🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مباشرت سے پہلے عورت کو تحفہ دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 790
من تزوج امرأة فلا يدخل عليها حتى يعطيها شيئا ولو لم يجد الا أحد نعليه
”جو کسی عورت سے شادی کرے وہ اس کے قریب جانے سے پہلے تحفہ دے خواہ اسے دینے کے لیے اپنی ایک جوتی ہی ہو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 790]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ [الموضوعات 263/2]
امام شوکانی رحمہ الله، امام سیوطی رحمہ الله، علامہ ابن عراق رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [الفوائد المجموعة ص: 123] ، [الآلي المصنوعة 139/2] ، [تنزيه الشريعة 242/2] ، [تذكرة الموضوعات ص: 133]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 790 in Urdu