🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب الشركة والوكالة
شراکت اور وکالت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 742
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏قال الله تعالى: أنا ثالث الشريكين ما لم يخن أحدهما صاحبه فإذا خان خرجت من بينهما» .‏‏‏‏ رواه أبو داود وصححه الحاكم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” اللہ جل شانہ کا ارشاد گرامی ہے کہ دو شراکت کرنے والوں میں، میں تیسرا ہوتا ہوں تاوقتیکہ کوئی ایک دوسرے سے خیانت نہ کرے جونہی ان میں سے کوئی ایک خیانت کا مرتکب ہوتا ہے تو میں ان کے درمیان میں سے نکل جاتا ہوں۔ ”ابوداؤد نے اسے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 742]
«عَنْ» سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ اللَّهُ تَعَالَى» اللہ تعالیٰ نے فرمایا: – «أَنَا» میں – «ثَالِثُ» تیسرا ہوں – «الشَّرِيكَيْنِ» دو شریکوں کا – «مَا لَمْ يَخُنْ» جب تک خیانت نہ کرے – «أَحَدُهُمَا» ان دونوں میں سے ایک – «صَاحِبَهُ» اپنے ساتھی سے – «فَإِذَا» پس جب – «خَانَ» وہ خیانت کرتا ہے – «خَرَجْتُ» میں نکل جاتا ہوں – «مِنْ بَيْنِهِمَا» ان دونوں کے درمیان سے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «الْحَاكِمُ» حاکم نے۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں دو شریکوں کا تیسرا (یعنی ان کے ساتھ اپنی برکت و مدد سے) ہوتا ہوں جب تک ان میں سے کوئی اپنے ساتھی سے خیانت نہ کرے، پھر جب وہ خیانت کرتا ہے تو میں ان کے درمیان سے نکل جاتا ہوں۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 742]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، البيوع، باب في الشركة، حديث:3383، والحاكم:2 /52.»

الحكم على الحديث:
حسن


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
3383
أنا ثالث الشريكين ما لم يخن أحدهما صاحبه فإذا خانه خرجت من بينهما
بلوغ المرام
742
أنا ثالث الشريكين ما لم يخن أحدهما صاحبه فإذا خان خرجت من بينهما
Bulughul Maram Hadith 742 in Urdu