🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

یاقوت کی انگوٹھی پہننے کا فائدہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 972
من اتخذ خاتما فصه ياقوت نفى الله عنه الفقر
”جس نے ایسی انگوٹھی پہنی جس کا نگینہ یاقوت ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے فقر کو ختم کر دیتے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 972]
تخریج الحدیث: { «باطل» }:
امام ابن عدی رحمہ اللہ اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے باطل کہا ہے۔ دیکھئے: [الفوائد المجموعة ص: 194] ، [اللآلي المصنوعة 232/2]
امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [الموضوعات 60/3]
مزید دیکھئے: [تنزيه الشريعة المرفوعة 331/2]

الحكم على الحديث:
باطل


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 972 in Urdu