سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. باب ما قيل فى المسكر:
نشہ آور چیزوں کا بیان
حدیث نمبر: 2134
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الْبِتْعِ، قَالَ: "كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ حَرَامٌ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بتع (شہد سے بنائی جانے والی شراب) کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شراب نشہ آور ہو حرام ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2134]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2142] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5585] ، [مسلم 2001] ، [ترمذي 1863] ، [نسائي 5607-5610] ، [أبويعلی 4360] ، [ابن حبان 5345] ، [الحميدي 283] ۔ نیز دیکھئے: [منحة العبود 1729]

وضاحت: (تشریح حدیث 2133)
نسائی کی روایت میں ہے: بتع اور مرز کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیا چیز ہے؟“ عرض کیا گیا بتع شہد اور مرز جو کی شراب ہے۔
فرمایا: ”جس چیز سے نشہ ہو وہ حرام ہے۔
“ معلوم ہوا کہ نام کچھ بھی ہو اور کسی بھی چیز سے شراب کشید کی جائے، جس چیز سے نشہ ہو جائے وہ حرام ہے۔
ایک حدیث میں ہے: «كل مسكر حرام و كل مسكر خمر» [بخاري 4343] ، [نسائي 5588] ، یعنی ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور ہر نشہ آور چیز خمر (شراب) ہے، یعنی جس سے بھی نشہ ہو جائے وہ خمر، نام خواہ کچھ بھی ہو۔
«الخمر ما خامر العقل» خمر وہ ہے جو عقل کو سلب کر لے۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد الله | صحابي | |
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري، أبو سلمة أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← عائشة بنت أبي بكر الصديق | ثقة إمام مكثر | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله مالك بن أنس الأصبحي ← محمد بن شهاب الزهري | رأس المتقنين وكبير المتثبتين | |
👤←👥عبيد الله بن عبد المجيد الحنفي، أبو علي عبيد الله بن عبد المجيد الحنفي ← مالك بن أنس الأصبحي | ثقة |
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← عائشة بنت أبي بكر الصديق