🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

میں مومن کے دل میں سماتا ہوں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 110
ما وسعني ارضي ولا سمائى و وسعنى قلب عبدي المومن
”مجھے نہ میری زمین نے وسعت دی نہ آسمان نے، البتہ میرے مومن بندے کے دل نے مجھے وسعت دی ہے۔ (یعنی میں اپنے مومن بندے کے دل میں سما جاتا ہوں)۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 110]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن تیمیہ رحمہ الله نے اسے موضوع قرار دیا ہے، اور امام زرکشی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اسے بعض ملحد لوگوں نے وضع کیا ہے۔ [كما فى المصنوع فى معرفة الحديث الموضوع ص: 164]
امام عجلونی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام نہیں۔ [كشف الخفاء 100/2]
حافظ عراقی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ مجھے اس کی کوئی اصل نہیں ملی۔ [تخريج أحاديث الاحياء 231/6]
شیخ البانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [السلسلة الضعيفة 5103] ، مزید دیکھئے: [سلسللة الأحاديث الواهية ص: 228]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 110 in Urdu