🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اولاد کی کمی ہو تو انڈا اور پیاز کھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 836
شكا رجل قلة الولد فأمره أن يأكل البيض والبصل
”ایک آدمی نے اولاد کی کمی کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے انڈا اور پیاز کھانے کا حکم دیا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 836]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 16/3]
امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث موضوع ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 137]
ملاعلی قاری رحمہ الله، امام ابن قیم رحمہ الله، علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله اور علامہ ابن عراق رحمہ الله نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ہی ذکر کیا ہے۔ [الاسرار المرفوعة ص: 439] ، [المنار المنيف ص: 64] ، [تذكرة الموضوعات ص: 131]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 836 in Urdu