🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. باب ميراث الأخوات مع البنات عصبة:
باب: بیٹیوں کی موجودگی میں بہنیں عصبہ ہو جاتی ہیں۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6741
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، قَالَ:" قَضَى فِينَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: النِّصْفُ لِلْابْنَةِ وَالنِّصْفُ لِلْأُخْتِ". ثُمَّ قَالَ سُلَيْمَانُ: قَضَى فِينَا وَلَمْ يَذْكُرْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے بشر بن خالد نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، ان سے شعبہ بن حجاج نے، ان سے سلیمان اعمش نے، ان سے ابراہیم نخعی نے اور ان سے اسود بن یزید نے بیان کیا کہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہمارے درمیان یہ فیصلہ کیا تھا کہ آدھا بیٹی کو ملے گا اور آدھا بہن کو۔ پھر سلیمان نے جو اس حدیث کو روایت کیا تو اتنا ہی کہا کہ معاذ نے ہم کنبہ والوں کو یہ حکم دیا تھا یہ نہیں کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں۔ [صحيح البخاري/كتاب الفرائض/حدیث: 6741]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥معاذ بن جبل الأنصاري، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥الأسود بن يزيد النخعي، أبو عبد الرحمن، أبو عمرو
Newالأسود بن يزيد النخعي ← معاذ بن جبل الأنصاري
مخضرم
👤←👥إبراهيم النخعي، أبو عمران
Newإبراهيم النخعي ← الأسود بن يزيد النخعي
ثقة
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد
Newسليمان بن مهران الأعمش ← إبراهيم النخعي
ثقة حافظ
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← سليمان بن مهران الأعمش
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥محمد بن جعفر الهذلي، أبو عبد الله، أبو بكر
Newمحمد بن جعفر الهذلي ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة
👤←👥بشر بن خالد العسكري، أبو محمد
Newبشر بن خالد العسكري ← محمد بن جعفر الهذلي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
6741
قضى فينا معاذ بن جبل على عهد رسول الله النصف للابنة والنصف للأخت
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6741 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6741
حدیث حاشیہ:
(1)
علمائے امت کا اس امر پر اتفاق ہے کہ بہنیں، بیٹیوں کے ہمراہ عصبہ ہوتی ہیں، یعنی بیٹیوں کا حصہ دینے کے بعد جو باقی بچے وہ بہنوں کو ملے گا۔
اس کی متعدد صورتیں ہوسکتی ہیں، مثلاً:
٭ اگر میت کی ایک بیٹی اور ایک بہن ہو تو نصف دینے کے بعد باقی نصف کی حق دار بہن ہے۔
٭اگر میت کی ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک بہن ہے تو بیٹی کو نصف، پوتی کو 1/6، جب دو تہائی پوری ہوگئیں تو باقی ایک تہائی کی وارث بہنیں ہوں گی۔
٭اگر دو بیٹیاں اور ایک بہن ہو تو بیٹیوں کو دو تہائی دیں گے اور باقی ایک تہائی بہن کو دیا جائے گا۔
(2)
اس اجماعی موقف سے صرف حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اختلاف کیا ہے۔
ان کے نزدیک بیٹی کی موجودگی میں بہن وارث نہیں ہوگی بلکہ اگر کوئی دوسرا عصبہ موجود ہے تو بیٹی سے بچا ہوا ترکہ اسے ملے گا بصورت دیگر وہ بیٹی کو بطور رد دے دیا جائے گا۔
بہرحال دلائل کا تقاضا ہے کہ بہنوں کو بیٹیوں کے ہمراہ عصبہ قرار دیا جائے جیسا کہ آئندہ حدیث سے معلوم ہوگا
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6741]