🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جنازے کے ساتھ چلتے ہوئے چارپائی کے تمام اطراف کندھا دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 723
من حمل جوانب السرير الأربع كفر الله عنه أربعين كبيرة
”جو (میت کی) چارپائی کے چاروں اطراف کندھا دے اللہ تعالیٰ اس کے چالیس کبیرہ گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 723]
تخریج الحدیث: { «منكر» }:
امام سیوطی رحمہ الله، امام ہیثمی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں علی بن ابی سارہ راوی ضعیف ہے۔ [اللآلي المصنوعة 337/2] ، [مجمع الزوائد 4109] ، [تذكرة الموضوعات ص: 217]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو «منكر» کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 1891]

الحكم على الحديث:
منكر


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 723 in Urdu