🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

توحید کا بدلہ جنت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 123
قرا رسول الله صلى الله عليه وسلم ”هل جزاء الاحسان الا الاحسان“ وقال: هل تدرون ما قال ربكم؟ قالوا: الله و رسوله اعلم، قال: يقول: هل جزاء من انعمت عليه بالتوحيد الا الجنة
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت فرمائی ”نیکی کا بدلہ نیکی ہی ہے“ اور فرمایا تمہیں علم ہے تمہارے رب نے کیا کہا؟ صحابہ نے عرض کیا، اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جس پر میں نے توحید کا انعام کیا ہے اس کے لئے طور بدلہ جنت ہی ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 123]
تخریج الحدیث: { «ضعيف جدا» }:
اس کی سند میں بشر بن حسین اصبہانی راوی کے بارے میں امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ محل نظر ہے، امام دارقطنی رحمہ الله نے کہا ہے کہ یہ متروک ہے اور امام ابوحاتم رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ زبیر پر جھوٹ باندھا کرتا تھا۔ [جامع الأحاديث القدسية 3/1] ، مزید دیکھئے: [كنز العمال 517/2، 4638]

الحكم على الحديث:
ضعيف جدا


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 123 in Urdu