الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. باب النهي عن النهبة:
لوٹ مار رہزنی کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 2033
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ يَرْفَعُ الْمُؤْمِنُونَ فِيهَا أَبْصَارَهُمْ وَهُوَ حِينَ يَنْتَهِبُهَا مُؤْمِنٌ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص مومن رہتے ہوئے کسی ایسی بڑی چیز کی لوٹ مار نہیں کر سکتا جس کی طرف لوگوں کی نظریں اٹھی ہوئی ہوں اور وہ لوٹ مار کر رہا ہو تو وہ ایسی حالت میں مومن نہیں رہتا۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاضاحي/حدیث: 2033]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2037] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2475] ، [مسلم 57] ، [نسائي 5676] ، [ابن ماجه 3936] ، [أبويعلی 2699] ، [ابن حبان 186] ، [الحميدي 1163]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2475] ، [مسلم 57] ، [نسائي 5676] ، [ابن ماجه 3936] ، [أبويعلی 2699] ، [ابن حبان 186] ، [الحميدي 1163]
وضاحت: (تشریح حدیث 2032)
یعنی ایسا جرم کرتے وقت وہ مومن نہیں رہتا، ایمان اس سے جدا ہو جاتا ہے، اگر ایمان رہتا تو ایسا کام کیوں کرتا۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غارت گری کرنے والا، چوری کرنے والا، اور لوٹ مار کرنے والا، اگر یہ لوگ مدعیان اسلام ہیں تو سراسر اپنے دعوے میں جھوٹے ہیں، مسلمان کی شان تو یہ ہے کہ اگر اس سے چوری، زنا کاری یا اور کوئی برا کام سرزد ہو جائے تو وہ حد درجہ پشیمان ہو کر ہمیشہ کے لئے تائب ہو جاتا ہے اور استغفار میں منہمک رہتا ہے۔
(راز)۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري، أبو سلمة أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي | ثقة إمام مكثر | |
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد سعيد بن المسيب القرشي ← أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري | أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي، أبو عمرو عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة مأمون | |
👤←👥عبد القدوس بن الحجاج الخولاني، أبو المغيرة عبد القدوس بن الحجاج الخولاني ← عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي | ثقة |
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي