🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری عمل چار تکبیریں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 740
آخر ما كبر النبى صلى الله عليه وسلم أربع تكبيرات
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری (نماز جنازہ میں) تکبیرات کہیں وہ چارتھیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 740]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام دارقطنی رحمہ اللہ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ، امام زیلعی رحمہ الله اور دیگر محققین نے اس حدیث کو ضعیف کہا ہے کیونکہ اس میں فرات بن سائب راوی «متروك» ہے۔ [دار قطني 2/ 72] ، [الدراية 233/1] ، [نصب الراية 267/2]
امام ابن ملقن رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ امام بیہقی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ روایت مختلف اسناد سے مروی ہے اور وہ تمام ضعیف ہیں۔ [خلاصة البدر المنير 1/ 263]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 740 in Urdu