🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معدہ صحیح تو تمام رگیں صحیح
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1001
المعدة حوض البدن و العروق اليها واردة، فاذا صحت المعدة صدرت العروق بالصحة و اذا فسدت المعدة صدرت العروق بالسقم
”معدہ جسم کا حوض ہے، تمام رگیں اس میں اترتی ہیں۔ اگر معدہ صحیح ہو گا تو رگیں تندرستی لے کر لوٹیں گی اور اگر معدہ فاسد ہو گا تو رگیں بیماری لے کر لوٹیں گی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 1001]
تخریج الحدیث: { «منكر» }:
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں یحییٰ بن عبداللہ بابلتی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 8291]
امام شوکانی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ امام عقیلی رحمہ اللہ نے اس روایت کو باطل و بے اصل کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 155]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے منکر کہا ہے۔ [الضعيفة 1692]
مزید دیکھئے: [الاسرار المرفوعة ص: 320] ، [اللآلي المصنوعة 176/2] ، [المغني عن حمل الاسفار 438/1] ، [الموضوعات لابن الجوزي 284/2]

الحكم على الحديث:
منكر


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 1001 in Urdu