🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شیخ قوم میں نبی کی مانند
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 299
الشيخ فى قومه كالنبى فى امته
”اپنی قوم میں شیخ (بزرگ استاد) کی حیثیت وہی ہوتی ہے جو نبی کی اپنی امت میں ہوتی ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 299]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام نہیں۔ [أحاديث القصاص ص: 86]
حافظ عراقی رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [تخريج الاحياء 189/1]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے بالجزم موضوع کہا ہے۔ [المقاصد الحسنة 17/2] ، مزید دیکھئے: [الدرر المنتثرة ص: 12] ، [تذكرة الموضوعات ص: 20] ، [أسنی المطالب ص: 169] ، [المصنوع فى معرفة الحديث الموضوع ص: 115]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 299 in Urdu