🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

باب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 329
صلاة بسواك افضل من سبعين صلاة بغير سواك
”مسواک کے ساتھ نماز، مسواک کے بغیر نماز سے ستر گنا افضل ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 329]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام نووی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [المجموع 72/1]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوعات میں ہی ذکر کیا ہے۔ [تذكر‎‌ة الموضوعات ص: 31]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف الجامع الصغير 3519]
شیخ عبدالرزاق مہدی نے اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [التعليق على شرح فتح القدير 23/1]
شیخ شعیب ارنؤوط نے کہا ہے یہ روایت ضعیف ہے، اس کی سند منقطع ہے، کیونکہ محمد بن اسحاق نے یہ حدیث امام زہری رحمہ اللہ سے نہیں سنی۔ [مسند أحمد محقق 26340]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ امام ابن معین رحمہ اللہ نے فرمایا: اس روایت کی کوئی سند بھی صحیح نہیں، اور یہ روایت باطل ہے۔ [تلخيص الحبير 68/1]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 329 in Urdu