مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
تین سو پندرہ (315) شریعتیں
حدیث نمبر: 111
ان بين يدي الرحمٰن للوحا فيه ثلاث مائة و خمس عشر شريعة، يقول الرحمن: و عزتي و جلالي لا ياتيني عبد من عبادي لا يشرك بي شيئا فيه واحدة منها الا دخل الجنة
”بلاشبہ رحمٰن کے پاس ایک تختی ہے، اس میں تین سو پندرہ (315) شریعتیں ہیں۔ رحمٰن عزوجل فرماتے ہیں کہ مجھے میری عزت و جلال کی قسم! میرے پاس جو بھی میرا بندہ اس حال میں آئے گا کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو گا اور ان میں سے کسی بھی ایک شریعت کا حامل ہو گا تو جنت میں داخل ہو گا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 111]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اسے ابویعلی نے روایت کیا ہے، اور اس کی سند میں عبداللہ بن راشد راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 188/1]
شیخ عصام الدین نے بھی اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [جامع الأحاديث القدسية ص: 3] ، مزید دیکھئے: [المطالب العالية لابن حجر 2864/3]

الحكم على الحديث:
ضعيف
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 111 in Urdu