🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حاجی اللہ کی حفاظت میں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 644
اذا خرج الحاج من بيته كان فى حرز الله فان مات قبل أن يقضى نسكه غفر الله له ما تقدم من ذنبه...
”جب حاجی اپنے گھر سے نکلتا ہے وہ اللہ کی حفاظت میں ہوتا ہے اگر وہ مناسک حج کی تکمیل سے پہلے ہی فوت ہو جائے تو اللہ اس کے سابقہ گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 644]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام شوکانی، علامہ طاہر پٹنی، علامہ ابن عراق اور شیخ البانی رحمہ الله نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے زہر الفردوس میں اسے موضوع کہا ہے۔ [ الفوائد ص: 109 ] ، [تذكرة ص: 73] ، [تنزيه الشريعة212/2] ، [ الضعيفة 66/6]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 644 in Urdu