🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب الضرب بالجريد والنعال:
باب: (شراب میں) چھڑی اور جوتے سے مارنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6779
حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْجُعَيْدِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ، عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ:" كُنَّا نُؤْتَى بِالشَّارِبِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِمْرَةِ أَبِي بَكْرٍ، وَصَدْرًا مِنْ خِلَافَةِ عُمَرَ، فَنَقُومُ إِلَيْهِ بِأَيْدِينَا، وَنِعَالِنَا، وَأَرْدِيَتِنَا حَتَّى كَانَ آخِرُ إِمْرَةِ عُمَرَ، فَجَلَدَ أَرْبَعِينَ حَتَّى إِذَا عَتَوْا وَفَسَقُوا جَلَدَ ثَمَانِينَ".
ہم سے مکی بن ابراہیم نے بیان کیا، ان سے جعید نے، ان سے یزید بن خصیفہ نے، ان سے سائب بن یزید نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ اور پھر عمر رضی اللہ عنہ کے ابتدائی دور خلافت میں شراب پینے والا ہمارے پاس لایا جاتا تو ہم اپنے ہاتھ، جوتے اور چادریں لے کر کھڑے ہو جاتے (اور اسے مارتے) آخر عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے آخری دور خلافت میں شراب پینے والوں کو چالیس کوڑے مارے اور جب ان لوگوں نے مزید سرکشی کی اور فسق و فجور کیا تو (80) اسی کوڑے مارے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحدود/حدیث: 6779]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥السائب بن يزيد الكندي، أبو يزيدصحابي صغير
👤←👥يزيد بن خصيفة الكندي
Newيزيد بن خصيفة الكندي ← السائب بن يزيد الكندي
ثقة
👤←👥الجعد بن أوس المدني، أبو يزيد، أبو زيد
Newالجعد بن أوس المدني ← يزيد بن خصيفة الكندي
ثقة
👤←👥مكي بن إبراهيم الحنظلي، أبو السكن
Newمكي بن إبراهيم الحنظلي ← الجعد بن أوس المدني
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
6779
نؤتى بالشارب على عهد رسول الله وإمرة أبي بكر وصدرا من خلافة عمر فنقوم إليه بأيدينا ونعالنا وأرديتنا حتى كان آخر إمرة عمر فجلد أربعين حتى إذا عتوا وفسقوا جلد ثمانين
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6779 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6779
حدیث حاشیہ:
پس شرابی کی آخری سزا اسی کوڑے مارنا ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6779]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6779
حدیث حاشیہ:
(1)
حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں چھ سال عمر تھی۔
ممکن ہےکہ انھوں نے اپنے والد، چچا اور دیگر بزرگوں کے ہمراہ شرابی کو مارتے وقت شرکت کی ہو، لہٰذا ان کا اسے مارنے کے فعل کو اپنی طرف منسوب کرنا حقیقت پر مبنی ہوگا۔
(2)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ شرابی کو حد لگانے کے متعلق علمائے امت کی چھ آراء ہیں:
راجح رائے یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق کوئی حد مقرر نہیں کہ بلکہ شرابی کے حسب حال صرف زدوکوب کیا جاتا تھا اور اسے شرمسار کیا جاتا، نیز عار دلانے پر اکتفا کیا جاتا تھا۔
اگر اس سلسلے میں کوئی حد مقرر کی ہوتی تو اسے وضاحت سے بیان کیا جاتا۔
جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور حکومت میں یہ وبا زیادہ ہوئی تو انھوں نے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے مشورہ کیا اور چالیس (40)
، پھر اسی (80)
کوڑے مقرر کیے، جن لوگوں سے مشورہ لیا گیا انھوں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی ارشاد یا عمل پیش نہیں کیا بلکہ عقل و رائے سے کام لے کر انھیں مشورہ دیا۔
(3)
امام بخاری رحمہ اللہ کا بھی یہی رجحان معلوم ہوتا ہے کیونکہ انھوں نے کوڑوں کی تعداد کے متعلق کوئی عنوان قائم نہیں کیا اور نہ تعداد ہی کے تعین میں کوئی مرفوع حدیث ذکر کی ہے، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ امر پر اکتفا کیا جائے۔
زیادہ سے زیادہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فیصلے پر عمل کیا جا سکتا ہے تاکہ لوگ اس ام الخبائث کو منہ لگانے سے پرہیز کریں۔
(فتح الباري: 91/12)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6779]

Sahih Bukhari Hadith 6779 in Urdu