صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب قول النبى صلى الله عليه وسلم: بعثت أنا والساعة كهاتين :
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد کہ میں اور قیامت دونوں ایسے نزدیک ہیں جیسے یہ (کلمہ اور بیچ کی انگلیاں) نزدیک ہیں۔
حدیث نمبر: 6504
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ الجُعْفِيُّ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةَ كَهَاتَيْنِ".
مجھ سے عبداللہ بن محمد جعفی نے بیان کیا، کہا ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ اور ابوالتیاح نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میں اور قیامت ان دونوں (انگلیوں) کی طرح (نزدیک نزدیک) بھیجے گئے ہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6504]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضر | صحابي | |
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري | ثقة ثبت مشهور بالتدليس | |
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام شعبة بن الحجاج العتكي ← قتادة بن دعامة السدوسي | ثقة حافظ متقن عابد | |
👤←👥وهب بن جرير الأزدي، أبو العباس، أبو الحسن وهب بن جرير الأزدي ← شعبة بن الحجاج العتكي | ثقة | |
👤←👥عبد الله بن محمد الجعفي، أبو جعفر عبد الله بن محمد الجعفي ← وهب بن جرير الأزدي | ثقة حافظ |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6504
| بعثت أنا والساعة كهاتين |
صحيح مسلم |
7408
| بعثت أنا والساعة كهاتين قال وضم السبابة والوسطى |
صحيح مسلم |
7408
| بعثت أنا والساعة هكذا |
صحيح مسلم |
7405
| بعثت أنا والساعة كهاتين |
جامع الترمذي |
2214
| بعثت أنا والساعة كهاتين |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6504 کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل،صحیح بخاری 6504
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کا بیان ایک حدیث سے
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «بعثت أنا والساعة كهاتين» میں اور قیامت ان دونوں (انگلیوں) کی طرح (نزدیک نزدیک) بھیجے گئے ہیں۔ [صحيح بخاري: 6504، صحيح مسلم: 2951، دارالسلام: 7404]
دو انگلیوں سے مراد سبابہ اور درمیانی انگلی ہیں۔ دیکھئے: [صحيح مسلم: 7405]
اس حدیث کی تشریح میں حافظ ابن حبان نے فرمایا:
«أراد به أني بعثت والساعة كالسبابة والوسطي من غير أن يكون بيننانبي آخر، لأني آخر الأنبياء و علٰي أمتي تقوم الساعة .»
اس حدیث سے آپ کی مراد یہ ہے کہ میں اور قیامت اس طرح مبعوث کئے گئے ہیں جس طرح سبابہ (شہادت والی انگلی) اور درمیانی انگلی ہیں، ہمارے درمیان دوسرا کوئی نبی نہیں، کیونکہ میں آخری نبی ہوں اور میری اُمت پر ہی قیامت قائم ہو گی۔ [صحيح ابن حبان، الاحسان 15/ 13 ح 6640، پر ان انسخه: 6606]
. . . اصل مضمون کے لئے دیکھئے . . .
ماہنامہ الحدیث شمارہ 100 صفحہ 22 تا 47

[ماہنامہ الحدیث حضرو، حدیث/صفحہ نمبر: 999]
قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري