🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ذخیرہ اندوزی کرنے والا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 875
من احتكر طعاما أربعين ليلة فقد برئ من الله وبرئ الله منه
”جس نے چالیس روز اناج کی ذخیرہ اندوزی کی تو وہ اللہ تعالیٰ سے بری ہو گا اور اللہ تعالیٰ اس سے بری ہو گا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 875]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 242/2]
امام سیوطی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ [اللآلي المصنوعة 124/2]
امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں اصبغ بن زید راوی قابل حجت نہیں۔ [الفوائد المجموعة ص: 144]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس حدیث کو منکر کہا ہے۔ [ضعيف الترغيب 1100]
شیخ شعیب ارناؤوط نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے کیونکہ اس میں ابوبشر راوی مجہول ہے۔ [مسند أحمد محقق 4880]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 875 in Urdu