفي وهو ابن ثلاث وستين سنة |
جامع الترمذي |
3654
| مات وهو ابن ثلاث وستين |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4466 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4466
حدیث حاشیہ:
13ربیع الاول 11ھ یوم دوشنبہ وقت چاشت تھا کہ جسم اطہر سے روح انور نے پرواز کیا، اس وقت عمر مبارک 63 سال قمری پر چار دن تھی۔
انا للہ وإنا إليه راجعون، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
13ربیع الاول 11ھ یوم دوشنبہ وقت چاشت تھا کہ جسم اطہر سے روح انور نے پرواز کیا، اس وقت عمر مبارک 63 سال قمری پر چار دن تھی۔
انا للہ وإنا إليه راجعون، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4466]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3536
3536. حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو اس وقت آپ کی عمر تریسٹھ برس تھی۔ (راوی حدیث) ابن شہاب نے کہا: مجھ سے سعید بن مسیب نے اسی طرح بیان کیا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3536]
حدیث حاشیہ:
اس عنوان کی یہاں کوئی ضرورت نہ تھی بلکہ اس مقام کتاب المغازی کے آخر میں ہے جیسا کہ امام بخاری ؒ نے مستقل ایک عنوان: 86 اس کے متعلق قائم کیا ہے۔
یہاں آپ کے اسمائے گرامی اور آپ کی صفات بیان کرنا مقصود تھا اور اہل کتاب کے ہاں آپ کی جملہ صفات میں سے یہ بھی مشہور تھا کہ آخر الزمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمرتریسٹھ برس ہوگی۔
اسی مناسبت سے امام بخاری ؒ نے اس عنوان اور اس کے تحت مذکورہ حدیث کو ذکر کیا ہے۔
وفات سے متعلقہ دیگر مباحث ہم آئندہ بیان کریں گے۔
بإذن اللہ تعالیٰ۔
اس عنوان کی یہاں کوئی ضرورت نہ تھی بلکہ اس مقام کتاب المغازی کے آخر میں ہے جیسا کہ امام بخاری ؒ نے مستقل ایک عنوان: 86 اس کے متعلق قائم کیا ہے۔
یہاں آپ کے اسمائے گرامی اور آپ کی صفات بیان کرنا مقصود تھا اور اہل کتاب کے ہاں آپ کی جملہ صفات میں سے یہ بھی مشہور تھا کہ آخر الزمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمرتریسٹھ برس ہوگی۔
اسی مناسبت سے امام بخاری ؒ نے اس عنوان اور اس کے تحت مذکورہ حدیث کو ذکر کیا ہے۔
وفات سے متعلقہ دیگر مباحث ہم آئندہ بیان کریں گے۔
بإذن اللہ تعالیٰ۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3536]
Sahih Bukhari Hadith 4466 in Urdu
محمد بن شهاب الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي